- فوڈ انسپکٹر اور ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے ۔عوامی سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی •
جہلم۔۔۔۔۔۔فوڈ انسپکٹر اور ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے ۔عوامی سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ناقص اور زائد المعیاد ادویات اور اشیاءفروخت کرنے والوں کا جان کے لالے پڑ گے۔تفصیلات کے مطابق القاسم انسٹی ٹیوٹ کے صدرملک اصغر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ای ڈی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹرشاہد تنویر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی زیر نگرانی ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر نصیر احمداور فوڈ انسپکٹرچوہدری احسان الہی نے گزشتہ روز ناقص اشیاءفروخت کرنے والوں اور جعلی او رزائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف زبردست ایکشن لیا ہے جس سے عوامی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈرگ انسپکٹر اور فوڈ انسپکٹر اسی طرح انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف اسی طرح ایکشن لیتے رہیں گے۔
9-07-2011- عرصہ10سال سے ذہنی معذور بچوں کے لیے کام کرنے والا ادارہ منگول سپیشل چائلڈ ویلیفئر فاﺅنڈیشن کو زکواة، خیرات اور صدقہ جمع کروائیں •
جہلم۔۔۔۔۔۔عرصہ10سال سے ذہنی معذور بچوں کے لیے کام کرنے والا ادارہ منگول سپیشل چائلڈ ویلیفئر فاﺅنڈیشن کو زکواة، خیرات اور صدقہ جمع کروائیں۔کیونکہ یہ بچے آپ کے صدقات وخیرات کے منتظر ہیں۔آن لائن جمع کروانے کے لئے اکاﺅنٹ بنام الجلال ویلیفئر ٹرسٹ رجسٹرڈ سول لائن برانچ اکاﺅنٹ نمبر 01-200-0735-1 کوڈ نمبر0637پر کروا سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ اکاﺅنٹ بنام منگول سپیشل چائلڈ ویلیفئر فاﺅنڈیشن ایم سی بی سول لائن جہلم اکاﺅنٹ نمبر0113189941001339کوڈ نمبر 0933 پر بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ ان بچوں کی مدد چیک کی صورت میں کرنا چاہتے ہیں تو © © ©"مرکزی آفس الجلال ویلیفئر ٹرسٹ الجلال کنارہ بلمقابل ڈی سی او ہاﺅس سول لائن جہلم © ©''اور ٹیلی فون نمبر 03005448820اور 0544627101پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اور ویب سائیڈwww.downsyndromejhelum pk.comپروزٹ کریں۔
9-07-2011- ڈی جے آٹوز جی ٹی ایس چوک سے 12سال بچہ لا پتہ،باپ اپنی فریاد لے کر کینٹ چوکی پہنچ گیا •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔ ڈی جے آٹوز جی ٹی ایس چوک سے 12سال بچہ لا پتہ،باپ اپنی فریاد لے کر کینٹ چوکی پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق احسن جاوید ولد طارق جاوید عمر12 سال ڈی جے آٹوز جی ٹی ایس چوک سے اچانک لاپتہ ہو گیا اور 3دن گزر جانے کے باوجود بچے کا کوئی سراغ نہ ملا۔آخر کار تھک ہار کر باپ کینٹ چوکی پہنچ گیااور رپورٹ درج کروا دی۔
9-07-2011- پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دی،2تتلیاں اور2بھنورے گرفتار،نائیکہ چنگ چی میں بیٹھ کر فرار •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دی،2تتلیاں اور2بھنورے گرفتار،نائیکہ چنگ چی میں بیٹھ کر فرار۔تفصیلات کے مطابق بسم اللہ مارکیٹ بلا ل ٹاﺅن جہلم میں دوران گشت تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ رخسانہ بی بی جو کہ مختلف علاقوں سے لڑکیاں لا کر گاہکوں کو سپلائی کرتی ہے جب پولیس نے چھاپہ مارا تو نائیکہ رخسانہ بی بی چنگ چی میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی جبکہ2لڑکیوں اور2 لڑکوں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
9-07-2011- صحابی رسول حضرت بابا سخی سلیمان پارس کا عرس،10اگست غسل ،11اگست چادر پوشی اور شان اولیاءکانفرنس، 12اگست محفل نعت کا اہتمام،13اگست قوالی منعقد •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔صحابی رسول حضرت بابا سخی سلیمان پارس کا عرس،10اگست غسل ،11اگست چادر پوشی اور شان اولیاءکانفرنس، 12اگست محفل نعت کا اہتمام،13اگست قوالی منعقد،زیر نگرانی خادم خاص ساجد حسین بٹ۔تفصیلات کے مطابق صحابی رسول حضرت بابا سخی سلیمان پارس کا عرس مبارک اگست میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں منعقد ہو گا۔زیر نگرانی خادم خاص ساجد حسین بٹ10 اگست بعد از نماز مغرب دربار عالیہ کو غسل دیا جائے گا اور 11اگست کوافطاری کے بعد چادر پوشی کا اہتمام کیا جائے گا ۔چادر پوشی کے بعد شان اولیاءکانفرنس منعقد کی گئی ہے جس کے مہمان خصوصی راجہ محمد افضل خان ہوں گے۔12اگست بعد از نماز عشاءمحفل نعت کا اہتمام کیا جائے گا اور 13اگست بعد نماز عشاءقوالی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔عرس میں ملک بھر سے عقیدت مند لوگ شرکت کریں گے۔اس موقع پر ساجد حسین بٹ نے کہا کہ عرس کے دنو ں میں سحری و افطاری کا اہتمام ہو گا اور سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کے لئے پولیس ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔عقیدت مندوں کے لئے لنگر خانہ سحری و افطاری کے اوقات میں کھلا رہے گا۔
9-07-2011- ہمارا ملک شدیدبحرانوں کا شکارہو گیا ہے اور عوام مضطرب اور مشکلات کا شکار ہیں:شہزاد وسم ڈار •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔ ہمارا ملک شدیدبحرانوں کا شکارہو گیا ہے اور عوام مضطرب اور مشکلات کا شکار ہیں۔سخت محنت کے باوجود عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور حکمران ہیں کہ ان کو کوئی ہوش ہی نہیں ہے وہ اپنی موج مستی میں مگن ہیں اور انہیں ملک اور عوام کو کوئی پروا نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار بین المذاہب امن کمیٹی کے وائس چیرمین شہزاد وسم ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی ،ناانصافی،مہنگائی،کرپشن،لوڈ شیڈنگ کی فراونی ہے جبکہ دوسری طرف دہشت گردی اور بم دھماکے ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ ہمارے ملک اور عوام دہشت گردی کی جنگ میں بری طرح سے پھنس چکے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی پر قابوپانے میں بری طرح ناکام ہیں ۔عوام سخت مایوس اور ناامید ہو گے ہیں اور عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔اگر حکمرانوں نے ملک کی طرف توجہ نہ دی اور اپنی موج مستی میں گم رہے تو ملک تباہ ہو جائے گا اور اس وقت اگر کوئی ملک کی حالت ٹھیک کرنا بھی چاہے تو نہیں کر سکے گا۔
9-07-2011- دہشت گردی نے ملک کو بری طرح متاثر کیا ہے اور سینکڑوں لوگ اس آگ میں جل چکے ہیں؛ عثمان الرحمن چوہان •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔دہشت گردی نے ملک کو بری طرح متاثر کیا ہے اور سینکڑوں لوگ اس آگ میں جل چکے ہیں ۔ ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہوتی جا رہی ہیں اور سخت ملکی نقصان ہو رہا ہے اور حکمران ہیں کہ اس معاملے کا بالکل بھی سنجیدگی سے نوٹس نہیں لے رہے۔اگر وہ اس معاملے میں زرا بھی سنجیدہ ہوتے تو آج ہر شہر میں دہشت گردی یوں سرعام نہ ہوتی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ریجنل آرگنائزر نارتھ پنجاب پاکستان تحریک انصاف عثمان الرحمن چوہان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام ہیں۔دہشت گردی کی نت نئی وارداتوں سے عوام سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں اور حکمرانوں سے سخت بددل ہوئے ہیں۔اگر حکمران اس طرف توجہ دیتے تو آج ہمارے دشمن اس طرح ہم حملے پرحملہ کرنے میں کامیاب نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے ہمارے ملک کو اور ہماری معصوم عوام کو اپنی حصار میں لے لیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف ہی ہے جو ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی مرتب کی ہوئی پالیسیاں ہمارے ملک کے لیے بہت فائدہ مند ہوں گی ۔ عمران خان نے دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردوں کو بلا آخر پاکستان سے بھاگنا ہو گا۔
9-07-2011- موجاں ختم سزاواں شروع،ذمہ داراں دی بلے بلے ،غفلاتاں کرنیاں سزاواں لبنیاں •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔موجاں ختم سزاواں شروع،ذمہ داراں دی بلے بلے ،غفلاتاں کرنیاں سزاواں لبنیاں۔غفلت اور لاپرواہی پر1 کانسٹیبل نوکری سے برخاست،1انسپکٹر کو شوکاز نوٹس،1انسپکٹر،1ہیڈ کانسٹیبل اور 2کانسٹیبل کو سزائے سنشور،1ایس آئی کے لئے انکوائری مارک۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او طیب حفیظ چیمہ نے جہلم پولیس کے افسران اور ملازمان ا ردل روم لیا اور اس موقع پر غفلت،لاپرواہی اور کرپشن کے مرتکب افسران و ملازمان کو سخت سزائیں دیں۔اس موقع ہر انہوں نے کہا کہ وہ جہاں مثبت کارکردگی اور محکمے کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کو اولین ترجیح دیتے ہیں وہاں پر غیر ذمہ داران افسران و ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔اردل روم میں افسران اور ملازمان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔کانسٹیبل شاہد محمود کو غفلت اور لاپرواہی پر محکمہ سے برخاست کر دیا گیا ۔انسپکٹر امداد حسین کو سزائے سنشور اور انسپکٹر ارشد علیم کی غفلت ثابت نہ ہونے پر شوکاز نوٹس فائل کر دیا ۔ہیڈ کانسٹیبل سہیل مطلوب کو ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی پر سزائے سنشور دی گئی۔کانسٹیبل جہانگیرخان اور کانسٹیبل خلیل احمد کو غیر حاضری پر سزائے سنشور دی گئی اور آصف اقبال ایس آئی کے لئے انکوائری مارک کر دی گئی ۔
9-07-2011- جہلم کی معروف سماجی شخصیت ،جنرل سیکرٹری سکھیاں ویلیفئر سوسائٹی، چائلڈ رائٹس کمیٹی کی کوارڈینیٹر کے خلاف گہری سازش •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔جہلم کی معروف سماجی شخصیت ،جنرل سیکرٹری سکھیاں ویلیفئر سوسائٹی، چائلڈ رائٹس کمیٹی کی کوارڈینیٹر کے خلاف گہری سازش،مختلف وکلاءکو نامعلوم لڑکی کی فون کال موصول ، نامعلوم لڑکی کی سازش دن بدن تیزترین ،1مہینہ گزر جانے کے باوجود پولیس کی کاروائی سوالیہ ہے؟؟۔تفصیلات کے مطابق جہلم کی معروف سماجی شخصیت، جنرل سیکرٹری سکھیاں ویلیفئر سوسائٹی، چائلڈ رائٹس کمیٹی کی کوارڈینیٹر عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ جو کہ باہمت وکیل بھی ہیں اور چائلڈ رائٹس کمیٹی کی کوارڈینیٹر بھی ہیں جن کی خدمات عوام سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔وہ والدین یا خواتین وحضرات جن کے18سال تک کی عمر کے بچوں کے علاوہ خواتین اور مختلف مذاہب کے لوگوں کے ساتھ کوئی بھی مسلہ ہو جاتا تو عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ ہونے کے حق سے وہ ان کے نہ صرف مسائل حل کرتی بلکہ ان کی خوشی غمی میں شریک ہوتی اور ان ہی کہ وجہ سے متاثرہ خاندانوں کو پولیس کا تعاون حاصل ہوتا تھا۔عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ خود ایک سازش میں پھنس چکی ہیں لیکن ان کے معاملے کو پولیس نے سرے سے کوئی سنجیدہ اختیار نہیں کی۔ہوا کچھ یوں کہ عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ کے نام کو استعمال کرتے ہوئے نامعلوم لڑکی مختلف وکلاءکو فون کال کر چکی ہے اور ان سے ایزی پیسہ کے زریعے رقم مانگنے کا تقاضا کر رہی ہے اور اس نے وکلاءکو مختلف شناختی کارڈ نمبر بھی لکھوائے ہیں ۔عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ کو جب اس صورتحال کو علم ہوا تو اس نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا لیکن پولیس نے سنی ان سنی کر دی۔ نامعلوم لڑکی کی اب بھی فون کال موصول ہو رہی ہیں اور وہ مزید وکلاءکو کال کر کے اپنی کوئی مجبوری بتا کر ان سے پیسے بٹورنے کے چکر میں ہے۔گزشتہ روز وکلاءکے پریشر پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اب کاروائی کا آغاز بھی کر لیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اپنی کاروائی کس طرح اور کب تک کرتی ہے اوربہت جلداس گہری سازش کے پیچھے چھپے چہرے بے نقاب ہوں گے اور بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ اس کڑی سازش کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
9-07-2011- برساتی موسم میں عوام کو واپڈا کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے تاکہ کسی بڑے نقصان سے پچا جا سکے •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔ برساتی موسم میں عوام کو واپڈا کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے تاکہ کسی بڑے نقصان سے پچا جا سکے۔ تھوڑی سی احتیاط بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی ۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔بارش کے موسم عوام سے گذارش ہے کہ واپڈا (آئیسکو)کی شخصیات کے ساتھ احتیاط سے برتاﺅ کریں بارش کے موسم میں بجلی کے کھمبوں کو ہاتھ نہ لگائیںاوربجلی کی تاروں کے نزدیک نہ جائیں۔والدین سے التماس ہے کہ بچوں کو بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے نزدیک نہ کھیلنے دیں ۔ عورتیں گھروں کی چھتوں اور نزدیک گذرتی ہوئی تاروں سے احتیاط برتتے ہوئے کپڑوں کو احتیاط کے ساتھ لٹکانے کا بندوبست کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او واپڈا صدف اے رشید نے بارشوں کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مویشی رکھنے والے حضرات سے گذارش ہے کہ وہ اپنے مویشیوں کو آزادی کے ساتھ کھلا نہ چھوڑیں ۔مویشیوں کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ نہ باندھیں اور نہ ہی تاروں اور کھمبوں کے نزدیک مویشیوں کو چارا ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ اگرعوام کو بجلی کی تاروں اور کھمبوں یا کسی قسم کی خرابی کے سلسلے شکایات ہو تومیں اطلاع دیں اور احتیاطی تدابیر استعمال کریں۔انہوں نے اپنے واپڈا ملازمین اور خصوصا لائن سٹاف کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ملازمین اور خصوصا لائن سٹاف کسٹمرز کی بجلی کے متعلق شکایات دور کرنے کے دوران مکمل © ©"سیفٹی کوٹ"یعنی احتیاطی تدابیر کو استعمال کرتے ہوئے کام کریں اور حفاظتی تدابیر کو استعمال کرتے ہوئے کام کریںاور حفاظتی اوزار استعمال کریں۔اور کبھی بھی جلد بازی کے ساتھ کام نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لائن سٹاف کی زندگی نہ صرف ان کے خاندان کے لئے قیمتی ہے ہی بلکہ وہ ہمارے محکمے کا بھی قیمتی سرمایہ ہیں ان کی زندگی ہمارے محکمے کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری جہلم کینٹ سب ڈویژن کے کسٹمرز سے بھی گذارش ہے کہ وہ بجلی ٹھیک کرانے کے لئے ہمارے سٹاف پر پریشر نہ ڈالا کریں شکایات دور ہونے میں اگر کچھ دیر لگتی ہے تو وہ برداشت اور تحمل سے کام لیں کیونکہ اس موسم میں جلد بازی کسی بھی ناخوشگوار واقع کا سبب بن سکتی ہے۔late reach is better tham neverا
9-07-2011- چائلڈ رائٹس کمیٹی کا ماہانہ اجلاس،جولائی کے لئے سرگرمیوں کا تعین،بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور •
جہلم۔۔۔۔۔۔چائلڈ رائٹس کمیٹی کا ماہانہ اجلاس،جولائی کے لئے سرگرمیوں کا تعین،بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور۔تفصیلات کے مطابق چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کا ماہانہ اجلاس عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ کی صدات میں اکرم شہید پارک لائبریری میں منعقد ہو۔ا جس میں گزشتہ ماہ کی سرگرمیوں کا احاطہ اور جولائی کے لئے سرگرمیوں کا تعین کیا گیا۔اجلاس میں بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے اقدمات کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا اور طے پایا کہ یو اے سی کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوںپر حل کیا جائے گا۔سماجی تنظیموں سے روابط کاری کی جائے گی۔ بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ روابط مضبوط بنائے جائیں گے تاکہ جے جے ایس او کی خلاف ورزیوں کو نمایاں کیا جا سکے۔ڈی ایم جی سے رابطہ میں رہا جائے گاتاکہ مسائل کے تدراک میں مدد مل سکے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مختلف مکتبہ فکر میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے شعور اور آگہی کے تحفظ کے لئے میٹینگ کا انعقاد کیا جائے گا بچوں کے تحفظ کے لئے ایم پی اےز کے ساتھ لابنگ میٹینگ کی جائے گی تاکہ بچوںکے حوالے سے قانون سازی کی جا سکے۔
4-07-2011- تھانہ ڈومیلی اور تھانہ صدر کے ایریا میں چوروں نے2 گھروں کے تالے توڑ کرنقدی اور لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج •
جہلم۔۔۔۔۔۔تھانہ ڈومیلی اور تھانہ صدر کے ایریا میں چوروں نے2 گھروں کے تالے توڑ کرنقدی اور لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس کو راجہ ساجد کلیم ولد محمد یوسف سکنہ ڈھوک تلپکہ بڑاہ گوہ نے بتایا کہ 30,6,2011 کو میرے بھائی کے گھر سے نامعلوم چوروں نے کمرے کے تالے توڑ کر55لاکھ نقدی ،2لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور2لاکھ25ہزار مالیت کا دیگر قیمتی گھریلو سامان کل 4 لاکھ 80 ہزار مالیت کا سامان اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گے ۔ تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تھانہ صدر پولیس کو حامد محمود ولد عزیز الرحمن سکنہ بگاجہلم نے بتایا کہ 3,7,2011 کو جب میں گھر واپس آیا تو گھر کے تمام تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور پانی کی موٹر، پنکھے ، فریج،فریزرچوری ہو چکا تھا۔مجھے 3اشخاص پر شک ہے کہ ان لوگوں نے میرے گھر سے چوری کی ہے ۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
4-07-2011- حکمرانوں نے عوام کو شدید مشکلات اور ظلم کی چکی میں دھکیل دیا ہے:راجہ محمد ضیاءاشرف ایڈوکیٹ •
جہلم۔۔۔۔۔۔ حکمرانوں نے عوام کو شدید مشکلات اور ظلم کی چکی میں دھکیل دیا ہے۔ غریب آدمی کی زندگی ابتر سے ابتر ہوتی جا رہی ہے۔حکمران ہیں کہ ان کو دوروں سے فرصت ہی نہیں کہ وہ غریب کے بارے میں کچھ سوچیں۔ملک میںمہنگائی اورلاقانیت کا بازار گرم ہے اور غریب عوام مہنگائی اور نا انصافی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع جہلم کے راہنماءراجہ محمد ضیاءاشرف ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوںنے کہا کہ ہمارے حکمران عوام کی طرف بالکل کوئی توجہ نہیں دے رہے اور نہ ہی انہیں عوام کی مشکلات کی فکر ہے جن حکمرانوں کو صرف اپنی اور پیسے کی فکر ہوتی ہے اس ملک کے عوام اسی طرح مشکلات کا شکار ہیں۔عوام بھوکے مرہے ہیں اور حکمرانوں کے عیش و عشرت ختم ہی نہیں ہو رہی۔انہوںنے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ اپنا حق لینے کے لئے اپنے گھروں سے نکل آئیں اور آواز بلند کریں۔ ایک عرصہ سے عوام انتظار ہی کر رہے ہیں کہ شاہد اب حکمران ان کی طرف توجہ دیں شاہد اب وہ دورہ کرنے کے لئے آئیں تو ہماری طرف بھی متوجہ ہوں ۔ لیکن بھولی عوام یہ بھول گئی ہے کہ حکمران صرف اسی وقت ہی دورے کرتے ہیں جب الیکشن سر پر ہوں اس وقت حکمران آکر تو بڑی بڑی باتیں اور دعوے کرتے ہیں اور جب عوام انہیں اقتدار کا حق سونپ دیتے ہیں تو حکمران پھر اپنی موج مستی میں گم ہو جاتے ہیں۔
4-07-2011- عوام کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کوشاں ہے اور عوام کو مسائل اور مشکلات سے نکالے گی:چوہدری غلام احمد ذمرد یعقوب •
جہلم۔۔۔۔۔۔عوام کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کوشاں ہے اور عوام کو مسائل اور مشکلات سے نکالے گی۔مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جو کہ عوا م کی بہتری اور ملک کی ترقی کے لئے ہمہ تن اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم ، راہنماءپاکستان مسلم لیگ ن چوہدری غلام احمد ذمرد یعقوب نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے اور انصاف ان کی دہلیز پر فرا ہم کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے راستے میں جو بھی مسائل اور رکاوٹ آئے گی اس کا مقابلہ جواں مردی سے کیا جائے گا لیکن اس کے اداروں میں زرا برابر بھی لرزش نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ان کے مسائل کے حل اور ان کی بہتری کے لئے مرطوب حکمت عملی مرتب کیے ہوئے ہے اور آئندہ بھی عوامی ساتھ پر عوام ہی کہ لیے ترقی کے مواقع فراہم کرے گی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے دانشمندانہ فیصلے کرے گی۔
4-07-2011- بم بلاسٹ اور دہشت گردی اسلام کو کمزور کرنے کی ایک عالمی سازش ہے:لیاقت علی گوندل •
جہلم۔۔۔۔۔۔بم بلاسٹ اور دہشت گردی اسلام کو کمزور کرنے کی ایک عالمی سازش ہے۔جس کوپاکستانی کسی صورت بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گئے۔یہ سازش ملک اوراسلام کو نقصان پہنچانے کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑانے کی ناکام سازش ہے ۔ دہشت گردوں کو بلا آخر پاکستان سے بھاگنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر ایپکا پاکستان کلرک ایسوسی ایشن لیاقت علی گوندل نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی نت نئی وارداتیں ہماری عدم توجہی کا سبب بھی ہے۔ دہشت گردی کی روک تھام صرف حکمرانوںکے بس کی بات نہیں ہے بلکہ حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ اسلام دشمن عناصر اور پاکستان دشمن عناصر ہیں وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اختلافات بھلا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
