- پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے نیویارک امریکہ میں طیبہ سینٹر میں جمعتہ المبارک کے ایک اجتماع میں واقع معراج النبیﷺ بیان کےا •
نیویارک /گجرات۔۔۔۔۔۔اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن ممتاز دینی سکالر صاحبزادہ سید پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے نیویارک امریکہ میں طیبہ سینٹر میں جمعتہ المبارک کے ایک اجتماع میں واقع معراج النبیﷺ بیان کرتے ہوئے کہاکہ معراج کی رات اسلام میں بڑی اہمیت کی حامل ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر تاجدار مدینہ بنی کریم ﷺ کورات کے تھوڑے حصہ میں آسمانوں کا مشاہدہ کرایا مسجد اقصیٰ میں تمام انبیا ءکرام کی بنی کریم ﷺ نے امامت فرمائی اور امام الانبیاءکا لقب پایا ،انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے نہ صرف مسلمان بلکہ غیرمسلم بھی انکار نہیں کرسکتے غیرمسلم آئے روز نئی ریسرچ کرکے اسلام کو سچا مذہب سمجھتے ہوئے اسلام قبول کررہے ہیں اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اس میں منافرت انتہا پسندی دہشت گردی کی گنجائش نہ ہے پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے مسلمان نہیں ہیں کیونکہ اسلام تو امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہاکہ واحد ایک اسلا م مذہب ہے جوکہ تیز ی سے دنیامیں پھیل رہا ہے بعدازاں نیو یارک میں ہی پاکستان پریڈ ڈے کے کنونئیر پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز راہنماءچوہدری مظفر حسین ککرالی نے انکے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں تارکین وطن کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اور چوہدری مظفر حسین آف ککرالی نے صاحبزادہ سید پیر سعید احمد شاہ گجرات کے خاندان پیر ولائیت علی شاہ ؒ کی دین اسلام کے لیے خدمات کو سراہا اور کہاکہ صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی نے اپنے ملک کے اندر رہ کر دین اسلام کی خدمت کررہے ہیں ۔
5-07-2011- شیخ رائد صلاح کی گرفتاری کی تفصیلات •
لندن۔۔۔۔۔۔۔برطانیہ میں انسانی حقوق کی عرب تنظیم نے لندن سے مقبوضہ فلسطین میں سرگرم ”تحریک اسلامی“ کے سربراہ شیخ رائد کی گرفتاری کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے۔تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ رائد صلاح کی گرفتاری سے قبل لندن کی صہیونی لابی کی جانب سے ان کے خلاف زبردست مہم چلائی گئی تھی جس میں ان کو آسمانی مذاہب کا مخالف گردانا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق شیخ رائد کو برطانوی اراکین پارلیمان اور مسئلہ فلسطین کے لیے سرگرم رضا کاروں سے خطاب کے لیے لندن دعوت دی گئی تھی۔ جس کے لیے وہ 25 جون 2011ءکو ھیثرو ائیر پورٹ پہنچے، انہوں نے اپنا اسرائیلی پاسپورٹ پیش کیا اور تمام مطلوبہ فارم پر کیے جس میں انہوں نے اپنے قیام کی جگہ اور مدت بھی واضح طور پر درج کی تاہم ائیرپورٹ میں شیخ کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔اپنے قیام کے دو روز بعد انہوں نے پارلیمان میں لیکچر دیا اسی طرح ایک لیکچر لندن حال میں دیا۔ منگل کے روز 28 جون کو انہوں نے لیسسٹر کا سفر کیا اور وہاں ایک لیکچر دیا رات گیارہ بجے لیکچر سے واپسی پر وہ اور ان کے ساتھیوں نے ہوٹل میں اپنے کمرے کے سامنے پولیس کو پایا۔ پولیس اہلکاروں نے ان پر حملہ کر کے ان کے ہاتھ باندھ دیے، اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ساتھی کو ان کی باتوں کا انگریزی میں ترجمہ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔تنظیم کے مطابق شیخ رائد صلاح کو پاڈنگٹن گرین پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھا گیا۔ یہ اسٹیشن وہ ہے جہاں دہشت گردی کے ملزموں کو رکھا جاتا ہے۔ کچھ دیر اس مرکز میں رکھنے کے بعد شیخ کو وہاں سے ہجرت کرنے والوں کے لیے مخصوص سنٹر میں منتقل کردیا گیا۔تنظیم نے بتایا کہ شیخ رائد صلاح نے خود کو بے دخل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے اسرائیلی وزارت داخلہ اور برطانیہ میں موجود صہیونی لابی کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ان کے اس فیصلے کے بعد شیخ کی بے دخلی کا حکم کالعدم ہوگیا ہے اور سارا دار و مدار اب عدالت کے فیصلے پر ہے۔ اس بات کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں کہ شیخ رائد صلاح جلد ہی ضمانت پر رہا ہوجائیں گے۔
2-07-2011- پاکستان کے جوہری اثاثوں کے بارے میں مغربی پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے : پاکستانی ہائی کمشنرواجد شمس الحسن کا برطانیہ میں اظہار خیال •
لندن ۔۔۔۔۔۔۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرواجد شمس الحسن نے پاکستان کے جوہری اثاثوں کے بارے میں مغربی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں اور ایک موثر کمانڈ اینڈر کنٹرول کے تحت ہیں۔ یہ بات انہوں نے برطانوی ٹیلی ویڑن بی بی سی نیوز نائٹ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی ہائی کمشنرنے کہا کہ جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارہ آئی اے ای اے ، نیٹو، امریکہ ، سی آئی اے اور دیگرکئی اداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں، یہ ہتھیار محفوظ ہیں اور ان تک رسائی ممکن نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں واجد شمس الحسن نے کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے وار ہیڈز میں 10 سے 15 تک اضافے سے متعلق خبریں مبالغہ آرائی پرمبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری بم کو اسلامی بم کہنا درست نہیں ، یہ پاکستان کے جوہری ہتھیارہیں اس حوالے سے عسکریت پسند جو کچھ کہتے ہیں اسے ہم اہمیت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار اور اثاثے محفوظ ہیں اس لئے اس بارے میں کسی قسم کے شک وشبے کا اظہار نہیں کرنا چاہئے۔ مہران بیس پر حملے اور اس حوالے سے استعداد کار کے سوال پر پاکستانی ہائی کمشنرنے کہا کہ نائن الیون کے حملوں کے دوران امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا اسی طرح لندن میں 7جولائی کو ہونے والے حملے ہوئے تاہم اس سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہئے کہ یہ سیکیورٹی کی مکمل ناکامی تھی ، دنیا کے مختلف حصوں میں اس طرح کے حملے ہوتے رہتے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنرنے یہ بات زور دے کر کہی کہ مغربی میڈیا میں پیش کردہ تصویر کے برعکس پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات خراب نہیں ہوئے ، امریکی وزیرخارجہ نے حالیہ دنوں میں پاکستان کا دورہ کیا اور انہوں نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ برطانیہ کے دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے امریکی صدر بارک اوباما کو بتایا کہ پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے ، اسی طرح صدر پاکستان آصف علی زرداری اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے واضح طور پرکہا کہ پاکستان کا مستقبل برطانیہ کا مستقبل ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنرنے کہا کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے ایک مطلوب ہدف تھا، ان کے سر کی قیمت مقرر تھی اور اگر پاکستان کو اس کی موجودگی کے بارے میں علم ہوتا تو واضح طور پر پاکستانی سیکیورٹی ادارے اسے ہلاک یا گرفتارکرتے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیارپاکستان کے قومی اثاثے ہیں ، پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر قیمت پر اس کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکہ سے ڈرون طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
2-07-2011- پاکستان کے سابق سفیر برائے ناروے ڈنمارک میں انتقال کرگئے •
پیرس۔۔۔۔۔۔۔ڈنمارک میں پاکستان کی سفیر فوزیہ عباس کے خاوند، ناروے میں پاکستان کے سابق سفیر شہباز ڈنمارک میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر63برس تھی۔ وہ وزارت خارجہ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ان دنوں ڈنمارک میں مقیم تھے جہاں ان کی اہلیہ فوزیہ عباس پاکستان کی سفیر ہیں۔ مرحوم کے ایک بھائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امتیازشاہین پشاورکور کے کمانڈر رہ چکے ہیں۔ مرحوم کا جسدِ خاکی اتوارکو ڈنمارک سے اسلام آباد پہنچے گا جہاں ان کی تدفین ہوگئی۔ مرحوم آسٹریامیں بھی پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔
2-07-2011- پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات جاری رہیں گے، امریکا •
واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات جاری رہیں گے۔پانچ جولائی کواسلام آبادمیں ورکنگ گروپ کے مذاکرات ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں ترجمان مارک ٹونر نے بتایا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کیخلاف کام کرنے میں پرعزم ہے۔پاکستان کودہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں اوروہاں سیکڑوں افراداس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اورپاکستان کو باہمی تعلقات میں سنجیدہ نوعیت کے چیلنجزکا سامنا ہے لیکن اسٹریٹجک ڈائیلاگ جاری رہیں گے۔فی الحال اگلے مکمل سیشن کی تاریخ نہیں دی جاسکتی تاہم پانچ جولائی کو اسلام آبادمیں امریکی نائب وزیرخارجہ انٹرنیشنل نارکوٹکس ایند لا اینفورسمنٹ ولیم براﺅن فیلڈ ورکنگ گروپ کے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔بلوچستان میں واقع شمسی ائیربیس خالی کیے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ترجمان نے جواب دینے سے گریز کیاان کا کہنا تھاکہ اس کاجواب پاکستانی حکام ہی دے سکتے ہیں۔ان کے علم میں نہیں کہ شمسی ایر بیس پرامریکی اہلکار موجود ہیں۔
2-07-2011- رومانیہ یورپی منڈی میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرانے میں اور وہاں ایکسپورٹ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے •
گجرات۔۔۔۔۔۔۔ رومانیہ یورپی منڈی میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرانے میں اور وہاں ایکسپورٹ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے رومانیہ اور پاکستان میں باہمی تجارت کے بہت زیادہ مواقع موجدو ہیں اسکے علاوہ پاکستان اور رومانیہ میں مشترکہ سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ایملین آئیون نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے مابین تجارتی حجم بہت کم ہے اس سلسلے میں حکومت رومانیہ کی طرف سے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایک وفد تشکیل دیں اور رومانیہ کا وزٹ کریں بزنس کے علاوہ پاکستانی سٹودنٹس کے لئے رومانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں رومانیہ میں معیاری تعلیم کا حصول انتہائی مناسب اخراجات میں فراہم کیا گیا ہے پاکستان اور رومانیہ کے مابین تاریخی تعلقات ہیں صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی مہر عرفان یوسف نے کہا کہ گجرات ایک صنعتی شہر ہے اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لائٹ انجینئرنگ میں ایک مقام رکھتا ہے اس کے علاوہ گجرات کی شناخت فین انڈسٹری سرامکس اور فرنیچر انڈسٹری کے علاوہ پی وی سی پائپ کی انڈسٹری بھی بن رہی ہے گجرات کے فین معیاری ہیں اور چائنہ و انڈیا کے مقابلے میں کوالٹی میں کہیں آگے ہیں رومانیہ اور پاکستان ماضی میں بھی بہت بڑے پراجیکٹس پر کام کر چکے ہیں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے جلد ایک وفد رومانیہ کا دورہ کریگا اور رومانیہ میں ایکسپورٹ اور وہاں سے امپورٹ کا جائزہ لے گا آج دنیا ایک گلوبل ویلیج بن چکا ہے ہمیں اسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایکدوسرے کی ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا اس سلسلے میں پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے مزید اقدامات کئے جاسکتے ہیں ۔سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرزا محمد امتیاز احمد نے کہا کہ رومانیہ میں پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ کے بہت زیادہ مواقع ہیں پاکستانی ٹریکٹر رومانیہ میں بھیجے جارہے ہیں میں بھی رومانیہ سے تعلیم حاصل کر کے آیا ہوں اور اب اپنا کامیاب بزنس چلا رہا ہوں ہم رومانیہ اور پاکستان کے مابین ٹریڈ کو بڑھائیں گے اجلاس میں محمد علی اکرم فاروقی چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی فارن ....ندیم سندھو الحاج افضل گوندل میر احتشام الحق حاجی اعجاز رحمانی مجید امجد بٹ میاں اعجاز طاہر سلیم ثناءاللہ بٹ امجد بٹ مہر ثاقب اسحاق احسن متین کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی ۔