4-07-2011- ملکی حالات اور حکمرانوں کے فیصلے تو اپنی جگہ لیکن اب پاکستانیوں کے اندرایک دوسرے میں بھی محبت نہی ہی اور نہ ہی احساس باقی بچا ہے:چوہدری سہیل احمدآف المرکز •
جہلم۔۔۔۔۔۔ملکی حالات اور حکمرانوں کے فیصلے تو اپنی جگہ لیکن اب پاکستانیوں کے اندرایک دوسرے میں بھی محبت نہی ہی اور نہ ہی احساس باقی بچا ہے۔چاہے کوئی بہن ہو،بھائی ہو،باپ ہو یا ماں ہو کسی کو بھی ان رشتوں کی بھی قدر نہیں ۔ہمارے ملکی حالات خراب ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم ایک دسرے کی عزت یا جان و مال کی حفاظت کرنے کے جذبات نہیں رہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری سہیل احمدآف المرکز نے ملک حالات کے پیش نظرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسی طرح قتل و غارت کر کے اور اپنے رشتوں کو ٹھوکر مار کر آگے بڑھیں گے تو نہ تو ہم کبھی کامیاب ہوں گے اور نہ ہی ملکی فضا بہتر ہو گی۔جب تک ہم میں احساس، محبت، رواداری اور خلوص بحال نہیں ہو گا تب تک ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں خود کو تبدیل کرنا ہو گا اور جب ہم خود کو تبدیل اور درست سمت لے کر چلیں گے تو ملکی حالات میں بھی واضح تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور افراتفری سے بھی نجات ملے گی اور دلی اطمینان ہو گا۔
4-07-2011- ڈر گ اور فوڈ انسپکٹر کے مختلف مےڈ ےکل سٹورز اور ہوٹلوں پر چھاپے ، ادوےا ت ، صفائی اورسامان کی چےکنگ ،متعدد کو جرمانے کباب فروش کے خلاف مقدمہ درج •
جہلم۔۔۔۔۔۔ڈر گ اور فوڈ انسپکٹر کے مختلف مےڈ ےکل سٹورز اور ہوٹلوں پر چھاپے ، ادوےا ت ، صفائی اورسامان کی چےکنگ ،متعدد کو جرمانے کباب فروش کے خلاف مقدمہ درج ، حکومت پنجاب کے حکم پر ڈرگ اور فوڈ انسپکٹر چوہدری احسان الہی نے ڈاکٹر نصےر احمد کے ہمراہ شہر کے مختلف مےڈےکل سٹورز، بےکرےوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مار کر ادوےات ، قمےتوں ، صفائی ، مےٹرےل کا جائزہ لےا، سٹےنڈرڈ مےڈےکل سٹور پر ڈرگ انسپکٹر نے ادوےات کی کوالٹی ، اےکسپائری ڈےٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد کلئیر کر دےا ۔جبکہ مےن بازار کے مشہور کباب اور تکہ فرو ش کو ناقص گوشت اور صفائی نہ ہونے پر اس کے خلاف کےس درج کرنے کا حکم دےا جبکہ دےگر کئی ہوٹلوں اور بےکری مالکان کو ہزاروں روپے جرمانے کئے ۔ اس موقع پر صحافےوں سے بات کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر چوہدری احسان الہی نے کہا کہ حکومت کے سخت احکامات پرچھاپے مار کر اووےات ، کھانے پےنے کی اشےاءکی کوالٹی کو چےک کےا جارہا ہے اور جعلی ، اےکسپائر ادوےات، گندگی ، ناقص مےٹرےل نکلنے پر سخت سزا دی جائے گی جبکہ ڈاکٹر نصےر نے بتاےا کہ مختلف مےڈےکل سٹورز سے ادوےات کے نمونے بھی حاصل کئے گئے ہیں جو ساٹھ دن کی مدت کے اندر چےک کروا کے سٹور ز کو حتمی کلیئرنس ےا جرمانے کی سزا دی جائے گی ۔
4-07-2011- فوری طور پر ملک میں غریب مکاﺅ مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے،تمام سینٹری ورکرز کے لئے کالونیاں بنائی جائیں:ٹی ایم اے کے سینٹری ورکروں کا مطالبہ •
جہلم۔۔۔۔۔۔ فوری طور پر ملک میں غریب مکاﺅ مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے،تمام سینٹری ورکرز کے لئے کالونیاں بنائی جائیں، سینٹری ورکرز کے پڑھے لکھے بچوں کے لئے نوکریوں کے لئے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے،ورکروں کو ہتھ ریڑیاں اور دیگر سامان فراہم کیا جائیں۔ٹی ایم اے کے سینٹری ورکروں کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے نے گزشتہ روز شدید احتجاج کیا اور اپنے مطالبات پیش کیے۔انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ملک میں غریب مکاﺅ مہنگائی جس نے غریب کی آواز بند کر دی تھی اس پر کنٹرول کیا جائے۔ ہر ماہ پٹرول ،ڈیزل،مٹی کا تیل،گیس،بجلی کے نرخ بڑھا کر عوام پر ڈرون اٹیک کیا جا رہا ہے یہ فوری بند کیا جائے۔تمام سینٹری ورکرز کے لئے کالونیاں بنائی جائیں۔ ہمیں صفائی کرنے کے لئے ضروری سامان چاہیے جن میں ہتھ ریڑیاں وغیرہ شامل ہیں فورا مہیا کیا جائے۔اس موقع پر صدر ورکرز یونین جارج ناز نے کہا کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں میں لیبر لا کا مکمل اطلاق کیا جائے تمام ڈیلی و بجز اور کنٹریکٹ ملازمین کا مستقل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز کے پڑھے لکھے بچوں کے لئے نوکریوں کے لئے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے اور ڈیلی و یجز ورکرز کی یومیہ اجرت کم از کم 500 روپے مقرر کیے جائیں غیر قانونی کٹوتیاں فوری بند کی جائیں ۔معزز عدالتوں میں جتنے لیبر کیسز ہیں انہیں اوپن کیا جائے تاکہ ورکرز کو ان کا حق مل سکے۔قائمقام سپروائزر ان کو فوری گورنمنٹ سروس رولز کے تحت 5سکیل میں پرموٹ کیا جائے یہ کی میسحی برادری کے لئے قبرستان کی جگہ کے لئے رقم مختص کی جائے اور فوری جگہ دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر مسلم سینٹری ورکرز جو کہ فیلڈ میں کام نہیں کر رہے ہیں انہیں فارغ کیا جائے اور کر سچن ورکر مستقل بھرتی کیے جائیں تاکہ نظام صفائی میں بہتری آسکے۔انہوں نے کہا کہ15,16سینٹری ورکرز کے موو اوورکے 2000ئ سے ڈیو ہیں وہ بھی ادا کیے جائیں ۔جارج ناز نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کا مران خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دوران کام سینٹر ی ورکر کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔
4-07-2011- ڈی پی او جہلم کی ہدایت پرجہلم پولیس کی ماہ جون2011میں کاکردگی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ •
جہلم۔۔۔۔۔۔ڈی پی او جہلم کی ہدایت پرجہلم پولیس کی ماہ جون2011میں کاکردگی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن ، انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار،اندھے قتل اور ڈکیتیاں ٹریس ،27اشتہاری اور25عدالتی مفرور گرفتار،ماہ جون کی سب سے بڑی کامیابی بدنام زمانہ کرائے کے قاتل اور اغواءبرائے تاوان میںملوث گینگ کا سرغنہ مارا گیا،تھانہ صدر کے علاقہ میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے نوجوان کے قاتلوں کو جہلم پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنٹیفک طریقے سے تینوں بڑے ملزمان گرفتار کر لیے، تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے گولپور کے مقام پر قتل ہونے والے3افراد کے اصل ملزمان کو ڈرامائی انداز میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ،تھانہ سوہاوہ پولیس نے موضع پڑی درویزہ میںاندھا قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کر لیا، تھانہ دینہ پولیس نے عرصہ دراز سے جی ٹی روڈ پر گاڑیاں چھیننے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ، تھانہ دینہ پولیس نے ہی ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے اوڈھ گینگ کو بھی گرفتار کرلیا،تھانہ للہ پولیس نے لاہور سے آنے والی کو سٹر کو لوٹنے والے5ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ناجائز اسلحہ کے88،منشیات کے170مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس نے ماہ جون 2011میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا سخت کیا اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھا۔ڈی پی او کی ہدایت ملزمان اشتہاریوں کی گرفتار ی کے لئے ایس ڈی پی او کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ضلع بھر میں ملزمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر لگاتا ر ریڈ کیے جس کے دوران انتہائی مطلوب 27ملزمان گرفتار ہوئے جن میں قتل،ڈکیتی،راہزنی اور اغواءبرائے تاوان جیسے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شامل تھے عدالتی مفروران کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 25عدالتی مفروران کو گرفتا رکر کے پیش عدالت کیا گیا۔اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے کل88مقدمات درج کیے گے جن میں2کلاشنکوف،4رائفلیں،10بندوقیں،5ریوالور ،47پسٹل،15خنجر اور 450روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گے ۔ڈی پی او جہلم طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھا گیا۔ جس کے دوران 170مقدمات درج کیے گے جن میں ڈیڑھ کلو گرام ہیرﺅن، 11کلو گرام چرس، 1750بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی۔اس کاروائی کے دوران تھانہ للہ پولیس نے ایک کاروائی میں 7کلو گرام چرس،تھانہ سوہاوہ پولیس نے1000بوتل شراب جبکہ تھانہ دینہ پولیس نے پنڈ جاٹہ سے1کلو گرام چرس برآمد کی تھی۔ ماہ جون کی سب سے بڑی کامیابی بدنام زمانہ کرائے کے قاتل اور اغواءبرائے تاوان میںملوث معظم عرف ملنگی گینگ کے خلاف کاروائی تھی۔ مذکورہ گینگ راولپنڈی ڈویژن کے لئے درد سر بنا ہوا تھا۔اس کی وجہ سے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا تھا جو جہلم پولیس نے چھبر شریف اور ٹلہ جوگیاں کے پہاڑیوں میں مسلسل دن رات آپریشن کیا۔ جس کے دوران آمنا سامنا ہونے پر جوابی فائرنگ میں گینگ کا سرغنہ معظم عرف ملنگی مارا گیا۔ کچھ عرصہ قبل تھانہ صدر کے علاقہ میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے مبشر نامی نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری جہلم پولیس کے لیے سوالیہ نشان بنی ہوئی تھی ۔جو جہلم پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنٹیفک طریقے سے تفتیش کرتے ہوئے واردات کے تینوں بڑے ملزمان عارف عرف گوگا ،عامر سکنہ بکھڑال اور اشتیاق عرف ڈان سکنہ بڑیال کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ان کو گرفتار بھی کر لیا۔تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے گولپور کے مقام پر قتل ہونے والے3افراد کے اصل ملزمان بشیر شاہ،محسن علی عرف مٹھو سکنہ واڑہ بلند خان،کھیوڑہ اور راشد علی سکنہ مٹھہ لک ضلع سرگودھا کو ڈرمائی انداز میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔تھانہ سوہاوہ پولیس کی موضع پڑی درویزہ میں رات کو صحن میں سوئے ہوئے نوجوان کو قتل کرنے والے نامعلوم ملزم شیزاز اصغر جو کہ مقتول کا قریبی رشتہ دار بھی تھا اسے ٹریس کر کے گرفتار بھی کر لیا۔یہ قتل ایک بالکل اندھا قتل تھا ۔تھانہ دینہ پولیس نے عرصہ دراز سے جی ٹی روڈ پر گاڑیاں چھیننے والے گروہ جس میں سلیم رضا،شرافت،عرفان اور جعفر سکنائے لاہور شامل تھے ،کو گرفتار کر لیا اور ان سے تقریبا 9لاکھ کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔تھانہ دینہ پولیس نے ہی ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے اوڈھ گینگ کو گرفتار کر کے ان سے ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔تھانہ للہ پولیس نے لاہور سے آنے والی کو سٹر کو لوٹنے کے بعد کوسٹر چھین کر فرار ہونے والے افراد کو بروقت اطلاع ملنے نہایت مستعدی سے پیچھا کر کے ایک مقابلہ کے بعد5ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔جن سے کوسٹر اور مسافروں سے چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
2-07-2011- قتل کا رنج، نوجوان کو اغواءکر کے قتل کر دیا۔ باپ تھانہ چوٹالہ پہنچ گیا،بحکم عدالت مقدمہ درج۔ •
جہلم۔۔۔۔۔۔قتل کا رنج، نوجوان کو اغواءکر کے قتل کر دیا۔ باپ تھانہ چوٹالہ پہنچ گیا،بحکم عدالت مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس کو طالب حسین ولد محمد عالم قوم آرائیں سکنہ بھمبر جہلم نے بتایا کہ 15,5,2010کو8نامزد ملزمان میرے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور میرے بیٹے عمر شہزاد کو اغواءکر کے لے گے جس کی میں نے تھانہ چوٹالہ میں اطلاع کر دی تھی۔جس کے کچھ ماہ بعد پتہ چلا کہ آزاد کشمیر میں ایک ویلیفئر ٹرسٹ تحصیل ڈڈیال میرپور کو نعش ملی ہے جو کہ قبرستان میں امانت دفن ہے ۔3,3,2011کو میں نعش لے کر اپنے گاﺅں آگیا ۔وجہ عنادیہ ہے گوڑھا جٹاں میں ایک لڑکا قتل ہوا تھا جس کا مخالفین کو دکھ تھا۔ان کو شک تھا کہ اس لڑکے کو عمر شہزا د نے قتل کیا تھا۔بحکم عدالت تھانہ چوٹالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
2-07-2011- چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر8لاکھ مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج •
جہلم۔۔۔۔۔۔ چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر8لاکھ مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس کو امتیاز حسین صدیقی ولد محمد حسین صدیقی ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جہلم نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ 25,6,2011کو میں اپنے اہل و عیال کے ہمراہ اپنے آبائی گاﺅں گیا تھا شام کو آپس آیاتو دیکھا کہ گھر کے تالے توٹے ہوئے تھے سامان بھی بکھرا ہوا تھا ۔جب ہم نے چیک کیا تو گھر سے طلائی زیورات،ڈیجیٹل کیمرے کل 8 لاکھ مالیت کا سامان چوری ہو چکا تھا۔تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
2-07-2011- ایم کیو ایم عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ ملک کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے: انور خان آفریدی •
جہلم۔۔۔۔۔۔ایم کیو ایم عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ ملک کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے اور جب تک ملک کو مخلص قیادت نہیں سنبھالے گی عوام کی مشکلات ختم نہیں ہوں گی اور ایم کیو ایم نہ صرف مخلص قوت ہے بلکہ عوام کی مشکلات سے بھی بخوبی واقف ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم جہلم کے انچارج کرنل انور خان آفریدی ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار کا ناجائزفا ئدہ اٹھا رہے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گے ہےں۔بے روزگاری کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہی ہے جو ملک کو بحرانوں سے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے او ر عوا م کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر سکتی ہے۔موجود ہ حکمران عوام اور ملک کے مسائل کے حل کرنے میں سخت ناکام نظر آ رہی ہے اور دہشت گردی پر قابو پانے میں بھی بری طرح ناکام ہے۔
2-07-2011- موجودہ حکمرانوں نے ملک و قوم کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔موجودہ حکمرانوں نے نا اہلی کی وجہ سے آج ملک مسائل کی دلدل میں ڈوبا ہوا ہے: امیر ندیم رضا قادری •
جہلم۔۔۔۔۔۔موجودہ حکمرانوں نے ملک و قوم کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔موجودہ حکمرانوں نے نا اہلی کی وجہ سے آج ملک مسائل کی دلدل میں ڈوبا ہوا ہے۔عوام اپنے ملک کی خیرخواہ ہیں اس لیے ان کا بہتر فیصلہ آنے والے وقت میں ان کو فائدہ دے گا۔ ان خیالات کا اظہار عالمی تنظیم اہلسنت جہلم کے ضلعی امیر ندیم رضا قادری نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی ،مہنگائی اور بے روزگاری نے دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی جڑیں کمزور ہو رہی ہیں۔ جو کہ ملکی سلامتی کے لئے کسی خطرہ سے کم نہیںہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران کوآنے والے انتخابات میں عوام عبرتناک شکست دیں گے ۔ اور باشعور عوام اپنا حق سوچ سجھ کر استعمال کرےںگے۔ ملک کے حالات خراب ہونے کے باوجود موجودہ حکمرانوں کی عیش و عشرت ختم ہونے پر نہیں آرہی اگر انہیں عوام کی یا ملک کی کوئی قدر ہوتی تو یہ لوگ اپنی توجہ اس ملک کو دیتے لیکن انہوں نے ملک پر توجہ دینے کی بجائے ایک دوسرے پر بہتان لگانے کی سیاست شروع کر رکھی ہے اور اپنے ہی ملک میں آپس میں جنگ شروع کر رکھی ہے۔
2-07-2011- لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کا قیام ہوا ہم اس کے وارث ہیں مگر بدقسمتی سے وراثت ہمارے ہاتھوں سے نکلتی جا رہی ہے:خادم حسین بٹ •
جہلم۔۔۔۔۔۔ لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کا قیام ہوا ہم اس کے وارث ہیں مگر بدقسمتی سے وراثت ہمارے ہاتھوں سے نکلتی جا رہی ہے اور ہم بے بس اور مجبور ہو گے ہیں۔حکمران بالکل ہماری طرف توجہ نہیں دے رہے اور ملک بحرانوں کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار جہلم کی سما جی اور متعددغریب گھرانوں کے دلوں میں بسنے والی شخصیت خادم حسین بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جس طرح کے پاکستان کا خواب دیکھا تھا وہ پاکستان تو کہیں خواب ہی بن کر رہ گیا ہے۔اور اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کسی نے بھی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور اس کی ترقی کے لیے ہم سب بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے اور نہ ہی اس میں موجودہ پسے طبقات پر کوئی دھیان دے رہے ہیں اگر سب اپنی اپنی موج مستی میں گم رہے تو اس ملک کے حالات کبھی بھی بہتر نہیں ہو سکتے ہیں اس لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
2-07-2011- ڈوےلپمنٹ انیشیٹوزجہلم کے حلقہ تعلقاتی گروپ کا ایک تعارفی اجلاس منعقدہوا •
جہلم۔۔۔۔۔۔عوام کے نمائندوں پرمشتمل حلقہ تعلقاتی گروپ اپنے حلقہ کے مسائل کوعوامی نمائندوںتک پہنچانے اورانہےںحل کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔فےصل منےرڈسٹرکٹ کوآردےنےٹرسی پی ڈی آئی ۔تفصےلا ت کے مطابق گزشتہ روز سےنٹر فار پےس اےنڈ ڈوےلپمنٹ انیشیٹوزجہلم کے حلقہ تعلقاتی گروپ کا ایک تعارفی اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میںکوآرڈینیٹر2برائے این 63راجہ نوبہار کے علاوہ مسزرشیدہ عزیز،انجم بشیر،سنیلہ ہما،سرفرازملک،آفتاب عالم،ڈاکٹرشاہدہ،ڈاکٹرعظمی،ملک عیاض انور،شہنیلاصابر نے شرکت کی۔ تمام سی پی ڈی آئی جہلم کے ضلعی کوآرڈینیٹر فیصل منیرنے پرانے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے اراکین کوخوش آمدید کہااورحلقہ تعلقاتی گروپ کے ا غراص و مقاصدپر روشنی ڈالتے ہوئے بتا ےا کہ ےہ معزز شہرےوںپر مشتمل اےک اےسا گروپ ہے جوعوام اور منتخب عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران کے درمیان رابطہ کاری کے ذرےعے عوام کے مسائل کا حل تلاش کرتاہے اور اس کے کوئی سےا سی ےا مالی مفا دات نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے نمائندوں کے ترقےاتی فنڈز پر بھی نظر رکھےںگے اور ان کے صحےح استعمال کو ےقےنی بنانے کی خاطراپنا کرداراداکرےںگے۔اجلاس مےںعامراعجاز بٹ کوبطور اےگزےگٹوڈائرےکٹر اورضےغم خان کوجوائنٹ ڈائرےکٹر سی پی ڈی آئی ذمہ دارےاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی گئی۔ اجلاس کے شرکاءکو بتاےا گےا کہ اس سلسلے مےںحلقہ تعلقاتی گروپ کے اراکےن کی4جولائی کوتربےت کا بھی انتظام کےا گےا ہے۔ اراکےن نے حلقہ مےںمسائل کی نشاندہی اور انکے حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا ےقےن دلاےا اور اس عزم کا اظہار کےا کہ سی پی ڈی ٰآئی کے اس پروگرام کے ذرےعے عوام مےں اپنے حقوق کے حصول کی خاطر شعور بےدار ہوگا۔
2-07-2011- 4لاکھ کا چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج •
جہلم۔۔۔۔۔۔ 4لاکھ کا چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو عارف محمود ولد حاجی عبد الوہاب سکنہ نیا محلہ جہلم نے بتایا کہ وسیم پرویز نے مجھ سے 4لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔اس نے رقم چیک کی صورت میں واپس کی ۔ جب میں وہ چیک کیش کروانے گیا تو وہ ڈس آنر ہو گیا ہے۔تھانہ سٹی پولیس نے بحکم عدالت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔
1-07-2011- خریداری کے لئے جانے والی فیملی کی گاڑی کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکرمار دی،ماں بیٹی شدیدزخمی •
جہلم۔۔۔۔۔۔ خریداری کے لئے جانے والی فیملی کی گاڑی کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکرمار دی،ماں بیٹی شدیدزخمی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو عبد القمر ولد عبد القادر قوم شیخ سکنہ نیا محلہ جہلم نے بتایاکہ گزشتہ رات میری فیملی اپنی کار کلٹس نمبرJME 515پر جہلم آ رہے تھے انہوں نے پی ایس او شاپ سے خریداری کرنی تھی۔ابھی وہ راستے میں ہی تھے کہ پیچھے سے ٹرک نمبرNWFP 3701 جس کے ڈرائیور کا نام محمد آصف ولد شیر داد قوم پٹھان ضلع نو شہرہ ہے،نہایت غفلت اور لا پرواہی سے چلا رہا تھا ،نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی ۔میری والدہ اور میری بہن شدید زخمی ہو گئیں ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
1-07-2011- مزدا ٹرک سے لوڈ لُب مہران گیس کمپنی کے سلنڈر چوری ،ٹرک کا مالک تھانہ دینہ پہنچ گیا،پولیس نے چوری شدہ سامان میں سلنڈر برآمد کر لیے •
جہلم۔۔۔۔۔۔ مزدا ٹرک سے لوڈ لُب مہران گیس کمپنی کے سلنڈر چوری ،ٹرک کا مالک تھانہ دینہ پہنچ گیا،پولیس نے چوری شدہ سامان میں سلنڈر برآمد کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس کو مہربان اکرم ولد محمد اکر م قوم جٹ سکنہ گورسیاں میرپور آزاد کشمیر نے بتایا کہ 3,4,2011 کو میرے مزدا ٹرک نمبر LWN 3982جس پر لُب مہران گیس کمپنی کے سلنڈر لوڈ تھے جو کہ نامعلوم ملزمان چھین کر لے گے تھے۔ جس کا میں نے تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کروا یا تھا۔آج معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے عبد الحمید دینہ سے چوری شدہ مال برآمد کیا ہے تو اس میں سے 2گیس سلنڈر مالیت 12لاکھ برآمد ہو گے ہیں۔تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
1-07-2011- این جی اوز خواتین کے حقوق اور ان کوآسان شرائط پر قرضے دینے کی سہولت فراہم کریں تو خواتین کو ایک بڑی تعداد معاشی انقلاب کی طرف جا سکتی ہیں •
جہلم۔۔۔۔۔۔این جی اوز خواتین کے حقوق اور ان کوآسان شرائط پر قرضے دینے کی سہولت فراہم کریں تو خواتین کو ایک بڑی تعداد معاشی انقلاب کی طرف جا سکتی ہیں۔ موجودہ دور میں جس انداز سے خواتین کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ایسی صورت میں خواتین معاشی طور پر مضبوط ہونی چاہیے اور ان اپنے تحفظ اور حقوق کے لئے آواز بلند کرنا ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار 50ویمن لیڈ ر گروپ کی صدر رشیدہ عزیز نے ایڈووکیسی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈووکیسی میٹنگ 50وویمن لیڈ ر گروپ کے زیر اہتمام وویمن ویلیفئر سوسائٹی آفس میں منعقد کی گئی۔ ایڈووکیسی میٹنگ قرض دینے والی این جی او، این آر ایس پی، زکوةعشر کمیٹی ،پاکستان بیت المال ،سوشل ویلیفئر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ کی گئی۔تاکہ خواتین خواتین کو حکومتی وغیرحکومتی سکیموں کے ساتھ جوڑا جائے اور ان کو زیادہ سے زیادہ قرض فراہم کیے جائیں۔تمام نمائندوں نے یقین دہانی کروائی کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے ے لئے زیادہ تعاون کریں گے۔
1-07-2011- عوام کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ قابل سوالیہ ہے، شہزاد وسم ڈار •
جہلم۔۔۔۔۔۔ عوام کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ قابل سوالیہ ہے۔حکمرانوں کے نااہلی کے وجہ سے عوام غربت ، بیروزگاری ، جہالت،ناانصافی اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اپنی زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بین المذاہب امن کمیٹی کے وائس چیرمین شہزاد وسم ڈارنے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سخت گرمی میں محنت مزدوری کرنے کے باوجود ان کو اتنا معاوضہ نہیںدیا جاتا جس سے یہ لوگ آسانی سے دو وقت کی روٹی پوری کر سکیں۔غربت کی چکی میں پسے ان لوگوں کو نہ توانصاف ملتاہے اور نہ ہی غربت کی چکی میں پسے ہوئے لوگوں کو حقوق اور تحفظ کا کسی کو بھی خیال نہیں ہے۔ملکی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں عوام بھی مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ ہر بندہ کسی نہ کسی الجھن ،کسی نہ کسی پریشانی اور کسی نہ کسی زیادتی کا شکار ہے ۔ اقتدار میں بیٹھے لوگ حق رکھنے کے باجود مشکلات میں گھرے عوام کو نظر انداز کر رہے ہیں۔نا اہل قیادت نے بھولی بھالی معصوم عوام کو اپنے مفادات کے لئے اپنے پاﺅں تلے بے دردی سے روند دیا ہے۔
1-07-2011- آزاد کشمےر مےں پےپلز پارٹی کی کامےابی اس کی دھاندلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عثمان الرحمن چوہان •
جہلم۔۔۔۔۔ آزاد کشمےر مےں پےپلز پارٹی کی کامےابی اس کی دھاندلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آزاد کشمےر مےں کھلے عام دھاندلی کروا کر پےپلز پارٹی اقتدار مےں آئی ہے اور اسطرح کی زےادتی ہر آنے والے وقت مےں بھی دھرائی جائے گی۔ اور چھوٹی جماعتےں اپنی ناکامی کا منہ دےکھےں گی۔ ان خیالات کا اظہار عثمان الرحمن چوہان ڈپٹی رےجنل آرگنائزر نارتھ پنجاب نے تحرےک انصاف کے مرکزی دفتر مےں اپنے خےالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزےد کہا کہ نواز لےگ کا دوسری جماعتوں سے پےپلز پارٹی ہٹاﺅ مہم مےں شامل ہونا اور ان سے رابطے کرنا محض ان کی اپنی جماعت سے خود غرضی ہے نہ کہ ملکی بہتری کے لئے کوئی اقدام ہے۔ ہمےں چاہےے کہ ہر طرح کی ذات پات، خود غرضی اور اونچ نےچ سے بالا تر ہو کر اس ملک کی خدمت کرےں اور اس کو تباہی سے بچائےں جو آگے ہی تباہ ہو چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمےں اےک نئے لےڈر کی ضرورت ہے اور عمران خان ہی اےک امےد کی کرن ہےں جو ہر طرح کی ذات پات سے بالا دستی کرکے اس ملک کو تباہی سے بچا سکتے ہےں تمام عوام کو چاہےے کہ پاکستان تحرےک انصاف مےں شامل ہو کر اس ملک کی تقدےر بدلےں۔
1-07-2011- ہمارے ملک شدیدبحرانوں کا شکارہو گیا ہے۔جب تک ہم سب اپنے ملک کی طرف توجہ نہیں دیں گے، غلام احمد ذمرد یعقوب •
جہلم ۔۔۔۔۔۔ہمارے ملک شدیدبحرانوں کا شکارہو گیا ہے۔جب تک ہم سب اپنے ملک کی طرف توجہ نہیں دیں گے تب تک نہ تو دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی ملک ترقی کر سکے گا۔لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو گی تو صنعتوں کا جام پہیہ تیزی کے ساتھ نہیں چلے گا۔ ان خیالات کا اظہارسابق تحصیل ناظم ،راہنماءپاکستان مسلم لیگ ن چوہدری غلام احمد ذمرد یعقوب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی ،مہنگائی،لوڈ شیڈنگ کی فراونی ہے جبکہ دوسری طرف دہشت گردی ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ ہم دہشت گردی کی جنگ میں بری طرح سے پھنس چکے ہیں اس صورتحال میں عوام سوچتے ہیں کہ ایسے وقت میں صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہے جو کہ ان کے دکھوں کا مداوا کرے گی اور ملک کو اپنی دانشمندانہ طریقے سے بچائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس ایسی سیاسی قیادت مو جود ہے جو ملک کو اس آفت سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے عوام سخت مایوس اور ناامید ہو گے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن ان کی مایوسی کو دور کرنے اور ملک کی سالمیت کے لئے واضح لائحہ عمل طے کرےگی۔ پاکستان مسلم لیگ زاتی اور جماعتی مفادات کی سیاست نہیں کرتی۔
1-07-2011- تھانہ سٹی پولیس اورتھانہ صدر پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،ملزمان سے9MMرائفل،1 پسٹل 30 بور، 5کپی شراب، 1 خنجر برآمد •
جہلم(بیورو رپورٹ)تھانہ سٹی پولیس اورتھانہ صدر پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،ملزمان سے9MMرائفل،1 پسٹل 30 بور، 5کپی شراب، 1 خنجر برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس اورتھانہ صدر پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں تھانہ سٹی پولیس نے ملزم سکندر سے2کپی شراب،ملزم مقمون مسیح سے خنجر،ملزم امجد سے 9MMرائفل جبکہ تھانہ صدر پولیس نے ملزم ناصر محمود سے 30بور پسٹل،ملزم جبران علی سے 2کپی شراب اور ملزم رفاقت علی سے 1کپی شراب برآمد ہونے پر ملز مان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
30-06-2011- 3ملزمان نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان چوری کر لیا،اہل محلہ نے تینوں ملزمان کی شناخت کرلی •
جہلم(بیورو رپورٹ)3ملزمان نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان چوری کر لیا،اہل محلہ نے تینوں ملزمان کی شناخت کرلی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو نعمان اسحاق ولد محمد اسحاق قوم راجپوت سکنہ حسن آباد جہلم نے بتایا کہ میری والدہ لاہور گئی ہوئی تھی ۔میں گھر میں اکیلا تھا۔ 3آدمی گھر میں گھس گے اور جب وہ سامان لے کر جانے لگے تو میں نے شور مچانا شروع کر دیا۔میرا شور سن کر پڑوسی آگے تو تینوں ملزمان کی نشاندہی ہو گئی ہے اور ملزمان جاتے ہوئے ایک طلائی چین ،2موبائل، اور آرٹیفیشل ہار اور انگوٹھی پھینک گے۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔
30-06-2011- گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے، داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ،1سالہ زخمی،سسر نے مقدمہ درج کروادیا •
جہلم(بیورو رپورٹ)گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے، داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ،1سالہ زخمی،سسر نے مقدمہ درج کروادیا،صلح پر مجبور کرنے کے لئے داماد نے سسر کے خلاف اغواءکا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق محمد اکبر سکنہ جہلم اور اس کے بیٹوں پر ایوب نے فائرنگ کروائی۔ایوب کا شمار اکبر کے مخالفین میں ہوتا ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں اکبر کا بیٹا زخمی ہو گیا تھا اور اکبر نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروا دیا۔اب سسر کو صلح پر مجبور کرنے کے لئے ایوب نے چال چلی اور اپنے سسر کے خلاف اپنے ہی اغواءکا جھوٹا مقدمہ تھانہ دینہ میں درج کروا دیا۔اب ایک طرف تو اکبر انصاف مانگ رہا جبکہ دوسری طرف اسی انصاف مانگنے کی وجہ سے اس کو جھوٹے مقدمہ میں گھسیٹا جا رہا ہے ۔ ارباب اختیار اس کا نوٹس لیں یہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔
30-06-2011- بھوکے غریب عوام پر مہنگائی، لوڈشیڈنگ،بےروزگاری کے عذاب ڈال کر انہیں زندہ درگور کر دیا ہے •
جہلم(بیورو رپورٹ) بھوکے غریب عوام پر مہنگائی، لوڈشیڈنگ،بےروزگاری کے عذاب ڈال کر انہیں زندہ درگور کر دیا ہے۔حالات کے ستائے ہوئے غریب عوام کے دلوں میں جو لاوا ہے وہ ایک ابلے گا اور ان کے اقتدار کو بہا کر لے جائے گا۔ان خیالات کا اظہار حضرت بابا سلیمان پارس دربار کے خاد م خاص ساجد حسین بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دولت کی ہوس نے ان کی آنکھیں پر پٹی باندھ دی ہے اور کان بند کر دئیے ہیں اسی لیے انہیں غریب عوام مسائل میں پستے ہوئے نظر نہیں آتے ۔ عوام کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک سراسر نا انصافی ہے۔غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکمران ظالمانہ پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران روز بروز مہنگائی میں اضافہ کر کے غریب عوام کو مشکلات میں دھکیل رہے ہیں اور ان سے دو وقت کی روٹی چھین رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب حکمران اپنے کیے کا ازالہ کریں گے اور اپنی لگائی ہوئی آگ میں خود ہی جلیں گے۔
30-06-2011- ہمارے ملک کی عوام گوناگوں مسائل میں گھری ہوئی ہے جن میں بے روزگاری ،ناخواندگی ،جہالت شامل ہیں •
جہلم(بیورو رپورٹ)ہمارے ملک کی عوام گوناگوں مسائل میں گھری ہوئی ہے جن میں بے روزگاری ،ناخواندگی ،جہالت شامل ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف روز بروز بڑھتی مہنگائی نے جرائم میں بھی بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ہر شخص اپنی زندگی سے بے زار نظر آتا ہے۔ان خیالات کا اظہارچوہدری سہیل احمد آف المرکزنے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غریب یا متوسط طبقات بچوں کے پیدا ہوتے ہی ان کے مستقبل کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان ہوتے ہیں۔وہ نہ تو اپنے بچوں کو مناسب تعلیم دے سکتے ہیں اور نہ ہی ان کی اچھی طرح سے تربیت کر سکتے ہیں۔مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے لاکھوں افراد حکومت کی ناانصافی کی وجہ سے بےروزگار ہو چکے ہیں۔ اگر ملک میں بحرانوں کا یہی حال رہا تو ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے دعویدار وں نے عوام کو بے یارومددگا ر چھوڑ دیا ہے اور عوام ان کے بے حسی کا تما شا دیکھ رہی ہے موجودہ حکمرانوں عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیںاور بڑھتی ہوئی مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، غربت اور کرپشن حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
30-06-2011- ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم و چکوال کا ڈسٹرکٹ جیل کا انسپکشن دورہ •
جہلم(لیڈی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم و چکوال کا ڈسٹرکٹ جیل کا انسپکشن دورہ،17اسیران کو ان کے مقدمات میں ریلیف دینے کے لئے موقع پر احکامات جاری ، کوارڈینیٹر چائلڈ رائٹس کمیٹی نے سیشن جج کو جوڈیشنل لاک اپ پنڈدادنخان کی حالت زار سے متعلق رپورٹ پیش کی،جوڈیشنل لاک اپ کا وزٹ کی درخواست۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم سید حامد حسین نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کی انسپکشن کی انسپکشن کے وقت یاسر ندیم رزاق سول جج جہلم اور چائلڈ رائٹس کمیٹی کی کوارڈینیٹر عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ ، ڈی ایس پی سٹی سرکل مصطفی گیلانی ،ڈی ایس پی لیگل راﺅ ذوالفقار،ایس ایچ او سول لائن امتیاز بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔کیچن ،ہاسٹل ،وویمن وارڈ،نوعمر وارڈ اور سزائے موت کی کوٹھری کا وزٹ کیا۔اسیران سے ان کے مسائل دریافت کیے اور موقع پر احکام جاری کیے،کوارڈینیٹر چائلڈ رائٹس کمیٹی نے سیشن جج کو جوڈیشنل لاک اپ پنڈدادنخان کی حالت زار سے متعلق رپورٹ پیش کی اور درخواست کی کہ وہ جوڈیشنل لاک اپ کا وزٹ کریں۔کوارڈینیٹر نے ایک نوعمر کا مقدمہ ٹیک اپ سیشن جج نے17اسیران کو ان کے مقدمات میں ریلیف دینے کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔
30-06-2011- جائزو قانونی مطالبات و مسائل حل و تسلیم کیے جائیں،ٹی ایم اے کا ہنگامی اجلاس ، اپنے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ •
جہلم(دلنواز احمد)جائزو قانونی مطالبات و مسائل حل و تسلیم کیے جائیں،ٹی ایم اے کا ہنگامی اجلاس ، اپنے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دفتر ٹی ایم اے جناح ہال میں ایک اہم اور ہنگامی اجلاس زیر صدارت جارج ناز صدر ورکرز یونین ٹی ایم او جہلم رجسٹرڈ سی بی اے ،پبلک سروس ایمپلائز فیڈریشن پنجاب منعقد ہوا۔جس میں یونین ورکرز اور فیڈریشن عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ۔مقررین نے یکے بعد دیگرے خطاب کرتے ہوئے یونین و فیڈریشن پر زور دیا کہ فوری طور پر ورکرز کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے ۔ورکرز کے جائزو قانونی مطالبات و مسائل حل و تسلیم کروائے جائیں۔بعد میں صدر اجلاس جارج ناز نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا یونین و فیڈریشن آپ کی تمام مشکلات سے آگاہ ہے اور ٹی ایم اے افسران کے ساتھ بسلسلہ آپ کی تمام مشکلات اور مطالبات منظور کروانے اور مسائل حل کروانے کے لئے 24,6,2011 کو ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں ٹی ایم اے افسران نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جلد از جلد ہمارے تمام مسائل و مطالبات منظور کریں گے۔لیکن چند مسائل و مطالبات ابھی زیر غور ہیں جو کہ غیر قانونی و بلا جوا زاجرت کی کٹوتی ،8گھنٹے ڈیوٹی ،خواتین ورکرز کے ساتھ بد تمیزی ،نگران سٹاف کی روش اگر تبدیل نہ ہوئی تو ورکرز یونین مکمل ہڑتال کرے گی اور اگر ٹی ایم اے بجٹ 2011میں ورکرز کے تمام مطالبات اورمسائل حل نہ کیے گے جن میں میجر مسلہ مسیحی برادری کے لئے قبرستان کی 20کنال کی جگہ کے لئے رقم مختص نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔آخر میں ورکر کا شکریہ ادا کیا گیا اور کام تسلی بخش کرنے کی ہدایت کی گئی اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کا وکٹر مسیح کی موت پر داد رسی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پرا نفورسمنٹ انسپکٹر ، فوکل پرسن جمعہ سستا بازار چوہدری عامر غفور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکٹر مسیح کی موت پر ہم گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے لئے ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں اور ان کے لئے نیک تمنائیںرکھتے ہیں۔انہوںنے کہا ہمیں ایک دوسرے کے حقوق اور جذبات کو احساس کرنا چاہیے اور مصیبت کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔اجلاس میں بشیر احمد اور عاشق کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔
30-06-2011- چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کی کاوشوں سے سیشن جج نے نو عمر اسیران کے لئے وکلاءکا پینل تشکیل دیا،وکلاءکے نام نوٹیفکیشن جاری •
جہلم۔۔۔۔۔۔چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کی کاوشوں سے سیشن جج نے نو عمر اسیران کے لئے وکلاءکا پینل تشکیل دیا،وکلاءکے نام نوٹیفکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کی کوارڈینیٹر عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ کی کاوشوں سے سیشن جج سید حامد حسین نے نو عمر اسیران کے لئے وکلاءکاپینل تشکیل دے دیا۔جس میں ڈسٹرکٹ کورٹس جہلم کے لئے عاصمہ نسیم بانڈے ،ارشد محمود جرال،فیصل کیانی،ابو بکر صدیق قریشی،خرم شہزاد ایڈوکیٹ، راجہ محمد وسیم افضل اور دیگر ،تحصیل بار سوہاوہ کے لئے صاحبزادہ شوکت حیات ، فیض احمد قریشی ،شکیل شیراز اور تحصیل بار پنڈدادنخان کے لئے اسرار احمد مرزا،محمد زبیر چوہدری اور نثار احمد اعوان ایڈوکیٹ کے نام نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
29-06-2011- 4افراد کی زبردستی گھر میں گھس کر 1نوجوان کے ساتھ بدفعلی کی کوشش،نوجوان کے شور کرنے پر اہل محلہ جمع،ملزمان کو موقع پر پکڑ لیا گیا •
جہلم۔۔۔۔۔۔ 4افراد کی زبردستی گھر میں گھس کر 1نوجوان کے ساتھ بدفعلی کی کوشش،نوجوان کے شور کرنے پر اہل محلہ جمع،ملزمان کو موقع پر پکڑ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کوامتیاز احمد ولد اعجاز سکنہ چک خاصہ نے بتایا کہ میں اپنے گھر میں سویا ہوا تھا۔ اچانک دروازے پر دستک ہوئی جب میں نے دروازہ کھولا تو 4افراد زبردستی گھر میں گھس گے 3بندوں نے مجھے پکڑا جبکہ ایک نے میرے ساتھ بد فعلی کی کوشش کی ۔جس پر میں نے شور مچانا شروع کر دیا۔میرا شور سن کر لوگ جمع ہو گے جنہوں نے موقع پر ملزمان کو پکڑلیا۔بحکم عدالت تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
29-06-2011- حسن آباد جہلم میں پولیس کا فحاشی اڈہ پر چھاپہ،4تتلیاں اور2بھنورے گرفتار ، مجبور لڑکیوں کو فروخت کرنے والی خاتون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب •
جہلم۔۔۔۔۔۔حسن آباد جہلم میں پولیس کا فحاشی اڈہ پر چھاپہ،4تتلیاں اور2بھنورے گرفتار ، مجبور لڑکیوں کو فروخت کرنے والی خاتون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج پولیس کالا گجراں سب انسپکٹر آصف اقبال ہمراہ اے ایس آ ئی اور پولیس نے ملازمین کے جادہ میں گشت کر رہے تھے۔مخبر نے اطلاع دی کہ عابدہ پروین نامی عورت جو کہ محلہ حسن آباد میں کرایہ کا مکان میں رہتی ہے اس نے فحاشی کا اڈہ بنایا ہوا ہے اورمختلف اضلاع سے مجبور لڑکیوں کی خریدو فروخت بھی کرتی ہے۔ جس پر پولیس چوکی کالا گجراں نے چھاپہ مارا تو عابدہ پروین 4افراد سے ڈیل کر رہی تھی۔پولیس نے موقع سے شوکت علی،افضال احمد،ارم خان،مہوش،عنبرین اور سلمی نامی افراد گرفتار کر لی جبکہ ان کی ماسٹر مائنڈ عابدہ پروین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج ہو گیا ہے اور کاروائی جاری ہے۔
29-06-2011- محکمہ واپڈا کے ایس ڈی او کے مقدمہ کا خمیازہ اے ایس آئی کا بھگتنا پڑ گیا •
جہلم۔۔۔۔۔۔ محکمہ واپڈا کے ایس ڈی او کے مقدمہ کا خمیازہ اے ایس آئی کا بھگتنا پڑ گیا،ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے پر ان کے حمایتی کی کال،اے آئی ایس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان میں استغاثہ اے ایس آئی محمد ظفر اللہ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سعادت علی اور ناصر محمود کا 2دن کو جسمانی ریمانڈ لیا گیا۔میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر موجودتھا کہ راجہ مہدی سکنہ ہری پور مو بائل فون لے کر آیا اور کہا کہ راجہ نجابت آف ہرن پور بات کرنا چاہتے ہیں۔ جب میں نے فون پر بات کی تو مجھے کہا گیا کہ تم نے ،ڈی ایس پی، اے ایس آئی ،اور محرر نے میرے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے میں نے کہا کہ آپ کے خلاف محکمہ واپڈا کے ایس ڈی او نے مقدمہ درج کروایا ہے۔اس نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
29-06-2011- عورت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سیٹیزن ایکشن کمیٹی نے ہمدرد کالج برائے خواتین میں پروگرام منعقدکیا •
جہلم(لیڈی رپورٹر) عورت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سیٹیزن ایکشن کمیٹی نے ہمدرد کالج برائے خواتین میں پروگرام منعقدکیا، نئی نسل کو نئی قانون سازی سے آگاہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیگل لٹریسی میٹنگ عورت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سیٹزن ایکشن کمیٹی نے ہمدرد کالج برائے خواتین میں قانون ساز اسمبلی کے حوالے سے ایک جائزہ ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں ایسڈ کرائم ریڈیشن بل 2011کے بارے میں طالبات کو معلومات فراہم کی گئی۔پروگرام کی جوائنٹ کوارڈینیٹر سٹیزن ایکشن کمیٹی رشیدہ عزیز نے طالبات کو بتایا اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ نئی نسل کو نئی قانون سازی سے آگاہ کیا جا سکے تاکہ خواتین اپنے حقوق ادا کر سکیں اور حقوق کی پامالی سے بچ سکیں۔ پروگرام میں سنیلہ ہما،شازیہ نیئر ، زاہدہ پروین،ارشد جنجوعہ اور طاہر اقبال ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔پروگرام میں طالبات نے مختلف سوالات کے جوابات بھی پوچھے اور قانون سے آگاہی حاصل کی آخر میں طالبات میں حتمی ہراساں بل 2010کے پروبشر بھی تقسیم کیے گے۔