1-07-2011- فرانس: رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کی چوہدری شجاعت سے ملاقات •
پیرس۔۔۔۔۔۔۔پاکستانی نڑاد برطانوی سیاستدان ،رکن یورپی پارلیمنٹ اورفرینڈزآف پاکستان گروپ کے بانی چیئرمینسجادحیدرکریم نے مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی صورتحال اور یورپ اور پاکستان کے تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ سجادکریم نے لیگی رہنماء کو یورپ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بہتربنانے کیلئے تجاویزپیش کیں۔ سجادکریم نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کے یہ گوش گذار کیا کہ وزارت خارجہ کی خالی نشست کے لیے اس وقت سب سے موزوں شخصیت مشاہد حسین سیدہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے پی پی پی آزادکشمیرکے رہنماءبیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔سجادکریم نہ صرف رکن یورپی پارلیمنٹ ہیں بلکہ وہ یورپی پارلیمنٹ میں کنزرویٹوپارٹیوں کے قانونی امورکے ترجمان بھی ہیں۔
1-7-2011- کشمیری عوام نے ثابت کردیا کہ زرداری سب پہ بھاری ہیں،ارشادکمبوہ •
پیرس۔۔۔۔۔۔۔آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات میں کشمیری عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب کراکے ثابت کردیا کہ صدر آصف علی زرداری اور ان کی جماعت سب پر بھاری ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے اس شاندار کامیابی پر صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر امور کشمیر میاں منظور احمد وٹو اور ان کے رفقا کو مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ انشاللہ آئندہ ملکی انتخابات میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ آزاد کشمیر میں بھٹو شہید اور محترمہ شہید کی سوچ اور ضیا ءباقیات کی سوچ رکھنے والوں میں مقابلہ تھا۔کشمیری عوام جانتے ہیں کہ بھٹو شہید نے کشمیر کیلئے کیاکردارادا کیا اور بی بی شہید نے کشمیری عوام کی کیا خدمت کی۔ یہ باتیں انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنی ہے جمہوریت دشمن طاقتیں اور ضیاءباقیات نے اس کے خلاف وا ویلا شروع کیا ہوا ہے۔
1-7-2011- پاکستان،امریکاسےتعلقات کی بحالی چاہتاہے،حسین حقانی •
واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت امریکا سے تعلقات کی بحالی چاہتی ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوے انکا کہناتھا کہ امریکا نے ماضی میں پاکستان کو تنہا چھوڑ کر ایک بڑی غلطی کی تھی اور اس جنگ کے خاتمے کے بعد امریکا نے شدت پسندوں کو غیر مسلح کیا نہ ہمارے سیکیورٹی اداروں کی تربیت کی تھی۔ پاکستان میں امریکا کے خلاف نفرت کا تاثر کثرت سے پایا جاتا ہے جسکی بنیادی وجہ عوام کے ساتھ موثر رابطے کا فقدان ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اندازہ ہے کہ اسے امریکا کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنا ہے اور پاکستان امریکا کے ساتھ صرف امداد کا تعلق نہیں رکھنا چاہتا اور امریکی سینٹرز کو سوالات دھمکیوں کی شکل میں نہیں پوچھنے چاہئیں۔ اسکے علاوہ سابق صدر کے بارے میں بات کرتے ہوے انکا کہنا تھا کہ مشرف نے امریکا کے بارے میں پاکستانی عوام کے خیالات بدلنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا تھا۔
1-7-2011- رفیق حریری قتل کیس کی فردجرم لبنان کو موصول •
نےوےارک۔۔۔۔۔۔۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کیس کی فرد جرم میں شامل افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے لبنان کے بارے میں خصوصی ٹربیونل نے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کیس کی مہرشدہ فرد جرم لبنان کے پراسکیوٹر جنرل کے حوالے کی تھی۔ عرب ٹیلی وڑن الجزیرہ کے مطابق اس فرد جرم میں چار افراد کے نام لیے گئے ہیں، جن میں سے ایک کا تعلق حزب اللہ سے ہے۔ سابق وزیراعظم رفیق حریری 14 فروری 2005ءکو بیروت میں ایک کاربم دھماکے میں ہلاک ہوئے تھے۔
1-7-2011- برلن میں بینظیر بھٹو کی 56ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام •
پیرس۔۔۔۔۔۔۔یورپی ممالک میں شہید جمہوریت بے نظیر بھٹوکی 56ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلہ کے آخری مرحلے میں جرمنی کے درالحکومت سمیت مختلف شہروں میں محترمہ بے نظیربھٹو کی سالگرہ کی تقریبات منعقد ہوئیں۔برلن کی تقریب کا اہتمام قائمقام صدرسید ظفر عباس نے کیا۔تقریب میں سید زاہد عباس شاہ ، دید مجاہد حسین اور دیگر نے خطاب کرتے محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک وقوم کیلئے خدمات اور جمہوریت کی بحالی کیلئے ان کی جدوجہد قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔مقررین نے صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئیتمام پارٹی راہنماو ¿ں کو آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر ان کو مبارک باد دی۔مقررین کا کہناتھا کہ کشمیریوں کی پاکستان پیپلزپارٹی پر اعتماد کے اظہار سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کی پالیسیوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
30-6-2011- پاکستان کا پاک افغان سرحد کے آرپار گولہ باری کے معاملے پر الزام تراشی کا سلسلہ روکنے پر زور •
کابل۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نے پاک افغان سرحد کے آرپار گولہ باری کے معاملے پر الزام تراشی کا سلسلہ روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ خارجہ سیکرٹری سلمان بشیر نے کابل میں پاکستان ،افغانستان اور امریکہ پر مشتمل سہ فریقی گروپ کے ایک اجلاس کے بعد نیوز کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے معاملات خود حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھا تو یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
29-6-2011- پاکستان کے چین کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں،شوکت عزیز •
بیجنگ۔۔۔۔۔۔۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہاہے پاکستان کے چین کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں، خطے میں امن سے رہنا چاہتے ہیں۔ چین کے دورے کے دوران بیجنگ میں چینی میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے شوکت عزیز کا کہنا تھا پاکستان میں سیاسی پارٹیاں دہشتگردی پرکنٹرول کی بھرپور کوشش کررہی ہیں اس حوالے سے چین مدد اورتجاویر فراہم کرکے پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں تیز رفتار ٹرین سے ثابت ہوا کہ بیجنگ ٹیکنولوجی کے شعبے میں مضبوط ہے اور پاکستان چینی تجربات سے استفادہ کرسکتاہے۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں اور دیگر تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا مشورہ بھی دیا۔
29-6-2011- برطانوی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات روکنے کے لیے‘برطانوی حکام نے شیخ رائد صلاح کو گرفتار کر لیا •
لندن۔۔۔۔۔۔۔برطانوی سکیورٹی فورسز نے سنہ 1948ءسے اسرائیلی زیر قبضہ فلسطین میں سرگرم تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کو برطانوی عوام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے بعد انہیں تفتیشی مرکز لے جایا گیا۔قبل ازیں شیخ رائد صلاح مہاجر انتظامیہ کے عملے کی جانب سے بلا روک ٹوک برطانیہ پہنچے تھے جبکہ برطانوی حکام نے ان کا نام اس فہرست میں ڈال رکھا تھا جن کے ملک میں داخلے پر پابندی تھی۔پروگرام کے مطابق شیخ رائد صلاح نے حزب مخالف کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی اراکین پارلیمان سے خطاب کرنا تھا۔ بائیں بازو کی جماعت کے یہ اراکین شیخ صلاح کی ترغیب پر اسرائیل۔ فلسطین تنازع پر بات چیت پر تیار ہو گئے تھے۔برطانوی عہدے داروں کا یہ اقدام رواں ہفتے پارلیمنٹیرینز سے شیخ رائد کے خطاب کو روکنا تھا۔ برطانوی حکومت ان کی اس ملاقات اسرائیل کے لیے شدید تکلیف دہ خیال کر رہی تھی۔وائٹ ہال میں برطانوی حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے ذرائع کے مطابق برطانوی خاتون وزیر داخلہ شیخ صلاح کے بلا کسی رکاوٹ کے برطانیہ داخل ہونے پر سخت برہم تھیں۔
29-6-2011- جرمنی میں منعقدکی گئی تمباکو سونگھنے کی منفرد چیمپئن شپ •
برلن۔۔۔۔۔۔۔دنیا بھر میں جہاں انسدادِ تمباکو نوشی کی تحریکیں شروع کی جاتی ہیں وہیں جرمنی کے ایک دیہات میں تمباکو سونگھنے کی منفرد چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔تمباکو سونگھنے کی اس44ویں چیمپئن شپ میں جرمنی کےKuchaنامی دیہات کے220مرد و خواتین نے حصہ لیا۔ اس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے شرکاءنے اپنے نتھنوں میں تمباکو بھراجس کے بعد انہیں صرف ناک سے ہوا نکالنے اور کھینچنے کیساتھ تمباکو کو ناک میں اوپر کی طرف کھینچنے کی اجازت تھی تاہم چھینک آنے کی صورت میں وہ مقابلے سے باہر ہوجاتے۔اس سال یہ منفرد مقابلہ43سالہ شخصChristian Knauerنے جیتا جنہوں نے 4اعشاریہ993گرام تمباکو انتہائی صفائی سے اپنی ناک میں سموئے رکھتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
29-6-2011- اداکارہ مشیل کی برما داخلے پرپابندی •
رنگون۔۔۔۔۔۔۔برما کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کا کردارنبھانے والی اداکارہ کو برما میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ جیمز بونڈ سیریز کی سابق اداکارہ مشیل یوہ نے منگل کو برما میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں ہوائی اڈے پر ہی روک کرواپس بھیج دیا گیا۔ ایک اہلکار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ مشیل یوہ کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور وہ برما میں داخل نہیں ہوسکتیں۔ مشیل یوہ اس سے قبل دسمبر میں برما جاچکی ہیں۔ اس وقت انہوں نے نوبل امن ایوارڈ یافتہ آنگ سان سوچی سے ملاقات بھی کی تھی۔ سرکاری اہلکار نے کہا وہ میانمار(برما) میں داخل ہونے کا موقع ضائع کرچکی ہیں اور اب وہ دوبارہ یہاں نہیں آسکتیں۔ انہیں رنگون کے بین الاقوامی ائرپورٹ پر اترنے کے بعد پہلی پرواز سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔ مشیل یوہ، آنگ سان سوچی کے بیٹے کم ایرس کے ساتھ سفر بھی کرچکی ہیں۔ ایرس کو گزشتہ ماہ اپنی ماں کی سالگرہ پر برما جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ سوچی پر بنائی جانے والی فلم دی لیڈی اسی سال ریلیز ہوگی۔ اس کے ہدایت کار لیوک بیسن ہیں۔اس فلم میں ملائیشیا کی اڑتالیس سالہ اداکارہ مشیل یوہ برما میں حزبِ اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی کا کردارادا کررہی ہیں۔ برما کی فوجی حکومت نے گزشتہ بیس برس میں سے پندرہ سال سوچی کو نظربند رکھا۔
29-6-2011- پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کی طرف سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتما م کیا گیا •
پیرس۔۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کی طرف سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتما م کیا گیا ۔پیپلز پارٹی فرانس کے جیالوں اور عہدیداران کی بھر پور شرکت کی ۔تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق صدر زاہد اقبال خاں اور سابق صدر محمد اشرف گوندل نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی 58ویں سالگرہ کی ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتما م کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے عہد یداران کے علاوہ درجنوں جیالوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی فرانس کے نائب صدر ملک منیر نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے ایک نظم پڑھی جو حاضرین نے بڑی سراہی ۔اس موقع پر صدر مملکت جناب آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جیالوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقاریر بھی کیں ۔تقریب کے آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کے ایثال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی ۔تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے جیالے جن میں زاہد اقبال خاں ۔محمد اشرف گوندل۔ملک منیر احمد ۔شاہد فاروق لنگڑیال۔قاری فاروق احمد فاروقی ۔ایم اے صغیر۔رانا محمود الحسن ۔اشتیاق خاں ۔صوفی عابد ۔اور دوسرے جیالوں نے بھر پور شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔
26-6-2011- سپین۔شفقت علی رضا کو صدمہ تایا زاد بہن چل بسیں ، درجات کی بلندی اور دعائے مغفرت کی اپیل •