29-06-2011- چہرے بدل بدل کر بار بار آنے والوں نے جس بے رحمی سے ملک اور عوام کا بے حساب خون نچوڑا ہے، مدیر سعد محمد مدنی •
جہلم۔۔۔۔۔۔ چہرے بدل بدل کر بار بار آنے والوں نے جس بے رحمی سے ملک اور عوام کا بے حساب خون نچوڑا ہے اس کا ازالہ حکمران کرنا بھی چاہیں تو نہیںکر سکتے ۔ ہمارے حکمرانوں نے قرضے لے لے کر اس ملک کو گرداب میںپھنسا دیا جس کی وجہ سے آج پاکستان کا ہر بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے ۔ حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ آخر کب تک غریب عوام بھگتے گے۔ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مدیر سعد محمد مدنی نے ہمارے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مفاد پرست قیادت ہو تو ملک اور قوم دونوں کو دیوالیہ نکل جاتا ہے۔مخلص بے لوث قیادت قوموں کو بنایا کرتی ہے تباہ نہیں کیا کرتیں ۔ہمارے حکمرانوں نے غریب عوام کو کڑی مصیبتوں میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب افراد ایک ہزار روپے بجلی کا بل جمع نہ کروائیں تو بجلی کا میٹر کاٹ لیا جاتا ہے جبکہ حکمران طبقہ لاکھوں نہ دے تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔یہی وجوہات خونی تضاد کی طرف بڑھ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے حالات کی نزاکت کو نہ سمجھا تو گلی گلی ، کوچے کوچے میںخون کی ندیاں بہہ جائیں گی اور حکمران ان کی نذر ہو جائیں گے۔
29-06-2011- ہمارا ملک دہشت گردی سمیت دوسرے مسائل میں پھنستا جا رہا ہے، ندیم رضا قادری •
جہلم۔۔۔۔۔۔ ہمارا ملک دہشت گردی سمیت دوسرے مسائل میں پھنستا جا رہا ہے۔جب تک امریکہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی کرتا رہے گا تب تک نہ صرف دہشت گردی کی یہ جنگ ختم ہو سکے گی بلکہ کسی بھی مسلے کو حل کرنا ممکن نہ ہو گا۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک گرداب سے نکلے تو اس کے لئے خودمختار ریاست کا قیام ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہارعالمی تنظیم اہلسنت جہلم کے ضلعی امیر ندیم رضا قادری نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سوئی ہوئی قوم کو بیدار کرنا ہو گا اور اپنے ہاتھوں سے غلامی کے کشکول توڑنا ہو گا۔دوسروں کی مدد لیے بغیر جینا ہو گا۔ جو وسائل ہمارے پاس دستیاب ہیں اس کو اپنے استعمال میں لا کر ہی تبدیلی لانی ہو گی۔ہر فرد میں امانت داری اور خودی جیسی صفات اجاگر کرنا ہو ں گی تاکہ ہر فرد اپنے فرائض کو عمدگی کے ساتھ پورا کرتے ہوئے ملکی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم اور ہمارے حکمران اپنے آپ کو درست نہیں کریں گے تب تک ہم ان مسائل کا حل نکالنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
29-06-2011- سائیں شوکت نے نہ تو امام مہدی ہونے کا دعوی کیا ہے اور نہ ہی وہ اس قسم کے خیالات رکھتے ہیں •
جہلم۔۔۔۔۔۔ سائیں شوکت نے نہ تو امام مہدی ہونے کا دعوی کیا ہے اور نہ ہی وہ اس قسم کے خیالات رکھتے ہیں،ان کے خلاف میڈیا میں لگنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، چند نا عاقبت اندیش لوگوں نے ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے پریشان ہو کر ان کے خلاف بے جا الزامات کو شیوہ بنا لیا ہے ،مریدین میںشدید اشتعال،مذہبی شخصیت کے خلاف من گھڑت اور بے سروکار الزامات اور پراپگینڈہ کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کا انتظامیہ سے مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق سائیں شوکت علاقہ کی ممتاز دینی شخصیت ہیں جن کے مریدین علاقہ بھر میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ان کے خلاف میڈیا میں لگنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جس کی وجہ سے مریدین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہارراجہ آفتاب، ارشدمحمود ولد محمد حبیب سکنہ بڑا گراں جہلم،محمد اقبال ولد کرم الہی سکنہ پنڈی سید پور جہلم،الطاف حسین ولد عبد الرشید پدھری جہلم اور خرم شہزاد ولد محمد منیر سکنہ کرلاں کے علاوہ دیگر مریدین نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائیں شوکت مذہبی شخصیت کے علاوہ سماجی شخصیت بھی ہیں علاقہ میں مستحق کی امداداور خبر گیری کرنا ان کا شیوہ ہے۔چند نا عاقبت اندیش لوگوں نے ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے پریشان ہو کر ان کے خلاف بے جا الزامات کو شیوہ بنا لیا ہے جو کہ چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ان لوگوں کے کالے کرتوتوں سے اہل علاقہ اچھی طرح واقف ہیں ۔ مذہبی شخصیات پر اس طرح کے الزمات لگا کر ان کی اور ان کے مریدین کی دل آزاری کرنا غیر اخلاقی امر ہے اس طرح کے لوگوں کو سبق سکھاناچا ہیے اور مذہبی شخصیات کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا۔ انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سائیں شوکت نے نہ تو امام مہدی ہونے کا دعوی کیا ہے اور نہ ہی وہ اس قسم کے خیالات رکھتے ہیں وہ صرف اللہ لوگ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ سائیں شوکت شاہ جیسی شخصیت کے خلاف من گھڑت اور بے سروکار الزامات اور پراپگینڈہ کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
29-06-2011- گھر کے باہر کھڑا کیری ڈبہ چوری ، تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج •
جہلم۔۔۔۔۔۔گھر کے باہر کھڑا کیری ڈبہ چوری ، تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس کو کفایت اللہ ولد غلام قادر سکنہ کشمیر کالونی جہلم نے بتایا کہ 26,6,2011کو میں نے اپنا کیری ڈبہ نمبر JE 668اسلام آباد اپنے گھر کے باہر کھڑا کر کے اندر چلا گیا۔جب صبح دیکھا تو کیری ڈبہ چوری ہو چکا تھا۔تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
28-06-2011- ہلکی ہلکی بارش کے بعد سیوریج کی حالت سامنے آگئی،سیوریج کے لئے بچھائی گئی پائپ لائن کی حالت ہلکی بارش کے بعد سامنے ،پانی اکھٹاہو گیا •
جہلم۔۔۔۔۔۔ہلکی ہلکی بارش کے بعد سیوریج کی حالت سامنے آگئی،سیوریج کے لئے بچھائی گئی پائپ لائن کی حالت ہلکی بارش کے بعد سامنے ،پانی اکھٹاہو گیا اور کیچڑ کی صور ت اختیار کر لی،اہل علاقہ کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ہلکی ہلکی بارش کے بعد ناقص سیوریج کی حالت سامنے آگئی۔ناقص سیوریج کی وجہ سے ہلکی بارش کے بعد ہی وہاں پانی اکھٹاہو گیا اور کیچڑ بن گیا ہے جس کی وجہ سے جب اہل علاقہ کو گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور جب گاڑیاں گزرتی ہیں تو ان کے گزرنے کی وجہ سے کیچڑ راہ گیروں کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں اور لوگوں کو دشواری کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے سیوریج کی کی ناقص پائپ لائن بچھائی گئی ہیں جس کی وجہ سے تھوڑی سی بارش ہو جانے کے بعد اب کیچڑ بن گیا اور پانی اکھٹاہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلی حکام اس کا نوٹس لیں اور ہمیں اس مصیبت سے نجات دلائیں۔
28-06-2011- دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ پاکستان کے دو بڑے دشمن ہیں جنہوں نے ہر شہر کی کاروباری اور صنعتی زندگی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ا فتخار حسین ملک •
جہلم۔۔۔۔۔۔دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ پاکستان کے دو بڑے دشمن ہیں جنہوں نے ہر شہر کی کاروباری اور صنعتی زندگی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے اور دہشت گردی نے امن و امان کی صورت حال کو بری طرح سے بگاڑ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ، راحیل پبلک ہائی سکول اینڈ کالج کے پرنسل ا فتخار حسین ملک نے ایک سوال کے جواب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک شدیدبحرانوں کا شکارہو گیا ہے۔جب تک ہم سب اپنے ملک کی طرف توجہ نہیں دیں گے تب تک نہ تو دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی ملک ترقی کر سکے گا۔لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو گی تو صنعتوں کا جام پہیہ تیزی کے ساتھ نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک دوبار ہ اپنے ملک کی صنعتی اور کاروباری زندگی کو بحال کرنا ہے اور اس کے دشمنوں کو شکست دینا ہو گی۔لوڈشیڈنگ کو کم سے کم کر کے کاروبار زندگی کو بحال کرنا ہو گا۔اور دہشت گردی کی روک تھام صرف حکومت کی ہی ذمہ داری نہیں تمام سیاسی جماعتوں،شہریوں اور تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
28-06-2011- ہمارے ملک کو جس سنجیدگی اور سمجھداری سے چلانے کی آج ضرورت ہے اس کا ادراک ہمارے سیاست دان نہیں کر رہے •
جہلم۔۔۔۔۔۔ہمارے ملک کو جس سنجیدگی اور سمجھداری سے چلانے کی آج ضرورت ہے اس کا ادراک ہمارے سیاست دان نہیں کر رہے وہ بس اپنے اپنے مفادات میں الجھے ہوئے ہیں۔ہمارے حکمرانوں نے بھی ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہود کے لئے اپنا کردار ادا نہیں کیا اسی لیے آج عوام مایوس ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت علمائے پاکستان ضلع جہلم کے صدر حاجی سید خلیل کاظمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ملک میں بدامنی ،مہنگائی،لوڈ شیڈنگ کی فراونی ہے جبکہ دوسری طرف دہشت گردی ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ اس صورتحال میں عوام سوچتے ہیں کہ ایسے وقت میں کون ہے جو کہ ان کے دکھوں کا مداوا کرے گا اور کون ملک کو اپنی دانشمندانہ طریقے سے بچائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی جنگ میں بری طرح سے پھنس چکے ہیں کوئی ایسی سیاسی قیادت نہیں جو ملک کو اس آفت سے نکال سکے۔عوام کی مایوسی کو دور کرنے اور ملک کی سالمیت کے لئے واضح لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔ اگر سیاست دان زاتی اور جماعتی مفادات کی سیاست کو جاری رکھیں گے تو پاکستان کی جمہوریت اور سیاست دونوں کے لئے نقصان ہے۔
28-06-2011- بجلی چوروں کے خلاف نئی ایس ڈی او کا ایکشن،متعدد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گے •
جہلم۔۔۔۔۔۔بجلی چوروں کے خلاف نئی ایس ڈی او کا ایکشن،متعدد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گے،غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والے خود کو بچانے کے کے لئے ہاتھ پاﺅں مارنے لگے،شکایات سیل پر عوام کی شکایات پر فوری ایکشن ،اہل جہلم میں خوشی کی لہر۔تفصیلات کے مطابق نئی تعینات ہونے والی ایس ڈی اوجہلم کینٹ صدف اے رشیدنے چارج سنبھالتے ہی زبردست ایکشن لیا اور جہلم میں موجود بجلی چوروں کے خلاف یکے بعد دیگرے ایف آئی آرز درج کروائی ہیں۔متعدد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے ۔ مزید بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے نئی ایس ڈی او صدف اے رشید کی جہلم تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فرض شناس ،محنتی اور خوب لگن سے کام کرنے والی آفیسر ہیں۔اور بہت سی خوبیوں کی وجہ سے عوام نے ان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ان کے آنے سے اب واپڈا آفس میں شکایات سیل پرفوری کاروائی عمل میںلائی جاتی ہے اور اب عملے نے اپنا کام پھرتی سے کرنا شروع کر دیا ہے۔ عوام نے ایس ڈی او صدف اے رشید کے آنے پر سکون کا سانس لیا ہے۔غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی ایس ڈی او نے انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے ۔غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والے اب اپنے آپ کو بچانے کے کے لئے ہاتھ پاﺅں مارنے لگے ہیں۔اہل جہلم نے کہا ہے کہ نئی ایس ڈی او کے آنے سے واپڈا کا نظام بہت اچھا ہو تا جا رہا ہے پہلے جب ہم کوئی شکایت ہوتی تو ہمارے فون ریسیو نہیں کیے جاتے تھے لیکن اب نہ صرف ہماری شکایات سنی جاتی ہیں بلکہ ہمارے مسلے پر فوری ایکشن لیا جا تاہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کو ایماندار افسران کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کا بگاڑ درست ہو سکے ۔
28-06-2011- تھانہ للہ نے لاہور سے للہ آنے والی مسافر کوسٹرکو لوٹنے والے5 ملزمان گرفتار •
جہلم۔۔۔۔۔۔تھانہ للہ نے لاہور سے للہ آنے والی مسافر کوسٹرکو لوٹنے والے5 ملزمان گرفتار کر لیے،مال مسروقہ و وارادت میں استعمال ہونے والے ناجائز اسلحہ برآمد ، تھانہ صدر نے دن دیہاڑے ڈکیتی کرنے والے4 ملزمان گرفتار کر لیے،ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مسافر کوسٹر لاہور سے للہ آ رہی تھی جب وہ بکا موٹر کے قریب پہنچی تو مسافروں کے روپے میں سوار ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر مسافر کوسٹر کو روک لیا۔اس دوران اسی جگہ چھپے ہوئے ان کے ساتھی بھی آگے جنہوں نے ڈرائیور کو زخمی کر دیا۔ اور 22ہزار روپے اور کوسٹر چھین کر موقع سے فرار ہو گے۔جس کی بر وقت اطلاع تھانہ للہ پولیس کو ہوئی جس پر ڈی پی او جہلم طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر پولیس نے فوری ایکشن لیا اور ملزمان کا پیچھا کیا ۔ملزمان کا پیچھا کرنے پر ملزمان نے پولیس پرفائرنگ شروع کر دی۔ مگر پولیس نے جواں مردی سے کام لیتے ہوئے ان کا تعاقب جاری رکھا اور کافی تگ و دو کے بعد 5ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی اور 4ضرب پسٹل 30بور اور اضافی روند برآمد ہونے پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ تھانہ للہ پولیس نے اغواءکے مقدمہ میں کافی عرصہ سے اشتہاری ملزم عمر حیات سکنہ گوجرہ ضلع منڈی بہاﺅالدین کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ 27,6,2011 کو بوقت دن تقریبا اڑھائی بجے 4ڈاکوﺅں نے موضع پکھوال علاقہ تھانہ صدر جہلم محمد بوٹا کے گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کی کوشش کی اس دوران پولیس کو فوری اطلاع کر دی گئی جس پر تھانہ صدر پولیس نہایت مستعدی سے بہت قلیل وقت میں پہنچ گئی اور ملزمان کے فرار ہونے کی سمت میں ان کا پیچھا شروع کیا ۔جن میں سے 1ملزم علی رضا سکنہ چک جمال مسلح 30بورپسٹل گرفتار کر لیا۔جس نے نہ صرف اپنے دوستوں کی نشاندہی کر کے ٹریس کروایا بلکہ اس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات بھی ہوئے۔تھانہ دینہ پولیس نے ڈکیتی کے زیر حراست ملزم محمد اعظم سے اس کی نشاندہی پر ناجائز اسلحہ 7mmرائفل برآمد کر لی ۔ملزم نے یہ رائفل دینہ سے ایک اور واردات کے دوران ایک شخص سے چھینی تھی۔
28-06-2011- سائیں شوکت علاقہ کی ممتازمذہبی و دینی شخصیت،ان کے خلاف میڈیا میں لگنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں •
جہلم۔۔۔۔۔۔سائیں شوکت علاقہ کی ممتازمذہبی و دینی شخصیت،ان کے خلاف میڈیا میں لگنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،چند نا عاقبت اندیش لوگوں نے ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے پریشان ہو کر ان کے خلاف بے جا الزامات کو شیوہ بنا لیا ہے ،مریدین میںشدید اشتعال، سائیں شوکت جیسی شخصیت کے خلاف من گھڑت اور بے سروکار الزامات اور پراپگینڈہ کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے انتظامیہ سے مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق سائیں شوکت علاقہ کی ممتاز دینی شخصیت ہیں جن کے مریدین علاقہ بھر میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ان کے خلاف میڈیا میں لگنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جس کی وجہ سے مریدین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ارشدمحمود ولد محمد حبیب سکنہ بڑا گراں جہلم،محمد اقبال ولد کرم الہی سکنہ پنڈی سید پور جہلم،الطاف حسین ولد عبد الرشید پدھری جہلم اور خرم شہزاد ولد محمد منیر سکنہ کرلاں کے علاوہ دیگر مریدین نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائیں شوکت مذہبی شخصیت کے علاوہ سماجی شخصیت بھی ہیں علاقہ میں مستحق کی امداداور خبر گیری کرنا ان کا شیوہ ہے۔چند نا عاقبت اندیش لوگوں نے ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے پریشان ہو کر ان کے خلاف بے جا الزامات کو شیوہ بنا لیا ہے جو کہ چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔ان لوگوں کے کالے کرتوتوں سے اہل علاقہ اچھی طرح واقف ہیں۔مذہبی شخصیات پر اس طرح کے الزمات لگا کر ان کی اور ان کے مریدین کی دل آزاری کرنا غیر اخلاقی امر ہے اس طرح کے لوگوں کو سبق سکھاناچا ہیے اور مذہبی شخصیات کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا۔ انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سائیں شوکت نے نہ تو امام مہدی ہونے کا دعوی کیا ہے اور نہ ہی وہ اس قسم کے خیالات رکھتے ہیں وہ صرف اللہ لوگ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ سائیں شوکت شاہ جیسی شخصیت کے خلاف من گھڑت اور بے سروکار الزامات اور پراپگینڈہ کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
28-06-2011- جوڈیشنل لاک اپ پنڈدادنخان بنیادی سہولتوں سے محروم،سیوریج کا ناقص انتظام ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کوئی متبادل زرائع نہیں،صفائی کا ناقص انتظام •
جہلم۔۔۔۔۔۔جوڈیشنل لاک اپ پنڈدادنخان بنیادی سہولتوں سے محروم،سیوریج کا ناقص انتظام ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کوئی متبادل زرائع نہیں،صفائی کا ناقص انتظام، گندگی کے ڈھیرے،جمعدار موجود ہی نہیں،ایمرجنسی کی صور ت میں کوئی ڈاکٹر نہیں ،مہنگائی میں بھی ایک ملزم کی خوراک پر صرف 39 روپے خرچ،لاک اپ میں60افراد کے لیے جگہ،تعداد بڑھ جانے پر مسائل، سنگین جرم کے ارتکاب کے مرتکب قیدیوں کو بھی وہاں رکھا جانے لگا، تحصیل کی جوڈیشنری اوراسٹنٹ کمشنرنے دورہ کرنے کی زحمت بھی نہیں کی، کوارڈینیٹر چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کا جوڈیشنل لاک اپ پنڈدادنخان کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوارڈینیٹر چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ نے ہمراہ راجہ نو بہار خان جوڈیشنل لاک اپ پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔جوڈیشنل لاک اپ پنڈدادنخان بنیادی سہولیات سے محرو م ہے۔ جہاں5بیرک ہیں اور2بڑی بیرکس ہیں جن میں2باتھ روم ہیں۔ جن کی صفائی کا عرصہ سے کوئی انتظام نہیں ہے اور باتھ روم کا پانی دیوار سے باہر کمرہ جات کی بنیادوں میں جزب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پانی کی نکاسی نہ ہے بدبو اور بیرکس کی دیواروں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور بوجہ سیوریج سسٹم کی صفائی ملزما ن میں کافی شوروغل پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے فوری صفائی کروانا ضروری ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آجائے۔جس کے بارے میں محکمہ بلڈنگ پرانشیل اور ٹی ایم او کو لکھا گیا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا ۔صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔1992سے جمعدار کی آسامی خالی ہے ۔ جوڈیشنل لاک اپ پنڈدادنخان میں 60افراد کے لئے جگہ ہے اور اس وقت جو کہ بعض اوقات تعداد بڑھ جانے پر مسلہ ہوتا ہے۔اس میں سنگین جرم کے ارتکاب کرنے والے ملزمان کو نہیں رکھا جاتا لیکن بعض اوقات 365-Bاور 324 تعزیرات پاکستان کے ملزموں کو بھی اس جوڈیشنل لاک اپ میں بھیج دیا جاتا ہے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں متبال زرائع بھی موجود نہیں ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں کوئی ڈاکٹر بھی ان کو میسر نہیں ہے ۔ اور آج کل کے مہنگائی کے دور میں ملزم کی خوراک کی مد میں ایک دن کے صرف 39 روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جو کہ ناکافی ہیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ اس لاک اپ میں آج تک کسی افسر نے دورہ نہیں کیا ۔ سیشن جج ،ضلع کی تمام ججز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ تو کرتے ہیں اور قیدیوں کے مسائل کے حل کے لائحہ عمل بھی طے کیا جاتاہے مگر اس جوڈیشنل لاک اپ جو کہ تحصیل کورٹس پنڈدادنخان کے بالکل نزدیک تعمیر شدہ ہے۔تحصیل کی جوڈیشری نے بھی کبھی وزٹ نہیں کیا اور نہ ہی اسٹنٹ کمشنر جو کہ اس کے انتظامی امور دیکھنے کے پابند ہیں، نے کبھی زحمت کی کہ وہ جیوڈیشنل لاک اپ کا وزٹ کریں اور وہاں درپیش مسائل کے حل کے لئے کوئی کوشش کر سکیں۔بہبود اسیراں کے لئے جو اکاﺅنٹ ہے اس میں ہر ما ہ رقم تو جمع ہو رہی ہے مگراس کو اسیراں کی بہبود کے لئے استعمال اس وجہ سے نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بینک اکاﺅنٹ چوہدری نذر گوندل اور سابق اے سی اورنگ زیب کے نام ہیں جو کہ یہاں سے ٹرانسفر ہوکر چلے گے ہیں اور اکاﺅنٹ ابھی تک ان کے نام سے ہی چل رہا ہے۔اس کے علاوہ جوڈیشنل لاک اپ پنڈدادنخان کے پاس ٹرانسپورٹ کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے اور جب کسی ملزم کو عدالت میں پیشی کے لئے لے کرجانا پڑتا ہے تو اسے پیدل لے کر جاتے ہیں جو کہ کسی خطرہ سے خالی نہیں ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کو کئی بار درخواست بھی بھیجی گئی لیکن تاحال کوئی بھی شنوائی نہیں ہوسکی ہے۔چائلڈ رائٹس کمیٹی کا کہنا ہے کہ پنڈدادنخان میں جوڈیشنل لاک اپ کی بہتری کے لئے اقدامات وقت کا تقاضا ہیں اگر اس میں سستی برتی گئی تو کہیں نقصانات کے الارم ہمارے کانوں پر بجتے رہیں گے۔بعد کے پچھتاوے کا فیصلہ، قبل از وقت باشعور قوموں کو شیوہ ہے۔جدید ترین دور میں اسیران کی حالت کسی پرانے زمانے کی منظر کشی کرتی ہے۔ حکام بالا سے جوڈیشنل لاک اپ کی بہتری کے لئے مطالبہ کیا جاتا ہے ۔