بارسلونا۔۔۔۔ پاک نیوز کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضا کی تایا زاد اورخالہ زاد بہن اللہ کو پیاری ہوگئیں ،پاکستان کے شہر فیصل ٓاباد میں وفات پانے والی شفقت علی رضا کی بہن کو دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا ،شفقت علی رضا نے اپنے تمام دوستوں اور جاننے والوں اور پاک نیوز پر اس خبر کو پڑھنے والوں اور تمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحومہ کے درجات کی بلندی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا فرما دیں ۔
25-06-2011- راشد بٹ کی والدہ محترمہ اور جاوید اختر بٹ کی اہلیہ کی سالانہ برسی آج بروز اتوار26جون بعد از نماز عصر کلچرل سنٹر پیری فیت میں ہو گی •
پیرسفراشد بٹ کی والدہ محترمہ اور جاوید اختر بٹ کی اہلیہ کی سالانہ برسی آج بروز اتوار26جون بعد از نماز عصر کلچرل سنٹر پیری فیت میں ہو گی ۔تمام دوست احباب اور پاکستانی کیمونٹی کو شرکت کی التماس ۔تفصیل کے مطابق راشد بٹ حال مقیم سارسل (فرانس)کی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی آج بروز اتوار ہو گی ۔راشد بٹ نے پاکستانی کیمونٹی اور دوست احبا ب سے قرآن خوانی اور دعا میں شرکت کے لئے بھر پور اپیل کی ہے ۔
25-06-2011- چین میں پاکستانی سفیر مسعود خان کوسنگ ہوا یونیورسٹی کے پہلے سٹوڈنٹس گلوبل ویلج کے میئر منتخب •
بیجنگ ۔۔۔۔۔۔۔چین میں پاکستانی سفیر مسعود خان کوسنگ ہوا یونیورسٹی کے طلبہ نے سٹوڈنٹس گلوبل ویلج کا پہلا میئر منتخب کرلیا۔سنگ ہوا یونیورسٹی گزشتہ پانچ برس سے گلوبل ویلج ٹشکیل دے رہی ہے جبکہ گلوبل ویلج دنیا بھر کے طلبہ کو اکٹھے ہونے کا موقع دیتا ہے۔ چین میں پاکستانی سفیر مسعود خان کو گلوبل ویلج کے پہلے میئر کا اعزاز ایک تقریب میں دیاگیا جس میں طلبہ اور سنگ ہوا یونیوروسٹی کے عملہ شریک تھا جبکہ ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل کمیونیکشن ( اے ایس آئی سی ) کے صدر گاﺅ وائی نے پاکستان سفیر کو گلوبل ویلج کے میئر کے طورپرتقرری کی دستاویز پیش کیں۔ اس موقع پر سنگ ہوا یونیورسٹی کے طلبہ اور اے ایس آئی سی کے نمائندہ طلبہ سے اظہارتشکر کرتے ہوئے پاکستان سفیر نے کہاکہ اس اہم عہدہ کیلئے ان کا انتخاب اورتقرری پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات کی ایک اور مثال ہے اگرچہ یہ علامتی ہے مگر پھر بھی پاکستان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین 60 سال سے جاری دوطرفہ تعلقات سے استفادہ کررہے ہیں اوراب یہ دوستی نوجوان نسل خاص طورپر دونوں ممالک کے طلبہ میں متنقل کرنے کی ضرورت ہے۔مسعود خان نے مزید کہاکہ پاک چین دوستانہ تعلقات کو 60 سال مکمل ہونے پر یہ سال پاکستان اورچین کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگھوا یونیورسٹی انٹرنیشنل سنٹر فارکمیونیکشن سٹڈیز کے ڈین پروفیسر لی شنگوانگ نے کہاکہ دنیا بھر سے 30 ہزار سے زائد طلبہ نے گلوبل ویلج ایونٹ میں شرکت کی۔ اس سے قبل پاکستانی سفیر مسعود خان نے سنگ ہوا یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسریوان سی سے بھی ملاقات کی اور سنگ ہوا یونیورسٹی اورپاکستانی یونیورسٹیوں کے درمیان قریبی تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
25-6-2011- پاک بھارت مذاکرات میں اعتماد کی بحالی پر توجہ ہوگی،نروپماراﺅ •
اسلام آباد....... پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات آج سہہ پہر اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راﺅ ، ان دو روزہ مذاکرات کے لیے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ نروپما راﺅاور سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کے درمیان بات چیت آج سہہ پہر اسلام آباد میں ہوگی۔ اس ملاقات میں آئندہ ماہ کی، پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ نروپما راﺅ نے پاکستان پہنچنے کے بعدگفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ بات چیت میں اعتماد کی بحالی پر توجہ دی جائے گی۔ جمعے کو مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔ جس کے نتائج کا باضابطہ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
23-6-2011- بھارت: بچے پاکستانی ہائی کمیشن کی تحویل میں ہیں ،شاہد ملک •
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔بھارت میں گیارہ سال سے پھنسے پانچ پاکستانی بچوں کو پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، ان بچوں کی عمریں گیارہ سے اٹھارہ سال کے درمیان ہیں اور یہ جلد وطن پہنچ کر اپنے والدین سے ملیں گے۔نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے آج نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ یہ بچے پاکستانی ہائی کمیشن کی تحویل میں ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان پانچوں پاکستانی بچوں کو جلد وطن بھیجا جائے گا اور ان کے والدین کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یہ خبر آج نیوز نے انیس مئی کو بریک کی تھی کہ پانچ پاکستانی بچے بھارت کے شہر میرٹھ میں لاوارثوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ ان کے والدین کراچی میں اپنے بچھڑے بچوں کے منتظر ہیں ، آج نیوز کی جانب یہ خبر نشر ہونے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے اس سلسلے میں بڑی تن دہی سے کوششیں کیں اور آج یہ بچے پاکستانی ہائی کمیشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے اور جلد یہ وطن واپس پہنچ کر اپنے والدین سے ملیں گے، محمد شاہد اور ان کی بیوی نجمہ پروین اپنے رشتہ داروں سے ملنے بھارت کے شہر میرٹھ گئے تھے، جہاں ان کو چودہ جنوری دو ہزار ایک میں گرفتار کیا گیا ، ان پر ویزہ ختم ہونے کے بعد بھارت میں قیام کا الزام تھا ، جس کے پانچ سال بعد نجمہ پروین دو ہزار چھ میں پاکستان واپس پہنچیں جبکہ محمد شاہد گرفتاری کے تقریبا نو سال بعد دو ہزار دس میں کراچی پہنچے۔ بھارت میں موجود بچوں میں انیس سالہ نشاط شاہد، اٹھارہ سالہ رابعہ شاہد، سترہ سالہ ثانیہ شاہد، بارہ سالہ حارث شاہد اور گیارہ سالہ راس محمد شاہد شامل ہیں ، گرفتاری کے وقت راس محمد کی عمر صرف ایک سال تھی یہ خاندان کراچی کا رہائشی ہے اور اب یہ بچے پاکستانی ہائی کمیشن کی تحویل میں ہیں اور جلد وطن واپس پہنچیں گے۔