28-06-2011- گجر خان کے علاقے میں تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ •
گجر خان۔۔۔۔۔۔۔گجر خان کے علاقے میں تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق تربیتی طیارہ بہت نیچی پرواز کر رہا تھا اور اس میں سے دھواں بھی نکل رہا تھا۔ذرائع کے مطابق تربیتی طیارہ گجر خان کی مغرب کی جانب اسلام آباد سے 30 کلومیٹر فاصلے پر حادثے کا شکار ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں طیارہ گرنے کی جگہ تلاش کر رہی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔
28-06-2011- عوام سخت مشکلات ومصائب میں گھرے ہوئے ہیں اور ان کی داد رسی کرنے والے اپنی آنکھیں اور کان بند کیے ہوئے ہیں ، ایم کیو ایم جہلم کے انچارج کرنل انور خان آفریدی ایڈوکیٹ •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔عوام سخت مشکلات ومصائب میں گھرے ہوئے ہیں اور ان کی داد رسی کرنے والے اپنی آنکھیں اور کان بند کیے ہوئے ہیں ۔اور اقتدار کے نشے میں دھت اپنی میں،میں جی رہے ہیں ۔عوام کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے اسی لیے تو آج عوام بری طرح سے غربت میں گھر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم جہلم کے انچارج کرنل انور خان آفریدی ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف رواں دواں ہے لیکن موجودہ حکمران اس کی طرف بالکل کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ملک میں دہشت گری عروج پر پہنچ گئی ہے بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں شدید ملکی نقصان ہو رہا ہے لیکن حکمران دہشت گردی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران نہ تو عوام ملک کی حالت کو بہتر کر سکے ہیں نہ عوام کی بلکہ ملک اور عوام دونوں کے مسائل میں اضافہ کیا ہے اور انہیں تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔
27-6-2011- پاکستان تحریک انصاف مضبوط ،مستحکم اور منجھی ہوئی جماعت ہے جو کہ معاشرے میں موجود پسے طبقات کی ترجمانی کرتی ہے •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف مضبوط ،مستحکم اور منجھی ہوئی جماعت ہے جو کہ معاشرے میں موجود پسے طبقات کی ترجمانی کرتی ہے اور ملکی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے ۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے مربوط حکمت ملی اپنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی آرگنائز نارتھ پنجاب پاکستان تحریک انصاف عثمان الرحمن چوہان نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک اور عوام دونوں شدید مسائل کا شکار ہے گے ہیں ۔حکمران عوام کی جان اور مال اور ملک کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے لئے گھپ اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن ہے۔ پاکستان تحریک انصا ف کڑے وقت میں مضبوط سہارا کی مانند ہے۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام اب کھوکھلے وعدوں اور جھوٹے دعووں میں نہیں آئیں گے اور پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔
27-6-2011- تھانہ صدر کے ایریا سے کار چوری ،مالک فریاد لے کر عدالت پہنچ گیا،بحکم عدالت تھانہ صدر میں مقدمہ درج •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔ تھانہ صدر کے ایریا سے کار چوری ،مالک فریاد لے کر عدالت پہنچ گیا،بحکم عدالت تھانہ صدر میں مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو محمد جمیل ولد محمد الیاس سکنہ مرزا آباد گلی گودام والی نے بتایا کہ20,3,2011کو رات 8بجے میں نے اپنی کار نمبرLWO 2940کھڑی کی جب میں نے صبح دیکھا تو میری کار موجود نہ تھی۔ تھانہ صدر پولیس نے بحکم عدالت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
26-6-2011- امتحان میں طالب علم سے نقل برآمد،سپریڈینٹ نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروا دیا •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔ امتحان میں طالب علم سے نقل برآمد،سپریڈینٹ نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق سینئر سپریڈینٹ مرزا زاہد حسین نے تھانہ صدر کو بتایا کہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں مضمون بیس الیکٹرونکس کے امتحان میں بطور نگران موجود تھاکہ ایک طالب علم زریاب ولد نعیم اقبال سکنہ سرائے عالمگیر نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگےا۔ جس پرتھانہ صدر پولیس نے پنجاب یونیورسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔
26-6-2011- موبائل ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، چوہدری محمد عقیل صدر منتخب،اہلیان جہلم کی طرف سے مبارک باد •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔موبائل ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، چوہدری محمد عقیل صدر منتخب،اہلیان جہلم کی طرف سے مبارک باد۔تفصیلات کے مطابق موبائل ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گے ہیں جس میں چوہدری محمد عقیل بھاری اکثیریت سے کامیاب ہو گے ہیں جنہیں صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔جس پر اہلیان جہلم نے دلی طور پرمبارک باد پیش کی ہے۔ان افراد میں مرزا بابر سلیم،راجہ اظہر ،حاجی شفقت ، مقیم ،گورم شمریز،شہزاد بٹ اورشکیل بٹ شامل ہیں۔
26-6-2011- مسافروں کے بھیس میں ڈاکو سوار،مسافربس کو لوٹنے میں کامیاب،22ہزار روپے ،موبائل اور گاڑی لے کر جانے میں کامیاب •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔مسافروں کے بھیس میں ڈاکو سوار،مسافربس کو لوٹنے میں کامیاب،22ہزار روپے ،موبائل اور گاڑی لے کر جانے میں کامیاب ،پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے پر ڈیرے پر چھاپہ، ملزمان کی پولیس پر فائرنگ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ للہ پولیس کو ممتاز احمد ولد محمد خان سکنہ منڈھیر نے بتایا کہ میں کوسٹر نمبر بس کا LC 2291کا کنڈیکٹر ہوں۔ 25,6,2011 محمد ارشد نے مندرا سے خوشہاب کے لئے سواریاں بک کیں۔بگا چوک پہنچے تو فاروق اور عامر کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی بس میں سوار ہو گے ۔ جب ہم تھوڑا آگے پہنچے تو عامر اور فاروق نے پسٹل نکال لیے اور سواریوں سے 22ہزار روپے،موبائل اور گاڑی لے کر فرارہو گے ۔ جب پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ان کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو ان لوگوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ۔تھانہ للہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
26-6-2011- ہمارا ملک ا وقت بے شمار مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔ملک کو اس وقت نڈراور بے باق قیادت کی ضرورت ہے، تحریک انصاف عثمان الرحمن چوہان •
جہلم۔۔۔۔۔ہمارا ملک ا وقت بے شمار مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔ملک کو اس وقت نڈراور بے باق قیادت کی ضرورت ہے جو کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال ک سکے اور ملک کو در پیش مسائل سے چھٹکارا دلا سکے۔عوام کن مسائل سے دوچار ہیں ان سے بخوبی آگاہ ہو۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی آرگنائزر نارتھ پنجاب پاکستان تحریک انصاف عثمان الرحمن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد عوامی جماعت ہے جو کہ عوام کی مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی فلاح و بہبوداور ان کو تمام تر مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے کوشاں ہے اور ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔عوام پی ٹی آئی کو پسند کرتے ہیں اور اسی سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی ہی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی عمران خان کی قیادت پر اعتماد اور پی ٹی آئی کا بڑھتا ہوا ووٹ بینک باقی تمام سیاسی جماعتوں کے لئے خطرے کا الارم ہے۔
26-6-2011- ساڑھے 4سالہ بچے کو 26سالہ لڑکے نے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش ، بچے کے شور کرنے پر اہل محلہ جمع،ملزم فرار •
جہلم۔۔۔۔۔۔ساڑھے 4سالہ بچے کو 26سالہ لڑکے نے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش ، بچے کے شور کرنے پر اہل محلہ جمع،ملزم فرار،مقدمہ درج کروانے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ، چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کا بدفعلی کا شکار بننے والے بچے اور اس کے خاندان سے ملاقات،ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او جہلم کو درخواست دینے کا مشورہ ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں واقع غوثیہ محلہ میں ساڑھے 4سالے بچے کو اس کا پڑوسی لڑکا عمر 26سال کبوتر دیکھانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔جس پر بچے نے چیخ و پکار کر کے محلے والوں کو جمع کر لیا۔ملزم موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے باوجود تاحال پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کی کوارڈینیٹر عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ نے ہمراہ ممبران چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کے دینہ میں بدفعلی کی زد میں آنے والے ساڑھے 4سالہ بچے اور اس کے خاندان سے ملاقات کی ۔ کوارڈینیٹر نے متاثرہ خاندان کو قانونی معاونت کی فراہمی کی آفر کی اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او جہلم کو درخواست دینے کا مشورہ دیا۔
26-6-2011- گرمی میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور سخت محنت کے باوجود بھی عوام اپنی ضروریات کو پورا نہیں کر پا رہے، چیرمین شہزاد و سیم ڈار •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔گرمی میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور سخت محنت کے باوجود بھی عوام اپنی ضروریات کو پورا نہیں کر پا رہے۔اتنا عرصہ سے عوام مشکلات میں گھرے ہوئے ہوئے ہیں لیکن حکمران پھر بھی ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔غربت کے مارے لوگ منوں مٹی میں دبتے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بین المذاہب امن کمیٹی کے وائس چیرمین شہزاد و سیم ڈار نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام سخت گرمی میں کام کاج کرنے کے باوجود دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور حکمران آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔حکمران کے اس رویہ اور لا پرواہی سے عوام سخت پریشان ہیں۔حکمران عوام کی خون پسینے کی کمائی قومی خزانہ کو ہڑپ کررہے ہیں اور بیچاری عوام ظلم کی غربت کی چکی میں پستی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اورنا انصافی نے عوام کو چوریاں اور ڈکیتیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے اسی لیے آج ملک میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں۔
26-6-2011- سورج کی شعاعوں کی وجہ سے گرمی کی لہر میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں شدیدگرمی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں •
جہلم۔۔۔۔۔۔۔تپتے سورج کی شعاعوں کی وجہ سے گرمی کی لہر میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں شدیدگرمی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کو جیتے جی مار دیا ہے۔جوں جوں گرمی بڑھ رہی ہے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی زیادہ ہوتا جا رہاہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائمنڈ ماربل فیکٹری کے چیف ایگزیکٹیو محمد نیئر افتخار قریشی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سخت گرمی میں طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ سے لوگ سخت عاجز آگے ۔رات اور دن کے اوقات میں دو ، دواورتین ،تین گھنٹے کی مسلسل بجلی کی بندش کر کے عوام کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور انہیں بےروزگار کر دیا ہے جس کی وجہ سے لوگ شدید ڈپریشن کا شکار ہو گے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور کاروبار میں سخت نقصان ہو رہا ہے جس کا سب سے گہرااثر ملک پر پڑ رہا ہے۔اعلی حکام کو چاہیے کہ وہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔
26-6-2011- تھانہ سٹی پولیس نے دوران گشت 2ملزمان سے 100کپی شراب برآمد کر لی •
جہلم۔۔۔۔۔ تھانہ سٹی پولیس نے دوران گشت 2ملزمان سے 100کپی شراب برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی مشتاق احمد نے دوران گشت محمد ندیم اور محمد بشیر قوم بھٹی سکنہ باغ محلہ سے 100کپی شراب برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
25-6-2011- اور5جولائی 2011کو عرس مبارک،پیر سید احمد شاہ کلیامی حضرت بابا شہید،سائیں فضل حسین گدی نشین ہوہدراں نزد ترلائی منایا جائے گا •
جہلم۔۔۔۔۔ 3,4اور5جولائی 2011کو عرس مبارک،پیر سید احمد شاہ کلیامی حضرت بابا شہید،سائیں فضل حسین گدی نشین ہوہدراں نزد ترلائی منایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیر سید احمد شاہ کلیامی حضرت بابا شہید کا عرس مبارک 3,4اور5جولائی 2011 کوسائیں فضل حسین گدی نشین ہوہدراں نزد ترلائی منایا جائے گا۔جس میں نعت خواں ،شعرا ہدیہ عقیدت پیش کیا جائے گا اور مزار شریف پر چادر چڑھائی جائے گی۔
25-6-2011- آزاد کشمیر کے الیکشن کے سلسلہ میں جہلم میں حلقہ LA-35 جموں6مہاجرین کی نشست C کیٹگری کے33 پولنگ اسٹیشن قائم ،سیکورٹی کے سخت انتظامات •
جہلم۔۔۔۔۔آزاد کشمیر کے الیکشن کے سلسلہ میں جہلم میں حلقہ LA-35 جموں6مہاجرین کی نشست C کیٹگری کے33 پولنگ اسٹیشن قائم ،سیکورٹی کے سخت انتظامات ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے الیکشن کے سلسلہ میں جہلم میں حلقہ LA-35 جموں6مہاجرین کی نشست C کیٹگری کے33 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔سپیشل برانچ،سیکورٹی برانچ،ضلعی پولیس کی بھاری نفری پولنگ بوتھ پر تعینات ہوگی۔اس سلسلہ میں باقاعدہ ڈیوٹیاںلگا دی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوا ر واقعہ پیش نہ آسکے۔
25-6-2011- حضرت قبلہ پیر سید فضل احمد شاہ ُپیر سید محمد شاہ کا عرس مبار،زیر نگرانی حضرت قبلہ پیر سید یعقوب شاہ ڈھوک محمد شاہ •
جہلم۔۔۔۔۔ حضرت قبلہ پیر سید فضل احمد شاہ ُپیر سید محمد شاہ کا عرس مبارک،زیر نگرانی حضرت قبلہ پیر سید یعقوب شاہ ڈھوک محمد شاہ ۔ تفصیلات کے مطابق,29,30 28 جون2011کو حضرت قبلہ پیر سید فضل احمد شاہ ُپیر سید محمد شاہ کا عرس مبارک زیر نگرانی حضرت قبلہ پیر سید یعقوب شاہ ڈھوک محمد شاہ نزد قاضاں گوجرخان منایا جائے گا۔جس میں جید علمائے کرام نعت خواں قوال اور شعرا ھدیہ عقیدت پیش کریں گے ۔جہلم،بہاولپور ، ملتان ، لاہور ، گوجرانوالہ ،پشاور،واہ کینٹ اور راولپنڈی کے مریدین شرکت کریں گے۔لنگر کا خصوصی اہتمام ہو گا۔
25-6-2011- لڑائی جھگڑے کے معمولی تنازعے میں18افراد نے مختلف واقعات میں امام مسجد،2خاتون اور 1شخص کو مارا پیٹا ، تھانہ ڈومیلی،تھانہ منگلا کینٹ ،تھانہ چوٹالہ اور تھانہ صدر میں مقدمات درج •
جہلم۔۔۔۔۔لڑائی جھگڑے کے معمولی تنازعے میں18افراد نے مختلف واقعات میں امام مسجد،2خاتون اور 1شخص کو مارا پیٹا ، تھانہ ڈومیلی،تھانہ منگلا کینٹ ،تھانہ چوٹالہ اور تھانہ صدر میں مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی،تھانہ منگلا کینٹ ،تھانہ چوٹالہ اور تھانہ صدر کے ایریا میں معمولی تنازعے پر 18افراد نے شہریوں کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گے ہیں ۔تھانہ ڈومیلی پولیس کو حافظ عرفان ولد عبد الرزاق سکنہ پری گمینال نے بتایا کہ میں گاﺅں کی مسجد کا امام ہوں ۔ رات 11 بجے میں اپنے گھر میں اپنے اہل عیال کے ہمراہ موجود تھا کہ اچانک 6افراد میرے گھر میں داخل ہو گے اور ہمیں مارنا شروع کر دیا۔اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔جبکہ دوسری تھانہ منگلا کینٹ پولیس کو منظور بیگم ذوجہ ملک محمد رمضان سکنہ بڑالہ نے بتایا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ 7مرد اور خواتین زبردستی میرے گھر میں داخل ہوئے اور مجھے ڈنڈوں اور سوٹوں سے ماراا ور مجھے زخمی کر دیا۔تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تھانہ چوٹالہ پولیس کو روبینہ کوثرساکن طورے بتایا کہ صبح میں بذریعہ ٹریکٹر بند باندھ رہی تھی اور بند باندھتے ہوئے تھوڑی سی مٹی دوسری زمین میں چلی گئی جس پر 4افراد آگے جنہوں نے مجھے مارا پیٹا اور مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔تھانہ چوٹالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تھانہ صدر پولیس کو طلعت محمود ساکن کھرالہ نے بتایا کہ میں اپنے استاد کو مل کے گھر واپس آرہا تھا جب میں چونترہ پہنچا تو میرے مخالف نے مجھ پر حملہ کر دیا۔وجہ عناد میرا اس کے چھوٹے بھائی سے جھگڑا ہوا تھا۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
25-06-2011- جہلم پولیس کا ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن،سنگین مقدمات میں مطلوب 12ملزمان اشتہاریوں اور 6عدالتی مفروران گرفتار •
جہلم۔۔۔۔جہلم پولیس کا ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن،سنگین مقدمات میں مطلوب 12ملزمان اشتہاریوں اور 6عدالتی مفروران گرفتار،تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کافی عرصہ سے مطلوب 3ملزمان اشتہاریوں کو ایک ڈیرہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا،تھانہ چوٹالہ پولیس نے4اشتہاری ملزمان،تھانہ جلالپور شریف پولیس نے ڈکیتی کے2 ملزمان،تھانہ ڈومیلی پولیس نے1ملزم اورتھانہ سٹی پولیس نے 1ملزم جبکہ تھانہ دینہ پولیس نے بھی 1 ملزم کو گرفتار کرلیا ،عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے 2عدالتی مفرور،تھانہ سول لائن پولیس نے 1،تھانہ صدر پولیس نے 1 اور تھانہ ڈومیلی پولیس نے 1عدالتی مفرور کو گرفتار کر کے پیش عدالت کیا،ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کاروائیوں میں ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی اور ایس ڈی پی او صاحبان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا۔جس میں سنگین مقدمات میںملوث ملزمان اشتہاری گرفتار کر لیے گے۔تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کافی عرصہ سے مطلوب ملزمان اشتہاری فضل الرحمن عرف سندھی،علی عمران اور عبد الرحمان کو ایک ڈیرہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔جبکہ ملز مان سے 44بور رائفل ،2 پسٹل 30بور ،1 رپیٹرگن 12بور،1ڈبل بیرل 12 بور ، 26روند،برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔تھانہ چوٹالہ پولیس نے ملزم اشتہاری گلزار حسین ، امتیاز علی،سخاوت علی اور محمد جمیل کو گرفتار کر لیا ہے۔تھانہ جلالپور شریف پولیس نے ڈکیتی کے ملزم اشتہاری شاہد عمران اور فیصل شہزاد کو سگھرپور سے گرفتار کرلیا ہے۔تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزم اشتہاری طارق محمود کو گرفتار کر لیا۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزم اشتہاری راجہ عاطف جبکہ تھانہ دینہ پولیس نے ملزم اشتہاری نوشیروان کو گرفتار کرلیا ہے۔عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے عدالتی مفرور محمد سلیم اور شاہ نواز،تھانہ سول لائن پولیس نے عمران زاہد،تھانہ صدر پولیس نے ریاض اور تھانہ ڈومیلی پولیس نے عدالتی مفرور خضر حیات کو گرفتار کر کے پیش عدالت کر دیا ہے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے ملزم عارف عرف گوگا سے 2پسٹل 30بور اور 20روند،ملزم طارق سے 30بو ر پسٹل،ملزم اشتیاق سے 30بور پسٹل اور 4روند،تھانہ چوٹالہ پولیس نے ملزم رفیق سے 30بور پسٹل اور3روند،تھانہ دینہ پولیس نے ملزم عمران سے 30بور پسٹل اور5روند،ملزم ناصر عباس سے 30 بور پسٹل اور 8روند،تھانہ سو ل لائن پولیس نے ملزم نعیم سے ریوالور سے 32بور پسٹل،تھانہ سوہاوہ پولیس نے ملزم سلامت علی اور عباس سے 2خنجر،جبکہ تھانہ جلالپور شریف پولیس نے ملزم شکیل سے 12بور بندوق بر آمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان شہباز خان اور محمد علی سے 1کلو گرام چرس،ملزم ندیم سے 100کپی شراب،تھانہ صدر پولیس نے ملزم شبیر سے 10کپی شراب،ملزم سجاد سے 3کپی شراب،تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزم یسین سے 65گرام چرس، ملزم عامر سے2بوتل شراب اور تھانہ جلالپور شریف پولیس نے ملزم شاہد سے 50 گرام چرس اور ملزم مظہر سے40گرام چرس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
25-06-2011- چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کی ای ڈی او ایجوکیشن سے ملاقات •
جہلم۔۔۔۔۔ چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کی ای ڈی او ایجوکیشن سے ملاقات،تفصیلات کے مطابق سکول میں جسمانی سزاﺅں کے خاتمے کے لئے سکول کونسل کے کردار کو مستحکم کرنے کی ضرورت کے حوالے سے چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کی کوارڈینیٹر عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ نے ای ڈی او ایجوکیشن راجہ خادم حسین سے ملاقات کی ۔کوارڈینیٹر نے ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کو بتایا کہ جسمانی سزاﺅں کے خاتمے اور اساتذہ اور طلباءکے حقوق کے تحفظ کے لئے سکول کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مثبت حکمت عملی مرتب کرے۔ جسمانی سزاﺅں کی بجائے بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لئے متبال طریقے تجویز کیے جا سکتے ہیں۔جس سے سکولوں میں بچوں کے drop outریٹ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ای ڈی او ایجوکیشن نے کوارڈینیٹر کے موقف کی تائید کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
25-6-2011- آنحضرت محمد پوری انسانیت ،پوری دنیا کے لئے رحمت اللعالمین بن کر آئے۔ آپ ﷺ نے ہمیں بھلائی ، رواداری ،بھائی چارے اور اسوہ حسنہ کا درس دیا ہے ، حضرت بابا سلیمان پارس دربار کے خاد م خاص ساجد حسین بٹ •
جہلم۔۔۔۔۔ آنحضرت محمد پوری انسانیت ،پوری دنیا کے لئے رحمت اللعالمین بن کر آئے۔ آپ نے ہمیں بھلائی ، رواداری ،بھائی چارے اور اسوہ حسنہ کا درس دیا ہے جن پر چل کر ہم دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیںنبی پاک کا اسوہ حسنہ ہمارے لے بہترین ضابطہ حیات ہے۔ان خیالات کا اظہار حضرت بابا سلیمان پارس دربار کے خاد م خاص ساجد حسین بٹ نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے عدل و انصاف کا ایسا نظام قائم کیا ہے جس کی پوری دنیا میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی۔ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے اور مسائل اور مصائب کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی کوہتائیوں کی معافی مانگنی چاہیے اور اپنے پروردگار سے اپنے وطن عزیز کی سلامتی اور اس کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ دعائیں مانگنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک پیغمبر سے سچی محبت کا جذبہ سب مسلمانوں کے دلوں میں موجود ہونا چاہیے۔ اور اپنے رسول سے سچی محبت کا ثبوت ہم ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر چل کر دے سکتے ہیں۔
25-6-2011- حکمران عوام کو ریلیف یا سہولیات کیا فراہم کریں کہ جس ملک کی عورتیں اور بچے گھروں سے نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔مہنگائی ،گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے •
جہلم۔۔۔۔۔حکمران عوام کو ریلیف یا سہولیات کیا فراہم کریں کہ جس ملک کی عورتیں اور بچے گھروں سے نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔مہنگائی ،گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہ ہوئے۔غریب لوگ روٹی کو ترس رہے ہیں سرد موسم میں ان کو اپنا تن ڈھکنے کے لئے بھی کپڑا نصیب نہیں ہو رہا۔ہمارے حکمران صرف ٹی وی اور اخبارات میں بیانات دے سکتے اور ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا سکتے۔ان خیالات کا اظہار عالمی تنظیم اہلسنت جہلم کے ضلعی امیر ندیم رضا قادری نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں غربت اور مہنگائی سے تنگ آکر لوگ چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی غربت اور افلاس سے تنگ آکر والدین اپنے بچوں کا گلا گھونٹنے پر اور خود، خودکشی کرنے پر مجبور ہو جا تے ہیں ۔ بل اور ٹیکسز میں اضافہ کر کے حالات کو مزید ابتر بنا دیا گیا ہے۔یہ وقت ایسا ہے کہ حکمرانوںکو دانشمندی اور بہترین فیصلے کرنے ہونگے۔ناجائزبجلی کے بلوں اور ٹیکسز میں اضافہ کو ختم کرنا ہوگا،اور مہنگائی ،اور لوڈ شیڈنگ کو ختم کر کے عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہو نگی ۔
25-6-2011- 3مرد اور3عورتوں نے گھر میںگھس کر شہری کو مرا پیٹا،شہری اپنی فریا د لے کر تھانہ پہنچ گیا •
جہلم۔۔۔۔۔3مرد اور3عورتوں نے گھر میںگھس کر شہری کو مرا پیٹا،شہری اپنی فریا د لے کر تھانہ پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق مقبول نے تھانہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ 3مرداور3 عورتیں میرے گھر میں آگے اور مجھے مارا پیٹا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
23-06-2011- ہوائی فائرنگ کرنے جبکہ سوری طرف خاتون کو زخمی کرنے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج •
جہلم۔۔۔۔۔ہوائی فائرنگ کرنے جبکہ سوری طرف خاتون کو زخمی کرنے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ میں اے ایس آئی افتخار نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم حسنین کے خلاف مقدمہ درج کروایا ۔تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔جبکہ تھانہ منگلا پولیس کو پروین اختر بیوہ غلام سرور نے بتایا کہ میرا شوکت علی ولد خادم علی کے ساتھ تناذعہ چل رہا ہے۔اسی تنازعہ کی وجہ سے گزشتہ رو ز اس نے مجھے چھری مار کر زخمی کر دیاہے۔ تھانہ منگلا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
23-06-2011- بجلی چوری کرنے والے ملزمان پر70ہزار روپے جرمانہ،جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج •
جہلم۔۔۔۔۔بجلی چوری کرنے والے ملزمان پر70ہزار روپے جرمانہ،جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان میں ایس ڈی او واپڈا دریالہ جالپ نے بتایا کہ راجہ نزاکت علی اور راجہ صادق بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گے جس پر انہیں 70ہزار روپے جرمانہ کیا گیا لیکن انہوں نے جرمانہ کی رقم ادا نہیں کی؛۔جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
23-06-2011- خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میںمقدمہ درج •
جہلم۔۔۔۔۔خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میںمقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس کو زہرہ پروین نے بتایا کہ میرا شوہر صبح 7بجے سے لے کر شام 8بجے تک کام پر ہوتا ہے۔گزشتہ روز بھی وہ حسب معمول اپنے کام پر گیا اور میں گھر میں اکیلی تھی اچانک ہی گھر کی دیوار پھلانگ کر بابر عرفان آگیا جس پر میں نے شور ڈالا اور اس نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔میرے شور کی آواز سن کر میرا دیور اور خالہ آگے جس پر ملزم فرار ہو گیا۔ تھانہ سوہاوہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
23-06-2011- قبرستان سے لائٹیں چوری کرنے والے 2ملزمان گرفتار،9لائٹیں برآمد •
جہلم۔۔۔۔۔قبرستان سے لائٹیں چوری کرنے والے 2ملزمان گرفتار،9لائٹیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کوسید رحمان شاہ ولد سید احمدشاہ سکنہ ٹانیانوالہ جہلم نے بتایا کہ میں اپنے گھر کی طرف واپس آرہا تھا کہ میںنے دیکھا کہ االطاف پرویز اور آفتاب محمد قبرستان میں سے لائٹیں چوری کر رہے ہیں۔جس پر ملزمان کو گرفتار کرنے پر ان کے قبضے سے 9لائٹیں برآمد ہو گئی۔ملزمان کے خلاف تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔
23-06-2011- تھانہ سٹی کے ایریا میں بڑی مالیت کے2چیک ڈس آنر،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج •
جہلم۔۔۔۔۔تھانہ سٹی کے ایریا میں بڑی مالیت کے2چیک ڈس آنر،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو ناصر عمران ولد پرویز علی قوم راجپوت سکنہ ویسٹ کالونی جہلم نے بتایا کہ ارشدمحمود سکنہ اوکاڑہ نے مجھ سے 37لاکھ کی رقم ادھار لی اور اس نے مجھے رقم چیک کی صورت میں واپس کی جب میں چیک کیش کروانے گیا تو وہ چیک ڈس آنر ہو گیا۔جبکہ تھانہ سٹی پولیس کو ہی مسرت سلطان ذوجہ سلطان سکنہ چک مغلاں نے بتایا کہ ملک عبد الخالق ولد نور خان نے مجھے 7لاکھ روپے کی رقم بقایا دینی تھی جو کہ اس نے مجھے چیک میں دی۔ جب میں چیک کیش کروانے گئی تو وہ چیک ڈس آنر ہو گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
23-06-2011- تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے سیاسی اختلافات چھوڑ کر عوام کے مسائل حل کرنے چاہیے اقتدا رکا صیحح استعمال کیا جائے •
جہلم۔۔۔۔۔ تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے سیاسی اختلافات چھوڑ کر عوام کے مسائل حل کرنے چاہیے اقتدا رکا صیحح استعمال کیا جائے اور اقتدار کا صیحح استعمال تب ہو گا جب حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں گے۔عوام کی امیدیں حکمرانوں سے وابستہ ہیں اور حکمرانوں کو ان کی امیدوں پر پورا اترنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار جہلم نیو سٹی لائنز کلب کے صدر شکیل احمد سیٹھی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے آپس کے اختلافات کا نشانہ مظلوم عوام بن رہی ہے۔ ایسی سیاسی فضا کو ختم کرنا اور اس حالت سے جلد از جلد نکلنا ممکن نہیں ہے اس لئے پاکستان میں نئے لوگوں کو آنے کی ضرورت ہے۔ اور پڑھے لکھے لوگ ہی پاکستان کی اس حالت کو بدل سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان اپنے اندر برداشت پیدا کریں ۔اور اپنے اپنے سیاسی اختلافات کو ختم کر کے متحد ہو کر عوام کے مسائل حل کرنے کا بیڑہ اٹھائے۔
23-06-2011- حکومت عوام سے آئے روزمسلط زیادتیاں ختم کرے۔ حکمران اتنے ظلم کر کے عوام کے دلوں میں اپنے لئے نفرت پیدا کر رہی ہے، خاد م خاص ساجد حسین بٹ •
جہلم۔۔۔۔۔حکومت عوام سے آئے روزمسلط زیادتیاں ختم کرے۔ حکمران اتنے ظلم کر کے عوام کے دلوں میں اپنے لئے نفرت پیدا کر رہی ہے۔ اگر انہوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو نہ ختم کیا تو عوام شدید احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار حضرت بابا سلیمان پارس دربار کے خاد م خاص ساجد حسین بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دے مگر موجودہ حکومت ریلیف دینے کی بجائے اور ان کے مسائل ختم کرنے کی بجائے ان سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے کیا یہ وہی حکمران ہیںجن سے اچھے کی امید رکھ کر عوام نے ان کو اقتدار سونپا تھا۔ حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو ان کے لیے مسائل پیدا کر نے کا بھی کوئی حق نہیں رکھتی ۔روز بروز مہنگائی کر کے اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کر کے انہیں بیروزگار بنا رہی ہے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بہت سا ملکی نقصان ہو رہا ہے جس کی حکمرانوں کوکوئی فکر نہیں ہے۔ لوگ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لوڈ شیڈنگ نے ان سے دو وقت کی روٹی کمانے کا حق بھی چھین لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے اور عوا م کااحتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کے حکمران لوڈشیڈنگ کو ختم نہیں کرتے۔
23-06-2011- حکمرانوں نے مہنگائی کر کے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر دیا ہے، لیاقت علی گوندل •
جہلم۔۔۔۔۔ حکمرانوں نے مہنگائی کر کے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر دیا ہے۔کوئی بھی سیاسی لیڈر اپنے سیاسی اختلافات کی وجہ سے عوام کے ساتھ ناروا سلوک کا کوئی حق نہیں رکھتا۔عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گے ہیں اور حکمران مہنگائی کر کے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین رہے ہیں۔ غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کر کے عوام کے دل و دماغ میں اپنے لیے سخت نفرت پیدا کر دی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایپکا پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی گوندل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ روز بروز مہنگائی کی وجہ سے حکمرانوں پر سے عوام کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گے ہیں۔ قیامت خیز مہنگائی کر کے حکمرانوں نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سخت گرمی میں بجلی کی سہولت دینے کی بجائے طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کر کے اور مہنگائی کر کے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،حکمرانوں کو چاہیے کہ مہنگائی کو ختم کریں اور عوام کوسہولیات فراہم کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے حکومت کو چاہیے کہ ان وسائل کو بروئے کار لائے تاکہ ملک سے بےروزگاری کا راج ختم ہو۔ حکمران عوام کو ریلیف مہیا کرے اور ان پر اپنا اعتماد بحال کرے۔
23-06-2011- 20لاکھ کا چیک ڈس آنر ہونے پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج •
جہلم۔۔۔۔ 20لاکھ کا چیک ڈس آنر ہونے پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو محمد ایوب ولد حسن محمد قوم مغل سکنہ محلہ غوثیاں میاں محمد ٹاﺅن آزاد کشمیر نے بتایا کہ آفتاب نے مجھ سے 20لاکھ روپے ادھار لیے۔اور جب میں نے وہ رقم واپس مانگی تو اس نے مجھے ایک چیک دیا ۔جب میں وہ چیک بینک لے کر گیا تو وہ چیک ڈس آنر ہو گیا ہے۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
22-06-2011- 20لاکھ کا چیک ڈس آنر ہونے پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج •
جہلم۔۔۔۔ 20لاکھ کا چیک ڈس آنر ہونے پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو محمد ایوب ولد حسن محمد قوم مغل سکنہ محلہ غوثیاں میاں محمد ٹاﺅن آزاد کشمیر نے بتایا کہ آفتاب نے مجھ سے 20لاکھ روپے ادھار لیے۔اور جب میں نے وہ رقم واپس مانگی تو اس نے مجھے ایک چیک دیا ۔جب میں وہ چیک بینک لے کر گیا تو وہ چیک ڈس آنر ہو گیا ہے۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
22-06-2011- گورنمنٹ جی ٹی روڈ جہلم کے لیکچرار کو فون پر دھمکیاں، لیکچرار نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا •
جہلم۔۔۔۔ گورنمنٹ جی ٹی روڈ جہلم کے لیکچرار کو فون پر دھمکیاں، لیکچرار نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو عظمت علی ولد محمد مالک سکنہ بھرٹہ نے بتایا کہ میں گورنمنٹ جی ٹی روڈ جہلم میں لیکچرار ہوں۔میرے فون پر لگاتار کالیں موصول ہو رہی ہیں کال کرنے والا اپنا نام واحد غفار عرف جمال سکنہ سوات بتاتا ہے ۔اورمجھے فون پر دھمکیاں اور گالیاں دیتا ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
22-06-2011- جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،ملزمان سے2پسٹل،5کپی شراب اور3خنجر برآمد •
جہلم۔۔۔۔ جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،ملزمان سے2پسٹل،5کپی شراب اور3خنجر برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے ملزم سجاد سے 3کپی شراب ، ملزم محمد اشتیاق سے 30بور پسٹل،تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزم قیصر الطاف سے خنجر،ملزم محمد شعیب سے بھی خنجر،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم محمد الیاس سے 2 کپی شراب ، تھانہ سوہاوہ پولیس نے ملزم وسیم عباس سے خنجر اورتھانہ دینہ پولیس نے ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
22-06-2011- پاکستان تحرےک انصاف کے لئے کلےن سوےپ کے طور پر کام کرنا ہے اور بہت جلد اس شہر کا ہر مرد و زن ہمارے ساتھ مل کر اس ملک اور اس ملک کے ہر شہر کی تقدےر بدلےں گے •
جہلم۔۔۔۔ پاکستان تحرےک انصاف کے لئے کلےن سوےپ کے طور پر کام کرنا ہے اور بہت جلد اس شہر کا ہر مرد و زن ہمارے ساتھ مل کر اس ملک اور اس ملک کے ہر شہر کی تقدےر بدلےں گے اس کے لئے صرف اور صرف مخلص لےڈر کی ضرورت ہے اور وہ لےڈ ر صرف اور صرف عمران خان ہی ہےں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی رےجنل آرگنائزر نارتھ پنجاب پاکستان تحریک انصاف عثمان الرحمن چوہان نے گزشتہ روزپنڈی سےدپور سے آئے ہوئے تےن ےونےن کونسلز کے نوجوانوں مصےب عباس عورا، داﺅد قاسم اور بلا ل آفرےدی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ےونےن کونسلز پنڈی سےدپور، جلال پور، چک شادی مےں دن رات اےک کر کے پاکستان تحرےک انصاف کے لئے جدوجہد کر رہے ہےں اور انشاءاللہ بہت جلد پاکستان تحرےک انصاف کو بر سراقتدار لائےں گے۔
22-06-2011- جہلم کے تھانوں میں تبادلوں کی آندھی، ایس ایچ اوز کے تبادلوں نے تھانوں میںہلچل مچا دی •
جہلم۔۔۔۔۔ جہلم کے تھانوں میں تبادلوں کی آندھی، ایس ایچ اوز کے تبادلوں نے تھانوں میںہلچل مچا دی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طیب حفیظ چیمہ نے تھانہ صدر کے ایس ایچ او انسپکٹر نذر حسین کو تبدیل کر کے پولیس لائن میں تبادلہ کر دیا ہے۔جبکہ ان کی جگہ انسپکٹر چوہدری محمد الیاس کو نیا ایس ایچ او تھانہ صدر تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔انسپکٹر امداد حسین کو پولیس لائن سے انچارج ریسکیو 15 جہلم تعینات کیا گیا۔انسپکٹر ارشد علیم کو تھانہ سوہاوہ سے آر آئی پولیس لائن تعینات کیا گیا۔انسپکٹر محمد حسین کا فوری تبادلہ راولپنڈی کر دیا اور عزیز احمد انسپکٹر کو انچارج چوکی کینٹ جہلم میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
22-06-2011- کوارڈینیٹر چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کی بارصدورجہلم ،سوہاوہ اور پنڈدادنخان سے ملاقات •
جہلم۔۔۔۔ کوارڈینیٹر چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کی بارصدورجہلم ،سوہاوہ اور پنڈدادنخان سے ملاقات۔ پینل کے قیام کے سلسلے میں صدور سے مشاورت،نو عمر اسیران کے لئے ذمہ دار و حساس وکلاءکی نامزدگی کی درخواست منظور۔تفصیلات کے مطابق کوارڈینیٹر چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ کی صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم راجہ طارق محمود جنجوعہ،صدر بار سوہاوہ اسرار احمد مرزا ایڈوکیٹ اور صدر بار پنڈدادنخان شفقات حسین چوہدری ایڈوکیٹ سے ملاقاتیں کیں۔کوارڈینیٹر نے نو عمر اسیران کے لئے پینل کے قیام کے سلسلے میں صدور بار سے مشاورت کی اور نو عمر اسیران کے لئے ذمہ دار و حساس وکلاءکی نا مزدگی کی درخواست کی جو کہ صدور نے کوارڈینیٹر سے مشاورت کے بعد وکلاءکی نامزدگی کی۔
22-06-2011- مہنگائی اوربیروزگاری نے عام شہری کی زندگی کو بری نوچ رکھا ہے،شہزاد و سیم ڈار •
جہلم۔۔۔۔مہنگائی اوربیروزگاری نے عام شہری کی زندگی کو بری نوچ رکھا ہے۔ حالات جس طرز پر گردش کر رہے ہیں اور ملک میں پھیلی افراتفری کا لب و لہجہ روز بروز سنگین صورت اختیار کر رہا ہے ۔ آج بھی غریب عوام ترستی نظروں سے دیکھ رہے ہیں جب تک مہنگائی کا طوفان تھم نہیں جاتا ، بیروزگاری ختم نہیں ہو جاتی تب تک غریب خوشحال نہیں ہو گا۔ان خیالات کا اظہا ر بین المذاہب امن کمیٹی کے وائس چیرمین شہزاد و سیم ڈار نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں تو دوسرا لوڈشیڈنگ کر کے عوام میں بے سکونی پیدا کر دی جاتی ہے۔یہ عوام کے لیے تکلیف دہ ہے۔عوام اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں اور سیاست دان ان کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے اور حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔پنجاب میں بیروزگاری اور حالات سے تنگ لوگ چوری اور ڈکیتی کرنے پر مجبور ہیں۔اسی وجہ سے آج چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عوام ریلیف سے کوسوں دور ہیں۔
22-06-2011- حکمرانوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول نہ کر کے عوام سے دشمنی کا ثبوت دے دیا ہے •
جہلم۔۔۔۔ حکمرانوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول نہ کر کے عوام سے دشمنی کا ثبوت دے دیا ہے،لوگوں کو اپنے معمول کے کام کرنے میں مسلسل دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جس کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہاہے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نہ صرف کاروبار ٹھپ ہو گے ہیں بلکہ بہت سے گھریلو کام بھی رک گے ہیں۔ان خیالات کا اظہار شاہین کارگو اینڈ ایف ایل ایکس کے چیف ایگزیکٹومیثم رضا ہاشمی نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے جہاں لوگوں کے کاروبار اور دفاتر کے کام کو اتنا متاثر کیا ہے وہاں بچوں اور بوڑھوں کی زندگیوں میں بھی بے چینی پیدا کر دی ہے۔ گزشتہ کئی عرصہ سے مسلسل کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کوکام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گرمی کی شروعات ہوتے ہی واپڈا نے عوام کو بجلی کی طویل اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔شہری ظلمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ۔ بجلی کی با ر بار بندش نے عام آدمی کو سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے ،ہمارے روز مرہ کے کام رک گے ہیں اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگے ہیں۔