23-6-2011- صدر زرداری سے اوباما کی ٹیلی فونک بات چیت •
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔صدر آصف علی زرداری سے امریکی ہم منصب براک اوباما نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال، افغان جنگ اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی صدر باراک اوباما نے بدھ کی شب کراچی میں صدر زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماوں نے باہمی احترام ومفاد کی بنیاد پر تعلقات بہتر بنانے کیلئے مناسب اقدامات پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر براک اوباما نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کے خلاف جنگ پاکستان کی اپنی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک اسے جاری رکھا جائے گا۔ دونوں سربراہان نے مسائل کے حل کے لیے رابطے مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
23-6-2011- پاکستان امریکہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے ،رکن کانگریس •
لانگ بیچ،امریکا۔۔۔۔۔۔۔مریکن کانگریس میں ایشین کاکس کی چیئرپرسن کانگریس وومین ڈاکٹر جوڈی چا نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے اور ہم دونوں ممالک ایک دوسرے کے سچے دوست ہیں۔ یہ بات انہوں نے جیو ٹی وی کے امریکہ اور کینیڈا میں مقبول پروگرام سفیر پاکستان کی جانب سے کیلی فورنیا کے شہر لانگ بیچ میں منعقد ہونے والی ساتویں سالانہ ایوارڈ آف پرفارمس گالا ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میری کیلیفورنیا سے انتخابات میں کامیابی کی بڑی وجہ یہاں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے امیگرینٹس کی مستقل رہائش ہے جبکہ اس میں میڈیا کا بھی اہم کردار ہے۔ انہوں نے جیو ٹی وی کے پروگرام سفیر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ پروگرام امریکہ اور پاکستان کے لوگوں کی مثبت سرگرمیاں متعارف کرانے میں پل کا کردار ادا کررہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی قونصل جنرل رفعت مسعود نے کہاکہ پاکستانیوں کی امریکن معاشرہ میں مثبت سرگرمیوں، مقامی سیاست میں دلچسپی اور امریکہ میں فلاح و بہبود کے کاموں میں اہم کردار کے باعث دونوں ممالک کے باشندوں میں قربتیں بڑھ رہی ہیں جبکہ ان سرگرمیوں کو مزید تقویت اور پروان چڑھانے میں سفیر پاکستان جیسے پروگرام پاکستانیوں میں تقویت فراہم کررہے ہیں جس سے کمیونٹی متحرک ہورہی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی۔ تقریب میں معروف پاکستانی امریکن اور مقامی امریکن تنظیموں اور پیشہ ورانہ خدمات میں اعلیٰ ترین کامیابیاں حاصل کرنے والی مختلف شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ یہ ایوارڈ امریکہ اور کینیڈا سے آئے ہوئے مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں پاکستانی نڑاد امریکیوں اور مقامی امریکیوں کو دیئے گئے ،سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنیوالی ریاست ٹیکساس رہی جہاں سے بہترین بزنس مین آف دی ایئر کا ایوارڈ پاکستان ایسوسی ایشن آف گولڈن ٹرائی اینگل انٹریرو کے صدر محمد طاہر جاوید کو دیاگیا جبکہ کمیونٹی سروس کا ایوارڈ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر اور سابق صدر پاکستان چیمبر آف کامرس امریکہ سعید شیخ کو دیاگیا۔ پاکستان جاکر بچوں کی مفت سرجری کرنے والے امریکی پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جوزف ایگرس کو انسانی خدمت کا ایوارڈ دیاگیا جبکہ ایوارڈ حاصل کرنے والی دیگر شخصیات میں شائن ہومینٹی، خورشید قریشی، طلعت رشید، فیاض مرچنٹ، طارق احمد نظامی، ڈاکٹرارجمند ہاشمی، ڈاکٹر ستار عباسی، حناوی ندیم، شوکت بنگش، ڈاکٹر آصف محمود، اٹارنی عبیدالرحمن، میرعلی، ڈاکٹر طاہر اختر، پاکستان نیوز، ڈاکٹر نسیم ملک، بینکر رشید میمن، اینڈی ایل دہلی، ملکہ چغتائی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان کے پروڈیوسر وقار احمد خان نے کہاکہ ہر سال ان شخصیات کو ایوارڈ دیئے جاتے ہیں جو تعلیم، روزگار کی تلاش میں امریکہ آئے جنہوں نے پاکستان کے عام اسکولوں میں تعلیم حاصل کی اور امریکہ آکر اپنی کامیابیوں کا لوہا منوایا۔ اس موقع پر سیاسی، سماجی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات موجود تھیں ،پروگرام کے آخر میں پاکستانی پاپ سنگر محمد علی شہکی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
23-6-2011- چین اس سال ستمبر سے پاکستان کو ریلوے بوگیوں کی فراہمی شروع کرے گا •
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔چین اس سال ستمبر سے پاکستان کو ریلوے بوگیوں کی فراہمی شروع کرے گا۔ایک معاہدے کے مطابق ایک چینی کمپنی پاکستان ریلوے کو دو سو دو بوگیاں فراہم کرے گی اور پہلے مرحلے میں تقریباً پچاس بوگیاں ستمبر میں پاکستان کے حوالے کی جائیں گی۔پاکستان کا ایک پندرہ رکنی وفد ان دنوں چین کے مطالعاتی دورے پر ہے۔ ان بوگیوں کی مرمت اور ان کی دیکھ بھال کے کا م کا جائزہ لے رہا ہے۔
23-6-2011- ملائشیا میں آٹھ پاکستانی گرفتار •
کوالامپور۔۔۔۔۔۔۔ملائشیا میں آٹھ پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن پر غیرقانونی طور پر آسٹریلیا جانے کا الزام ہے۔ ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ تیس سے چالیس سال کی عمر کے آٹھ پاکستانی ملائشیا کے جنوبی ساحل کے قریب ہٹ میں چھپے تھے۔سمندری راستے سے آسٹریلیا جانا چاہتے تھے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق ان کے ساتھ سو سے زائد افراد اور بھی تھے جو قریبی جنگلات میں فرار ہو گئے۔
23-6-2011- پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز مذاکرات اسلام آباد میں ہونگے •
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریز کی سطح کے دو روزہ مذاکرات(آج) جمعرات سے اسلام آباد میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راﺅ اپنے وفد کے ساتھ جمعرات کی صبح خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچیں گی۔ بھارتی میڈیا کے تیس سے زیادہ نمائندے بھی پاکستان آرہے ہیں۔ مذاکرات کے پہلے روز جمعرات کو امن و سلامتی کے ایشوز پر بات چیت کی جائے گی ، جمعرات کی شام سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر بھارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوسرے روز جمعے کو پہلے راﺅنڈ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی ، دوسرے راﺅنڈ میں دوستانہ وفود کے تبادلوں پر بات کی جائیگی،بھارتی سیکرٹری خارجہ ہفتے کی صبح واپس دہلی روانہ ہوں گی۔
22-6-2011- آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کادشمن عوام کادوست نہیںہوسکتا۔زیب جعفر •
لندن.......وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی وممبر پنجاب اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کادشمن عوام کادوست نہیںہوسکتا۔ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم پرتنقیدکرنیوالے مستردسیاستدان محروم طبقات کوخوشحال ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ روٹی ،کپڑاورمکان کانعرہ لگانے والے عوام کوان کااپناآشیانہ ملنے پر بدحواس کیوں ہورہے ہیں۔پاکستان میںپہلی بارجمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کاکریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کوجاتا ہے۔میاں شہبازشریف معاشرے کے محروم طبقات کومسائل کی دلدل سے باہر لے آئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں زیب جعفر نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم کاحصول امیراورغریب کے بچوں کامساوی حق ہے ۔کسی محنت کش کے بچے کوخاطرخواہ وسائل نہ ہونے کی بنیادپرتعلیم کے حق سے محروم نہیں رکھاجاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ اگر جذبے صادق ہوں توارادوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوتی ،آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے آغاز سے پریشان لوگ اب اس کی کامیابی پر حیران ہورہے ہیں۔میاں شہبازشریف پنجاب کی حکومت کو ایک بڑاچیلنج سمجھتے ہیں ،وہ اس بار بھی عوام کی خدمت کاجذبہ لے کرمیدان میں اترے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام سے جہالت کے پروردہ وڈیروں کاپریشان ہونافطری امرہے ۔پاکستانی معاشرے کاجوطاقتور طبقہ غریب کے بچوں کواپناغلام بنا ئے ہوئے ہے اس کی آمرانہ سوچ کوشکست دینے کاوقت آگیاہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے پاکستان کوشدت پسندی کی نخوست سے چھٹکاراملے گا۔ میاں شہبازشریف کی تعلیمی خدمات قابل قدر ہیں ،انہیں عہدحاصرکاسرسیّد احمدخان کہا جائے توبیجانہ ہوگا۔
22-6-2011- دنیا بھرمیں تارکین وطن کی تعداد 50کروڑ سے تجاوز کرجائے گی •
کراچی ۔۔۔۔۔۔۔ دنیا بھر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نقل مکانی ہو رہی ہے۔وسط صدی تک تارکین وطن کی تعداد 50کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔شمال اور جنوب کے امیر اور ترقی پذیر معاشی طاقتوں کے حامل ممالک کی طرف لاکھوں لوگوں کی نقل و حرکت بغیر اجازت کے ہو رہی ہے۔یہ غیر قانونی نقل مکانی متعلقہ ریاستوں اور ان حکومتوں کے لیے چیلنجز پیدا کر رہی ہے۔ سرکاری اور بین الاحکومتی اداروں،عوامی رویوں کی صلاحیتوں اور مالیات کو تارکین وطن چیلنج کر رہے ہیں۔خلیج ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابقحال ہی میں بحیرہ روم کے ساحلوں کے ساتھ شمالی افریقہ چھوڑ کرجنوبی یورپ کی طرف نقل مکانی دیکھنے میں آئی۔یہ غیر معمولی منتقلی یورپی یونین کی بنیادوں کو چیلنج ہے اور ان کے لیے یہ ایک جھٹکا ہے۔رپورٹ کے مطابق فرانس اور اٹلی کے درمیان اس نقل مکانی سے سفارتی تناﺅ دیکھنے میں آیا جب کہ ان کے درمیان 1985 ءکے شینگن معاہدہ 25 ممالک کے درمیان آزادانہ نقل و حرکت کی ضمانت اور چالیس کروڑ لوگوں کی آزادانہ نقل مکانی کی اجازت دیتا ہے۔ نصف صدی قبل دنیا بھر میں تارکین وطن کی تعداد 7کروڑ 70لاکھ تھی ،جو تین گنا اضافے کے ساتھ اب21کروڑ40لاکھ ہو گئی ہے۔اس میں تقریباً دو فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔اگراس طرح نقل مکانی کا رجحان رہا تو وسط صدی تک تارکین وطن کی تعداد 50کروڑ سے زیادہ ہو جائے گی۔ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد ایک کروڑ50لاکھ ہے جس میں50لاکھ صرف فلسطینی پناہ گزین ہے۔ مغربی ممالک میں معاشی بحران اور مصر،لیبیا اور تیونس میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں سے بھی پناہ گزینوں میں اضافہ ہوا ہے۔
18-06-2011- پاکستان کو آگاہ کئے بغیرایبٹ آبادآپریشن شرمناک تھا،پرویزمشرف •
لندن.......سابق صدرپاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔پاکستان کو آگاہ کئے بغیرایبٹ آباد آپریشن شرمناک تھا۔ پاکستان ایسا ملک نہیں جہاں کوئی بغیر حکومت کو اطلاع دیئے آئے اور چلاجائے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے مزیدکہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانیوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں اوراپنے عزیزوں کو قربان کیا۔ امریکہ اور پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اعتماد بڑھانا ہوگا۔
17-06-2011- برمنگھم سٹی کونسل کا اجلاس،کشمیریوں کے حق خودارادی کے حق میں قراردادمنظور •
برمنگھم....یورپ کے سب سے بڑے شہری ادارے برمنگھم سٹی ونسل نے اپنے خصوصی اجلاس میں کشمیریوں کے حق خودارادی کے حق میں قرارداد منظور کی ہے اور اقوام متحدہ، عالمی برادری اور بڑی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے انسانی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ جنگ بندی لائن دونوں جانب کے کشمیریوں کے لئے کھولی جائے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور منصفانہ حل کے لئے موثر اور عملی کوششوں کا آغاز کیا جائے۔ گذشتہ روز برمنگھم کونسل چیمبر میں ہونے والے فل ہاؤس اجلاس میں حکمران، ٹوری اور لبرل پارٹی، اپوزیشن لیبر پارٹی اور ریسپکٹ پارٹی کی کونسلر سلمیٰ یعقوب بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مہمانوں کی گیلری میں پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک کشمیر اور کشمیر رابطہ کمیٹی کے اراکین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے برمنگھم کونسل کی جانب سے آزادیٴ کشمیر اور حق خودارادی کے بارے میں پورے ہاؤس کی جانب سے قرارداد کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ کونسل کے فل ہاؤس اجلاس میں پہلی مرتبہ کشمیریوں کی حمایت میں قرارداد ٹوری پارٹی کے کونسل میٹ بینٹ نے پیش کی جبکہ قرارداد کی تائید کنزرویٹو پارٹی کے دوسرے کونسلر رابرٹ ایلڈن نے کی جس پر ٹوری پارٹی اوربرمنگھم سٹی کے لیڈر کونسلر مائیک وٹبی کی جانب سے واضح حمایت کے ساتھ لبرل ڈیمو کریٹ کونسلر محمد ایوب خان، کونسلر راجہ شوکت علی، لیبر پارٹی کے بزرگ کونسلر چوہدری محمد فاضل، سید شفیق شاہ اور ریسپکٹ کی سلمیٰ یعقوب نے قرارداد کے حق میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کونسلر ایوب خان اور کونسلر شوکت علی خان نے قرارداد میں ترمیم کراتے ہوئے کہا کہ قرارداد میں کشمیریوں کی مکمل حق خودارادی کے الفاظ شامل کئے جائیں جس پر ہاؤس نے قرارداد میں مذکورہ الفاظ بھی شامل کرلیے۔ اجلاس میں لیبر پارٹی کے کونسلروں چوہدری محمد فاضل، کونسلر اخلاق اور سید شفیق شاہ نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خود ارادی، مملکت برطانیہ کی ایک تاریخی ذمہ داری ہے اور کشمیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لئے برطانیہ کو اپنا سیاسی کردار کھل کر ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی نے آزادی کشمیر کو اپنی سیاسی پالیسی کا حصہ بنایا ہے اور قومی سطح پر کشمیر ایشو کو ایک بڑا اور حل طلب مسئلہ تسلیم کیا ہے لیکن ہمیں خوشی ہے کہ کونسل کے فل اجلاس نے کشمیر ایشو پر ایک مشترکہ اور مضبوط قرارداد منظور کی ہے۔لبرل ڈیمو کریٹ پارٹی کے کیبنٹ رکن کونسلر ایوب خان نے کہا کہ ہم سب کے لئے یہ بات قابل قدر ہے کشمیر ایشو پر مذکورہ قرارداد خود ٹوری پارٹی نے پیش کی ہے اور ٹوری کونسلروں اورنمائندوں نے قرارداد کی بھرپور حمایت کی ہے۔ یہ ایک بڑی اور مثبت تبدیلی ہے جس پر پوری پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں کونسلر اٹوال نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف کشمیریوں کے حقوق کو پامال کیا ہے بلکہ بھارتی فورسز کے مشرقی پنجاب میں سکھوں کی جمہوری اور سیاسی تحریک کو بھی دبا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزادیٴ کشمیر اور پنجاب کے عوام کے سیاسی حقوق اور ان کے حق خود ارادی کی حمایت کرتے ہیں۔ کونسلر سلمیٰ یعقوب نے کہا کہ بھارت پر مسئلہ کشمیر کے لئے دباؤ بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ بھارت پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے کمپیوٹر کے شعبے میں بھارت کو بڑے بڑے کنٹریکٹ دے رکھے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ برطانیہ کی جانب سے ایسے تمام ٹھیکے منسوخ کئے جائیں۔ برمنگھم کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں برمنگھم کونسل کی جانب سے قرارداد کی منظوری کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ خاص طور پر ایک ایسی جماعت جس کے بارے میں عام تاثر پایا جاتا ہے کہ ٹوری پارٹی ایشیائیوں، پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مسائل سے دور رہتی ہے۔ برمنگھم جیسے بڑے شہر میں ٹوری پارٹی کا ایک بھی ایشین پاکستانی کونسلر نہیں ہے اور نہ ہی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ٹوری لوکل قیادت کے رابطے نظر آتے ہیں لیکن ٹوری کونسلروں اور برمنگھم سٹی کے لیڈر کونسلر مائیک وٹبی نے کشمیر قرارداد کو برمنگھم شہر سے منظور کروا کر برطانوی کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں۔ کونسلر ایوب خان نے قرارداد کی منظوری کو برمنگھم شہر میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے ٹوری کونسلروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کونسلر مائیک وٹبی برمنگھم کونسل کی قرارداد آج لندن میں ہاؤس آف کامنز کے سپرد کریں گے جبکہ قرارداد کی کاپیاں یورپین پارلیمنٹ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں بھی روانہ کی جائے گی۔
|
17-06-2011- کرپشن برطانیہ کیلئے بڑا اور بڑھتا ہوا خطرہ بن چکا ہے ،ایمنسٹی انٹرنیشن•
لندن..... ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل، یو کے نے کہا ہے کہ کرپشن برطانیہ میں بڑا اور بڑھتا ہوا خطرہ بن چکا ہے۔ انٹرنیشنل گروپ نے کہا کہ برطانیہ میں کرپشن اس سے کہیں زیادہ بڑا خطرہ ہے جتنا کہ تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ اس کو موزوں اہمیت نہیں دی جارہی۔ یہ تنظیم بدعنوانی پر مبنی طرز عمل، پارلیمنٹ، جیلوں کے نظام، سیاسی جماعتوں اور سپورٹس کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تنظیم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں احتسابی مکینزم کی موجودگی کے باوجود بہت سے ممبران پارلیمنٹ اب بھی ٹیکس دہندگان کی رقم میں بدعنوانی کے مرتکب ہورہے ہیں اور ایک ایم پی کے خلاف اقربا پروری کے الزام میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تین جلدوں پر مشتمل اس رپورٹ میں عطیات اور فنڈنگ کی ساخت سے متعلق امور کی نشاندہی کی گئی ہے جو سیاسی جماعتوں میں کرپشن کا بنیادی سبب ہیں۔ رپورٹ میں جیلوں کے اندر منشیات اور موبائل فونز کی سمگلنگ اور جیل میں قید ہونے کے باوجود مجرموں کی جرائم میں شرکت کے قابل ہونے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں میچ فکسنگ، سپاٹ فکسنگ، دھوکہ دہی، کھیلوں میں سٹہ بازی اور فیفا میں حالیہ مالی سکینڈلوں اور کرپشن کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے کہا کہ ”برطانیہ میں کرپشن“ برطانیہ میں مالی بدعنوانیوں کے بارے میں وسیع ترین مطالعہ ہے۔ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر چندر شیکر کرشن نے کہا کہ اس تحقیق میں کرپشن کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور اس کا علاج بھی تجویز کیا گیا ہے۔ ہمارے بعض انتہائی قابل اعتماد ادارے بھی کمزور ثابت ہورہے ہیں اور کرپشن کی شناخت ،دریافت اور بچاوٴ کے لئے ناکافی پروسیجر دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری رپورٹ کے نتائج اور سفارشات معاشرے کے لئے 'ویک اپ کال' کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس رپورٹ میں محققین نے 23 سیکٹروں کا جائزہ لیا اور کہا کہ کلیدی ادارے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش نہیں کررہے اور نصف سے زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ برطانیہ میں کرپشن قابو سے باہر ہوچکی ہے۔
|
17-06-2011