22-06-2011- فسران بالا کے حکم کے مطابق اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے والے بلدیہ ملازم کو موٹر سائیکل سواروں نے دوران ڈیوٹی بری طرح کچل دیا •
جہلم۔۔۔۔ افسران بالا کے حکم کے مطابق اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے والے بلدیہ ملازم کو موٹر سائیکل سواروں نے دوران ڈیوٹی بری طرح کچل دیا،ملزمان دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب،بلدیہ ملازم شدیدخمی حالت میں ہسپتال میں دم توڑ گیا،ٹی ایم اے کے سینٹری ورکروں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق 2 دن قبل دوران ڈیوٹی ٹی ایم اے افسران بالا کے حکم کے مطابق وکٹر مسیح ولد بگا مسیح اور دیگر ورکرز مشین محلہ روڈ عمیر ہسپتال کے سامنے سڑک پر کام کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر دو لڑکے بدون نمبر پلیٹ تیزرفتاری کے ساتھ آئے اور موٹر سائیکل کو سنبھال نہ پائے اور وکٹر مسیح کو بری طرح کچل دیا۔جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہو گیا ۔ ساتھی ورکروں نے جب ملزمان کو پکڑا تو ملزمان نے انہیں گالیاں بھی دی اور سخت نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے اور موقع پا کر فرار ہونے میں کا میاب ہو گے ۔ ورکر وکٹر مسیح کو ہسپتال لے گے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔جس پر ٹی ایم کے ورکروں نے شدید احتجاج کیا۔ اور تحصیل میونسپل آفیسر ٹی ایم اے جہلم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نوید مرزا ولد مرزا اجمل سکنہ جادہ اور ملزم عباس سکنہ کالا گجراں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کر کے سخت عبرت ناک سزا دی جائے ۔اس موقع پر صدر ورکرز یونین ٹی ایم اے جہلم رجسٹرڈ سی بی اے جارج ناز نے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف گالیاں اور دھمکیاں دینے، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے اور تیز رفتاری کے باعث وکٹر کو کچل دینے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ورکروں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اگر ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائے گئی تو ورکرز یونین ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف کاروائی ہونے تک مکمل ہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔
22-06-2011- فسران بالا کے حکم کے مطابق اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے والے بلدیہ ملازم کو موٹر سائیکل سواروں نے دوران ڈیوٹی بری طرح کچل دیا •
جہلم۔۔۔۔ افسران بالا کے حکم کے مطابق اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے والے بلدیہ ملازم کو موٹر سائیکل سواروں نے دوران ڈیوٹی بری طرح کچل دیا،ملزمان دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب،بلدیہ ملازم شدیدخمی حالت میں ہسپتال میں دم توڑ گیا،ٹی ایم اے کے سینٹری ورکروں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق 2 دن قبل دوران ڈیوٹی ٹی ایم اے افسران بالا کے حکم کے مطابق وکٹر مسیح ولد بگا مسیح اور دیگر ورکرز مشین محلہ روڈ عمیر ہسپتال کے سامنے سڑک پر کام کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر دو لڑکے بدون نمبر پلیٹ تیزرفتاری کے ساتھ آئے اور موٹر سائیکل کو سنبھال نہ پائے اور وکٹر مسیح کو بری طرح کچل دیا۔جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہو گیا ۔ ساتھی ورکروں نے جب ملزمان کو پکڑا تو ملزمان نے انہیں گالیاں بھی دی اور سخت نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے اور موقع پا کر فرار ہونے میں کا میاب ہو گے ۔ ورکر وکٹر مسیح کو ہسپتال لے گے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔جس پر ٹی ایم کے ورکروں نے شدید احتجاج کیا۔ اور تحصیل میونسپل آفیسر ٹی ایم اے جہلم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نوید مرزا ولد مرزا اجمل سکنہ جادہ اور ملزم عباس سکنہ کالا گجراں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کر کے سخت عبرت ناک سزا دی جائے ۔اس موقع پر صدر ورکرز یونین ٹی ایم اے جہلم رجسٹرڈ سی بی اے جارج ناز نے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف گالیاں اور دھمکیاں دینے، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے اور تیز رفتاری کے باعث وکٹر کو کچل دینے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ورکروں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اگر ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائے گئی تو ورکرز یونین ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف کاروائی ہونے تک مکمل ہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔
22-06-2011- تھانہ دینہ پولیس نے دوران گشت ملزم سے 30کپی شراب برآمد کر لی •
جہلم۔۔۔۔۔ تھانہ دینہ پولیس نے دوران گشت ملزم سے 30کپی شراب برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے دوران گشت ملزم طارق محمود سے 30کپی شراب برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔
21-06-2011- تھانہ دینہ کے مصروف ترین بازار منگلا روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی •
جہلم۔۔۔۔۔ تھانہ دینہ کے مصروف ترین بازار منگلا روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی،ڈاکودوکان میں موجود4افراد کو اوزا ربند سے باندھ کرلاکھوں روپے کا سونا،لاکھوں نقدی ،اور موبائل فون لوٹ کر فرار۔تفصیلات کے مطابق محمد سلیم گولڈ سمیتھ تھانہ دینہ کے مصروف ترین بازار منگلا روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ڈاکودوکان میں موجود 4 افراد کو اوزار بند سے باندھ کو لاکھوں روپے کا سونا ، لاکھوں نقدی ،اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گے۔
21-06-2011- نامعلوم افراد نے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے مالیت کاسامان چوری کر لیا •
جہلم۔۔۔۔۔نامعلوم افراد نے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے مالیت کاسامان چوری کر لیا، مزید 2گھروں کولوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب۔تھانہ دینہ پولیس کو علی اصغر ولد علی شان قوم گھکڑ سکنہ روپڑ نے بتایا کہ میرا خالہ بھائی محمد شوکت اور مظہر حسین بیرون ملک سعودی عرب ہوتے ہیں ۔گھر میں مرد نہ ہونے کی وجہ سے شوکت کے بیوی بچے اپنے گھر کو تالے لگا کر مظہر کے گھر میں رہتے ہیں ۔ 20,6,2011 کی درمیانی شب کو نامعلوم افراد شوکت کے گھر میں گھس گے اور تالے توڑ کر 3لاکھ روپے مالیت کے نقدی ، طلائی زیورات چوری کر لیے ۔ اس گھر کے علاوہ فیصل اور محمد آصف کے گھر میں بھی چوری ہوئی ہے جو کہ شبہ ہے کہ ان ہی چوروں نے کی ہے۔تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
21-06-2011- کوارڈینیٹر چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کھوتیاں پنڈدادنخان میں 15سالہ اجتماعی زیادتی کی شکار بچی اور اس کے خاندان سے ملاقات •
جہلم۔۔۔۔۔کوارڈینیٹر چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کھوتیاں پنڈدادنخان میں 15سالہ اجتماعی زیادتی کی شکار بچی اور اس کے خاندان سے ملاقات،قبل ازیںایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان سے ملاقات ، مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق کھوتیاں پنڈدادنخان میں گزشتہ دنوں 15سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی جس پر چائلڈ رائٹس کمیٹی نے اجتماعی زیادتی کی شکار بچی اور اس کے خاندان سے ملاقات کی۔قبل از یں کوارڈینیٹر عاصمہ نسیم بانڈے ایڈوکیٹ نے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان صغیر چوہدری سے ملاقات کی اور مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے بات چیت کی۔کوارڈینیٹر نے مقدمہ کی پیروی کے لئے ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان کی عدالت میں پیش ہوئی اور ملزم ظہیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم نہ ہوئی اور ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
21-06-2011- ملکی حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں جنہوں لفظو ں میں بیان کرنا ممکن ہی نہیں ۔ افتخار حسین ملک •
جہلم۔۔۔۔۔ملکی حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں جنہوں لفظو ں میں بیان کرنا ممکن ہی نہیں ۔ ہر بندہ کسی نہ کسی الجھن ،کسی نہ کسی پریشانی اور کسی نہ کسی زیادتی کا شکار ہے ۔ اقتدار میں بیٹھے لوگ حق رکھنے کے باجود مشکلات میں گھرے عوام کو نظر انداز کر رہے ہیں۔شاہد اس لیے کہ ان کے اندر سے رحم ختم چکا ہے ۔دولت کی ہوس نے ان کی آنکھیں پر پٹی باندھ دی ہے اور کان بند کر دئیے ہیں اسی لیے انہیں غریب عوام مسائل میں پستے ہوئے نظر نہیں آتے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ، راحیل پبلک ہائی سکول اینڈ کالج کے پرنسل افتخار حسین ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب بچے جن کی عمر ابھی پڑھنے اور کھیلنے کی ہے وہ ہاتھوں میں اوزار اٹھائے اور کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔کیا مستقبل ہے ان بچوں کا جو اپنا پیٹ بھرنے کے لئے چھوٹے سی عمر میں کام کاج پر لگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے معیار تعلیم بہتر بنانا ہو گا۔بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کی بہتر نشوونما کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیم بھی دلوانی چاہیے تاکہ ہمارے ملک میں خواندگی کی تعداد میں اضافہ ہوتعلیم عام کرنے کے لیے دیہات میں بھی زیادہ سے زیادہ سکول قائم کیے جائیں اور سکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے۔
21-06-2011- عوام کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ قابل سوالیہ ہے جارج ناز •
جہلم۔۔۔۔۔ عوام کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ قابل سوالیہ ہے۔ مسائل کے حل کے دعویدارحکمرانوں نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا اور عوام بے چاری انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔عوام کے حقوق کے تحفظ کے دعویدار وں نے عوام کو بے یارومددگا ر چھوڑ دیا ہے اور عوام ان کے بے حسی کا تما شا دیکھ رہی ہے موجودہ حکمرانوں کے نااہلی کے وجہ سے عوام غربت ، بیروزگاری،اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ حکمرانوں عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیںاور بڑھتی ہوئی مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، غربت اور کرپشن حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ورکرز یونین ٹی ایم اے رجسٹرڈ سی بی اے جہلم جارج نازنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے لاکھوں افراد حکومت کی ناانصافی کی وجہ سے بےروزگار ہو چکے ہیں۔ اگر ملک میں بحرانوں کا یہی حال رہا تو ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ جائے گی۔ لوگ انتہائی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہیں دو وقت کی روٹی بھی بمشکل نصیب ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سخت گرمی میں محنت مزدوری کرنے کے باوجود ان کو اتنا معاوضہ نہیںدیا جاتا جس سے یہ لوگ آسانی سے دو وقت کی روٹی پوری کر سکیں۔غربت کی چکی میں پسے ان لوگوں کو نہ توانصاف ملتاہے اور نہ ہی غربت کی چکی میں پسے ہوئے ان لوگوں کو کوئی پوچھتا ہے۔ ان لوگوں کو ریلیف ملنا چاہیے اور ان کے بارے میں سوچنا چاہیے ان مظلوم طبقات کو ہر سہولت ان کی دہلیز پر فراہم ہونی چاہیے ۔
21-06-2011- ملک میں تبدیلی کی ہوا آچکی ہے اور ایم کیو ایم ہی ملک میں تبدیلی کی واحد کرن ہے,کرنل انور خان آفریدی •
جہلم۔۔۔۔۔ملک میں تبدیلی کی ہوا آچکی ہے اور ایم کیو ایم ہی ملک میں تبدیلی کی واحد کرن ہے۔ایم کیوایم روزبروز مضبوط ہو رہی ہے۔اور ایم کیو ایم ہی عوام اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم جہلم کے انچارج کرنل انور خان آفریدی ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ۔موجودہ حکمرانوں نے عوام کو بے پناہ مسائل میں جلتا چھوڑ دیا ہے ۔روٹی کپڑا اور مکان کا دعوی کرنے والوں نے عوام کے ساتھ ناروا سلوک کر کے عوام کے دلوں میں اپنے لیے نفرت کا بیج بو دیا ہے۔عوام کرپٹ اور مفادا پرست حکمرانوں سے خوب واقف ہو چکے ہیں اور اب وہ ان کی باتوں میںنہیںآئیں گے ۔حکمران صرف اپنی عیش و عشرت میں مصروف ہیں اور خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ انہیں ہوش دلوائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم غریب عوام کی ترجمانی کرتی ہے اور ہمیشہ سے ان کے ساتھ ہیں ۔ ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ عوامی فلاح وبہبود اور ملکی استحکام اور ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عوام کو تمام مشکلات سے نکالنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔
21-06-2011- سیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضروت ہے ان کے آپس کے اختلافات کا گہرا اثر عوام پڑ رہا ہے , چوہدری سہیل احمد آف المرکز •
جہلم۔۔۔۔۔ سیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضروت ہے ان کے آپس کے اختلافات کا گہرا اثر عوام پڑ رہا ہے ۔ اس کے علاوہ مذہنی سکالر کا یہ فرض ہے کہ عوام کی صیحح سمت میں رہنمائی کریں۔حکمران اپنا فعال کردار ادا کرے۔حکمران مہنگائی اور بیروزگاری کو ختم کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری سہیل احمد آف المرکز نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کا سماں ہے معاشرے کی ترقی اور امن و مان کی فضا کو بحال کرنے کے لیے ہمیں دوسروں کے حقوق اور جذبات کا احترام کرنا ہو گا۔ پاکستان کی بقاءکے لئے دہشتگردی اور آفات کا معاملہ مل کر حل کرنا ہو گا اور اس کی ترقی کے لئے اپنامثبت کردارادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہما رے ملک میں اس وقت تیزی سے بڑھتی ہوئی غربت سنگین مسلہ ہے جس کی وجہ سے غربت کے نیچے زندگی بسر کرنے والے طبقات کی بقاءکو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ معاشرے میں کمزور طبقات کو فوری ریلیف فراہم ہونا چاہیے۔ہمارا ملک تب تک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکے گا جب تک معاشرے کے محروم طبقات کی بنیادی ضروریات کا خیال نہیں رکھاجائے گا ۔
21-06-2011- آج ملک تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے اور نام نہادکرپٹ سیاستدان بندر بانٹ اور کرپشن میں دن رات مصروف ہیں عوامی مسائل سے انہیںکوئی سروکار نہیں •
جہلم۔۔۔۔۔۔آج ملک تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے اور نام نہادکرپٹ سیاستدان بندر بانٹ اور کرپشن میں دن رات مصروف ہیں عوامی مسائل سے انہیںکوئی سروکار نہیں ۔ ملک میں صحافیوں کا بے گناہ قتل ہو رہا ہے اور دہشت گردی عروج پر ہے امن قائم کرنے میں حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے جبکہ رہی سہی کسر ریاستی دہشت گردی کے ذریعے سے پوری ہو رہی ہے۔کرپشن کی وجہ سے ادارے مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔لوگوں میں خوف و ہراس اور احساس محرومی تحفظ پایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک اںساف کے ڈپٹی ایجنل آرگنائزر عثمان الرحمن چوہان نے تاریخی قلعہ روہتاس میں حاضرین سے خطب کوتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں، عوام کو پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر اور متحد ہو کر ظالموں سے مقابلہ کرنا ہے اور آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ایسے نمائندوں کو منتخب کروانا ہے جو آپ کے علاقائی مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور انہیں حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں ،جو آپ لوگوں اور ملک کے لئے وفادار ہوں ۔جو ملکی مفاد کو زاتی مفاد پر ترجیح دیتے ہوں آخر میں انہوںنے قلعہ روہتاس کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ اگرآپ لوگوں نے مجھے موقع دیاتو ٹلہ جوگیاں تک پکی سڑک تعمیر کرواﺅ نگا اور ٹلہ جوگیاں کو ایک مثالی تفریحی مقام بنانے کی یقین دہانی کرائی تاکہ ارد گرد کے لوگ مری جانے کی بجائے ٹلہ جوگیاں میں لطف اندوز ہوں۔ارشد محمود بھٹی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔راجہ بشارت تحریک انصاف یوتھ لیگ کے صدر نے مقامی لوگوں کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اگر آپ لوگوں کا تعاون شامل رہا تو عثمان الرحمن چوہان جہلم کے اگلے ایم این ہوں اور علاقہ روہتاس کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔تحصیل دینہ کے آرگنائزر راجہ عرفان کیانی نے مقامی لوگوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ لوگ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب بنا کر ہی ملک کو بچا سکتے ہیں۔ملک اس وقت تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے لٹیرے اس ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں ۔ آخر میں راجہ صدیق کیانی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ہم ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں غریب عوام مہنگائی اور کرپشن کی چکی میں پس رہے ہیں۔حکومت ملک میں ٹارگٹ کلنگ،انتہاءپسندی ،امن و امان اور بے روزگاری کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔عوامی مسائل کے انبار لگے ہیں مگر حکومتی ارکان عیاشیوں میں مصروف ہیںانہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ اجلاس کے آخر میں راجہ عمران نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں نے اپنے اپنے علاقائی مسائل سے ان کو آگاہ کیا۔اورعثمان الرحمن چوہان،راجہ بشارت،مرزا جمیل جرال، راجہ احسن کیانی،عامر حمید صدیقی،اسلام بٹ راجہ عرفان کیانی اور راجہ صدیق کیانی نے سابق ضلعی صدر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تمام اہلیان روہتاس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
21-06-2011- مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جو کہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عوام کے دلوں کے آواز ہے چوہدری غلام احمد ذمرد یعقوب •
جہلم۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جو کہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عوام کے دلوں کے آواز ہے عوام آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دے کر اپنی مشکلات اور اپنے بگڑے کام سنواریں گے۔عوام اپنے حق کا استعمال کریں اور مسلم لیگ ن کو موقع دیں کہ وہ عوام کے لئے کچھ مزید کچھ کریں۔ان خیالات کاا ظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماءچوہدری غلام احمد ذمرد یعقوب نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ برادی ازم کی سیاست کو مدنظر رکھنے کی بجائے اور تھورے سے پیسے لے کر ووٹ دینے کی بجائے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں تاکہ بعد میں عوام کے مسائل حل ہو سکیں اور عوام جانتے ہیںکہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں عوام کے بارے میں سوچا ہے اور ان کے لئے ہی کام کیا ہے ہر سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دولت کے بل بوتے پر الیکشن میں حصہ لینے والے قیادت حاصل کرنے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں اور پھر مڑ کر عوام کے بارے میں سوچتے ہی نہیں ہیں اور نہ ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی دلچسپی لیتے ہیں ۔ اور انشاءاللہ اب باشعور عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے۔
20-06-2011- جہلم۔۔۔۔۔۔نا اہل قیادت نے بھولی بھالی معصوم عوام کو اپنے مفادات کے لئے اپنے پاﺅں تلے بے دردی سے روند دیا ہے۔عوام کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک سراسر نا انصافی ہے۔غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کر کے ظالمانہ پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف عثمان الرحمان چوہان نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھوکے غریب عوام پر مہنگائی، لوڈشیڈنگ،بےروزگاری کے عذاب ڈال کر انہیں زندہ درگور کر دیا ہے۔حالات کے ستائے ہوئے غریب عوام کے دلوں میں جو لاوا ہے وہ ایک ابلے گا اور ان کے اقتدار کو بہا کر لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی تمام تر امیدیں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیںاور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف میدان سے جیت کر عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی اور عوام کی دہلیز پر تمام تر سہولیات فراہم کرے گی ۔پاکستان تحریک انصاف کے پھر نہ تو مہنگائی کو رہنے دے گی اور نہ ہی بیروزگاری کو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملکی ترقی اوراستحکام اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ •
جہلم۔۔۔۔۔۔نا اہل قیادت نے بھولی بھالی معصوم عوام کو اپنے مفادات کے لئے اپنے پاﺅں تلے بے دردی سے روند دیا ہے۔عوام کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک سراسر نا انصافی ہے۔غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کر کے ظالمانہ پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف عثمان الرحمان چوہان نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھوکے غریب عوام پر مہنگائی، لوڈشیڈنگ،بےروزگاری کے عذاب ڈال کر انہیں زندہ درگور کر دیا ہے۔حالات کے ستائے ہوئے غریب عوام کے دلوں میں جو لاوا ہے وہ ایک ابلے گا اور ان کے اقتدار کو بہا کر لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی تمام تر امیدیں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیںاور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف میدان سے جیت کر عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی اور عوام کی دہلیز پر تمام تر سہولیات فراہم کرے گی ۔پاکستان تحریک انصاف کے پھر نہ تو مہنگائی کو رہنے دے گی اور نہ ہی بیروزگاری کو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملکی ترقی اوراستحکام اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
20-06-2011- منگو ل ویلفیئر فاﺅنڈیشن (رجسٹرڈ )کے زیر اہتمام منگول سپیشل بچوں کی فلاح وبہبوداور تعلیم و تربیت کے لئے فری ایجوکیشن سنٹر کام کر رہا ہے •
جہلم۔۔۔۔۔۔منگو ل ویلفیئر فاﺅنڈیشن (رجسٹرڈ )کے زیر اہتمام منگول سپیشل بچوں کی فلاح وبہبوداور تعلیم و تربیت کے لئے فری ایجوکیشن سنٹر کام کر رہا ہے۔ہمارا مقصد بچوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی بہتر بول چال کے لئے کام کرنا ہے تاکہ یہ بچے معاشرے کے ساتھ چل سکیں۔ان خیالات کا اظہار الجلال ویلیفئر ٹرسٹ اور منگول چائلڈ سپیشل ویلفیئر فاﺅنڈیشن (رجسٹرڈ ) کے بانی و چیرمین جلال اکبر ڈار نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ منگول سپیشل بچوںکے والدین اور سپیشل بچوں کے اساتذہ کو سپیشل بچوں کی پرورش ،بہتر علاج کے لئے ٹرنینگ اور آگاہی پروگرام کیے گے ہیں۔آج تک پورے پاکستان میں کہیں بھی منگول چائلڈ پر علیحدہ سے کام نہیں ہوا ان بچوں کو نابینا ،گونگے بہرے اورذہنی معذور بچوںکے ساتھ ہی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ منگول چائلڈ فاﺅنڈیشن آرگنائزیشن کی بنیاد ایک مقصد ایک نکتہ ہے کہ منگول چائلڈ کی بہتر تعلیم و تربیت ،علاج ،بہتر مستقبل کے لئے ان بچوںکو نابینا ،گونگے بہرے اور ذہنی معذور بچوں سے علیحدہ سکولنگ ،تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے۔
20-06-2011- روزنامہ آپ میں سمال انڈسٹری اسٹیٹ راٹھیاں جہلم میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیاں کے خلاف لگنے والی خبر پر کھلبلی مچ گئی •
جہلم۔۔۔۔۔۔ روزنامہ آپ میں سمال انڈسٹری اسٹیٹ راٹھیاں جہلم میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیاں کے خلاف لگنے والی خبر پر کھلبلی مچ گئی،محکمہ میں حرکت،کرپٹ افسر بچاﺅ کے لئے ہاتھ پاﺅں مارنے لگے، انڈسٹریل پلاٹ پر رہائشی گھر کی تعمیر،با اثر اور اختیارات کا غلط استعما ل کیے جانے پرروزنامہ آپ نے پردہ بے نقاب کر دیا اور بہت سے شرفاءکے چہرے سامنے آگے ، کاروائیوں کا آغاز،ذمہ دار افراد خود کو بچانے کے لئے ہاتھ پاﺅں مارنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سمال انڈسٹری اسٹیٹ راٹھیاں جہلم میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیاں عروج پر ہیں ۔پلاٹوں کی ہیر پھیر اورغیر قانونی طریقے سے پلاٹوں کی خریدو فروخت کی جا تی رہی ہے۔ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے اہلکار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بغیر بجلی اور پانی کنکشن کے پلاٹوں کا پراجیکٹ مکمل شو کر کے ٹرانسفر کرتے رہے۔ ،انڈسٹریل پلاٹ پر رہائشی گھر کی تعمیراوربا اثر اور اختیارات کا غلط استعما ل کیے جانے پر جب روزنامہ آپ میں پردہ بے نقاب ہوا تو ذمہ داران نے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔ لیکن قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے اپنے قانون سے بچ نہیں سکتے اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کے عیش و عشرت کے دن ختم ہو گے ہیں اور قانون کی پروا کیے بغیر جو حد یں پار کی گئی اب ان کے خلاف کاروائی کا دن آن پہنچا ہے۔
20-06-2011- جہلم تھانہ سوہاوہ کے ایریا میں کامیاب پولیس مقابلہ پر عوام کی خوشی کی انتہاء •
جہلم۔۔۔۔۔۔جہلم تھانہ سوہاوہ کے ایریا میں کامیاب پولیس مقابلہ پر عوام کی خوشی کی انتہاء، 1 ڈاکو ہلاک،1زخمی،50لاکھ تاوان کے بدلے اغواءکیے جانے والے 2 معصوم بچے بحفاظت بازیاب ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم تھانہ سوہاوہ کے ایریا میں واقع پہاڑیوں میں چھپے ڈاکوﺅں اور مفروروں کی وجہ سے عوام سخت پریشان تھااوراس گینگ کی وجہ سے متعددخاندان شدید متاثر ہوئے تھے۔ یہ گینگ جہلم، اٹک ، سوہاوہ ، راولپنڈی کے متعدد تھانوں میں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ڈی پی او جہلم طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر گزشتہ 3روز سے جہلم پولیس اور دوسرے اضلاع کی پولیس نے ان پہاڑیوں کا محاصرہ کیا ہوا تھا آخر وہ دن بھی آگیا جب ڈاکووں اور پولیس کے مابین مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈاکو ملنگی جو کہ اس گینگ کا سربراہ مانا جاتا تھامارا گیا۔جبکہ ایک ڈاکو زخمی ہو گیااور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ یاد رہے یہ وہی ڈاکو گینگ تھا جس نے تقریبا ایک ہفتہ قبل چھپر شریف میں ایک خاندان پر ظلم کی انتہاءکر دی تھی اوران کے ایک 1بندے کا قتل کر دیا تھا اور 2معصوم بچوںکو اغواءکر لیا تھا اور ان کے بدلے 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔جہلم پولیس نے دونوں بچے بحفاظت بازیاب کروالیے ہیں ۔ ملزم ملنگی کی نعش دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور اپنی آنکھوں سے بھی اس کی نعش دیکھ کر بے یقینی کی کیفیت میں رہے۔ملنگی کی موت پر عوام علاقہ نے شدید خوشی کا اظہار کیا اور سکھ کا چین لیا۔
20-06-2011- چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کی سوہاوہ میں اغواءہونے والے بچو ں کے خاندان سے ملاقات •
جہلم۔۔۔۔۔چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم کی سوہاوہ میں اغواءہونے والے بچو ں کے خاندان سے ملاقات، ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی صدر سے ملاقات ،متاثرہ خاندان سے مل کر انہیں ہر قسم کی قانونی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ دنوں سوہاوہ پڑی درویزاں میں خانہ بدوش قبیلے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے حافظ صدیق کو قتل ،غلام نبی اور خورشید کو شدید زخمی کو دیا۔ڈاکووں کے منظم گروہ نے بعد از ڈکیتی مقتول حافظ صدیق کے 9 سالہ بھائی شبیر اور14 سالہ غلام ربانی کو اغواءکر لیا اور بچوںکی رہائی کے لئے متاثرہ خاندان سے 50لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔چائلڈ رائٹس کمیٹی جہلم نے اس واقعہ کا بھرپور نوٹس لیا اور بچوں کی بازیابی کے لئے ڈی پی او جہلم طیب حفیظ چیمہ اور ڈی ایس پی صدر سرکل عبد الرﺅف چشتی سے ملاقات کی متاثرہ خاندان سے مل کر انہیں ہر قسم کی قانونی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی جو کہ گزشتہ روز عوامی مطالبہ اور حکومتی پریشر کی وجہ سے پولیس دونوں مغوی بچوں کو بحفاظت بازیاب کروانے میں کامیاب ہو گئی۔
19-06-2011- انکروچمنٹ انسپکٹربلدیہ کی قیادت میں 7سالہ پرانا قبضہ گلی واہ گزار کرلی •
جہلم۔۔۔۔۔۔انکروچمنٹ انسپکٹربلدیہ کی قیادت میں 7سالہ پرانا قبضہ گلی واہ گزار کرلی،عوام الناس نے سکھ کا سانس لیا،مٹھائی تقسیم اور بلدیہ کا شکریہ۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جہلم کامران خان آفریدی کی ہدایت پر 7سالہ پرانا قبضہ مشین محلہ نمبر3گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 والی قبضہ گلی واہ گزر کر لی ہے۔جس پر عوام الناس نائب نظم یونین کونسل اور بلدیہ کا شکریہ ادا کی گیا اور اس خوشی کے موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ عوام نے بلدیہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محنت اور اہم قدم کا سراہا یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ پورا ہو گیا تھا۔ اس موقع پر انکروچمنٹ انسپکٹر بلدیہ جہلم عبد الرحمن ڈار نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے اور عوام الناس کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے اور اس معاملے میں کسی قسم کا کوئی دباﺅ قبول نہیں کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جہلم کی ہدایت پر ہمارا یہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور آئندہ بھی ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
19-06-2011- آج ملکی حالات روزبروز خراب ہوتے جا رہے ہیں کوئی بھی بندہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے پورا نہیں کر رہا •
جہلم۔۔۔۔۔۔آج ملکی حالات روزبروز خراب ہوتے جا رہے ہیں کوئی بھی بندہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے پورا نہیں کر رہا جس کی وجہ سے حالات مشکل ترین ہو گے ہیں۔اس کے علاوہ لوگوں میں برداشت نہیںہے ایک دوسرے کے لیے دلوں میں محبت نہ رہی ۔ہر بندہ اپنی میں ،میں جی رہا ہے۔اگر ہم لوگ متحد ہو کر ،اور محنت سے کام نہیں کریں گے اور اپنے ملک کا نہیں سوچیں گے تو ہمارا ملک بھی شدید ترین مشکلات کا شکار ہو جائے گا اور عوام بھی غربت کی چکی میںپستی رہے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انفورسمنٹ انسپکٹر ،فوکل پرسن جمعہ سستا بازارچوہدری عامر غفورہمارے نمائندے سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ صفائی کا خاص رکھیں نہ صرف اپنے گھر یا اپنے گلی محلہ کی بلکہ اپنے شہر اور اپنے ملک کی صفائی پر توجہ دیں۔ کھلے گراﺅنڈ یا گھروں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں ۔ ہم اپنے ملک کی صفائی پر جتنی زیادہ توجہ دیں گے اتنا ہی بیماریوں سے بچیں گے اور ہمارے ملک کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں اور تمام نوجوان کو چاہیے کہ اپنے ملک کی ترقی میں اپنا مثبت رول ادا کریں اور بچوں کو بھی اس کی تلقین کریں۔گندگی کو اس کی مخصوص جگہ پر پھینکیں ۔صاف ستھرے ماحول میں ملک ترقی کرے گا اور خوشحال ہو گا عوام کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔
19-06-2011- جہلم کے قریب پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک،دو زخمی •
جہلم ۔۔۔۔۔۔۔جہلم کے علاقہ سوہاوہ کے قریب پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ پڑی درویزاں میں ڈاکووں کے خلاف کارروائی میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس میں ڈاکووں کا سرغنہ معظم اور اس کا ساتھی ملنگی مارے گئے ، پولیس نے ڈاکووں کے سرغنہ معظم کی لاش، پڑی درویزاں کے چوک میں رکھ دی ہے ، ملزمان اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا ، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف پولیس کا آپریشن ابھی جاری ہے۔
19-6-2011- ہمارے عوام کو اور ہمارے ملک کو بدقسمتی سے جو حکمران بھی ملا وہی نااہل نکلا •
جہلم۔۔۔۔۔۔ہمارے عوام کو اور ہمارے ملک کو بدقسمتی سے جو حکمران بھی ملا اس نے بجائے اس کے کہ وہ ملک اور عوام کے مسائل حل کرے یا اپنا مثبت کردار ادا کرے اس نے پاکستان کو لوٹنے اور عوام کو غربت کی چکی میں پسنے کے لیے چھوڑ دیا۔ حکمرانوں کو یہی کہنا چاہوں گا کہ قدر کرواس ملک کی اولیاءاکرام کی قدر کرو۔اس ملک کو مت لوٹیں اس کو پھلنے پھولنے دیں اور ملک کے لیے کام کریں۔ان خیالات کا اظہار جہلم نیو سٹی لائنز کلب کے صدرشکیل احمد سیٹھی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ پاکستان کے بارے میں سوچیں اپنی زات کے بارے میں نہ سوچیں۔اپنی کوٹھیوں ،اپنی دولت،پیسہ اور اپنی زمینوں کو سوچنے کی بجائے ملک اور عوام کے بارے میں سوچیں کہ یہ کن مشکلات کا شکار ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی خصوصی توجہ دیں ۔مذہبی جماعتیں اس سلسلے میں اہم کردار ادا کریں ۔ایک دوسرے کو امن و امان کا درس دیں اور ایک دوسرے کے خلاف نفرت کی باتیں نہ کریں اس لیے کہ ہمارا مذہب اسلام ہمیں امن و سلامتی اور محبت و رواداری کا درس دیتا ہے۔
19-06-2011- سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم میں اپنے عہدے کے اختیارات استعمال کر کے کس نے کس کو نوازا اور کس طرح قانون کی دھجیاں بکھیری گئی •
جہلم۔۔۔۔۔۔ سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم میں اپنے عہدے کے اختیارات استعمال کر کے کس نے کس کو نوازا اور کس طرح قانون کی دھجیاں بکھیری گئی۔ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم چوہدری اعجاز احمد اور ہیڈ کلرک مقصوداور عبد الوحید نے جہلم پوسٹینگ کے دوران اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے درج زیل اشخاص کو نوازا ۔سب سے پہلے نمبر1پر:3پلاٹ،2کنال (ٹوٹل 6 کنال )برائے کاٹن ویسٹ فیکٹری الاٹ کیا جس پر لاکھوں روپے کرایہ پر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کا گودام ہے۔اور ایک کنال راستہ پر بھی قبضہ کروا دیا ہوا ہے۔نمبر2پر 2 پلاٹ ،2کنال والے (ٹوٹل 4کنال)برائے گارمنٹس فیکٹری الاٹ کیا۔جس پر نیسلے انٹر نیشنل کاگودام ملک خاور شہزاد (خاور ٹریڈرز)کے نام سے رہا ہے۔نمبر3پربیلہ انجیئرنگ فیکٹری میں 1کنال راستہ (شاہراہ)پر خالد محمود سیال کو قبضہ کروا دیا۔ نمبر4 پر 1 پلاٹ2 کنال سامنے وائیزآئس کریم بغیر بجلی پانی کنکشن کے پراجیکٹ مکمل (فرضی) نعیم اقبال چشتی کو ٹرانسفر کیا۔ نمبر 5 پر 1 پلاٹ 2 کنال سامنے وائیزآئس کریم بغیر بجلی پانی کنکشن کے پراجیکٹ مکمل (فرضی) خالد محمود سیال کو ٹرانسفر کیا۔نمبر6پر 3 پلاٹ 1کنال ساتھ کراﺅن انڈسٹری بغیر بجلی پانی کنکشن کے پراجیکٹ مکمل (فرضی)خالد محمود سیال کو ٹرانسفر کیا۔نمبر7پر 3پلاٹ 1 کنال پیچھے شیرباز فلور ملز بغیر بجلی پانی کنکشن کے پراجیکٹ مکمل (فرضی)خالد محمود سیال کو ٹرانسفر کیے۔ضیاءاللہ باجوہ ڈپٹی ڈائریکٹرسمال انڈسٹری جہلم پوسٹنگ کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔نمبر1پر تقریبا 3 کنال کے انڈسٹریل پلاٹ پر وائیزآئس کریم طارق جمیل خان کو گودام بنانے کی اجازت دی جو کہ خلاف قانون ہے۔میاں طاہر ڈپٹی سمال انڈسٹری جہلم پوسٹنگ کے دوران اختیارات سے تجاوز کی ہے۔نمبر1پر2کنال پلاٹ پر سامنے نیسلے انٹر نیشنل ملک خاور شہزاد کو گودام بنانے کی اجازت دی جو کہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔نمبر2پر2کنال پلاٹ (انڈسٹریل ) پر رہائش گھر نعیم اقبال چشتی کو اجازت دی جوکہ سمال انڈسٹری قانون کے ساتھ مذاق ہے۔(رہائش گھر بنا کر فیملی رکھی ہوئی ہے ) ۔نمبر3پر 2کنال والے 3پلاٹ (6کنال)انڈسٹریل پیپسی انٹر نیشنل گودام بنانے کی اجازت دی جو کہ محمد اشرف مغل کو نوازا گیا۔
19-06-2011- سمال انڈسٹری اسٹیٹ راٹھیاں جہلم میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیاں عرووج پر •
جہلم۔۔۔۔۔۔ سمال انڈسٹری اسٹیٹ راٹھیاں جہلم میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیاں عرووج پر، پلاٹوں کی ہیر پھیر،غیر قانونی طریقے سے پلاٹوں کی خریدو فروخت ، پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے اہلکار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بغیر بجلی اور پانی کنکشن کے پلاٹوں کاپراجیکٹ مکمل شو کر کے ٹرانسفر ،انڈسٹریل پلاٹ پر رہائشی گھر کی تعمیر،با اثر اور اختیارات کا غلط استعمال۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن کو حاجی محمد ظہیر محسن درخواست پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ سمال انڈسٹری اسٹیٹ راٹھیاں جہلم میں غیر قانونی طریقے سے پلاتوں کی خریدوفروخت انڈسٹریل پلاٹوں پر رہائشی گھر، انڈسٹریل پلاٹ پر ٹریڈنگ ، تعمیرات ممنوعہ انڈسٹری ناجائز تجاوزات پر محکمہ سمال انڈسٹری کی عدم توجہ کی وجہ سے ہے۔اس سے پہلے تحریری طور پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن لاہور، ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن راولپنڈی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن جہلم کو بار بار سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور بے ضابطہ گیوں کی طرف مبذول کروا یا گیا لیکن محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن نے صرف نوٹس جاری کر کے عملا کوئی کاروائی نہ کی۔اب ان با اثر اشخاص اور اپنے عہدہ (اختیارات )سے تجاوز کرتے ہوئے محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے سرکاری اہلکاران کی طرف دلوانا ضروری ہے۔محکمہ کے قواعد کے مطابق الائٹی نے محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن سے نقشہ پاس کروا کر بلڈنگ مکمل کرنے کے بعد متعلقہ مشینری انسٹال کر کے بجلی کا کنکشن لے کر یونٹ چلانے کے بعد محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن سے سرٹیفکیٹ لینے کے بعد پراجیکٹ مکمل ٹرانسفر کروانا ہوتا ہے۔جبکہ محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے اہلکار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال (تجاوز)کرتے ہوئے بغیر بلڈنگ حتیٰ کہ بغیر بجلی اور پانی کنکشن کے پلاٹوں کو پراجیکٹ مکمل شو کر کے ٹرانسفر کرتے رہے ہیں ممنوعہ (ہیوی انڈسٹری)لگانے کے لئے جس کی سمال انڈسٹری اسٹیٹ میں اجازت نہ ہے این او سی جاری کرتے رہے ہیں۔محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے قواعد و ضوابط کی تذلیل ہے۔پنجاب گورنمنٹ نے جس مقصد کے لئے کثیر سرمایہ خرچ کر کے چھوٹے دستکار کے ئے سمال انڈسٹری اسٹیٹ بنائی تھی اس کا مقصد فوت ہو چکا ہے۔عرصہ30 سال گزرنے کے باوجود بھی سمال انڈسٹری اسٹیٹ آباد نہ ہونے کی وجہ لینڈ مافیااور انوسٹر ہیں۔سمال انڈسٹری اسٹیٹ میں تقریبا 50 فیصد(پراجیکٹ میں ) کے نام خالی پلاٹ اب بھی موجود ہیں جو کہ کاٹیج انڈسٹری لگانے والوں کی دسترس سے باہر ہو چکے ہیں کیونکہ پلاٹ کی اوریجنل قیمت 1 لاکھ روپے کنال کی بجائے 35لاکھ روپے کنال تک پہنچ چکی ہے جو کہ لینڈمافیا اور محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے اہلکاروں کی ملی بھگت کی وجہ سے ہی ہوئی ہے۔محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن سے بار ہا دفعہ زبان اور تحریری طور پر ماسٹر پلان ، بائی لاز اور پی سی ون ڈیمانڈ کی گئیں لیکن انڈسٹری محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن ٹال مٹول سے کام لیتا آیا ہے۔ممنوعہ انڈسٹری / پراجیکٹ مکمل(صرف فائلوں میں)انڈسٹریل پلاٹ پرٹریڈنگ ،انڈسٹریل پلاٹ پر رہائش گھر،گرین بیلٹ پر قبضہ کی تفصیلات درج زیل ہیں۔ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم چوہدری اعجاز احمد اور ہیڈ کلرک مقصوداور عبد الوحید نے جہلم پوسٹینگ کے دوران اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے درج زیل اشخاص کو نوازا ۔سب سے پہلے نمبر1پر:3پلاٹ،2کنال (ٹوٹل 6کنال)برائے کاٹن ویسٹ فیکٹری الاٹ کیا جس پر لاکھوں روپے کرایہ پر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کا گودام ہے۔اور ایک کنال راستہ پر بھی قبضہ کروا دیا ہوا ہے۔نمبر2پر 2 پلاٹ ،2کنال والے (ٹوٹل 4کنال)برائے گارمنٹس فیکٹری الاٹ کیا۔جس پر نیسلے انٹر نیشنل کاگودام ملک خاور شہزاد(خاور ٹریڈرز)کے نام سے رہا ہے۔نمبر3پربیلہ انجیئرنگ فیکٹری میں 1کنال راستہ (شاہراہ)پر خالد محمود سیال کو قبضہ کروا دیا۔ نمبر4پر 1 پلاٹ 2 کنال سامنے وائیزآئس کریم بغیر بجلی پانی کنکشن کے پراجیکٹ مکمل (فرضی) نعیم اقبال چشتی کو ٹرانسفر کیا۔نمبر5پر1پلاٹ 2 کنال سامنے وائیزآئس کریم بغیر بجلی پانی کنکشن کے پراجیکٹ مکمل (فرضی)خالد محمود سیال کو ٹرانسفر کیا۔نمبر6پر 3پلاٹ 1کنال ساتھ کراﺅن انڈسٹری بغیر بجلی پانی کنکشن کے پراجیکٹ مکمل (فرضی)خالد محمود سیال کو ٹرانسفر کیا۔نمبر7پر 3پلاٹ 1کنال پیچھے شیرباز فلور ملز بغیر بجلی پانی کنکشن کے پراجیکٹ مکمل (فرضی)خالد محمود سیال کو ٹرانسفر کیے۔ضیاءاللہ باجوہ ڈپٹی ڈائریکٹرسمال انڈسٹری جہلم پوسٹنگ کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔نمبر1پر تقریبا 3کنال کے انڈسٹریل پلاٹ پر وائیزآئس کریم طارق جمیل خان کو گودام بنانے کی اجازت دی جو کہ خلاف قانون ہے۔میاں طاہر ڈپٹی سمال انڈسٹری جہلم پوسٹنگ کے دوران اختیارات سے تجاوز کی ہے۔نمبر1پر2کنال پلاٹ پر سامنے نیسلے انٹر نیشنل ملک خاور شہزاد کو گودام بنانے کی اجازت دی جو کہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔نمبر2پر2کنال پلاٹ (انڈسٹریل ) پر رہائش گھر نعیم اقبال چشتی کو اجازت دی جوکہ سمال انڈسٹری قانون کے ساتھ مذاق ہے ۔ (رہائش گھر بنا کر فیملی رکھی ہوئی ہے)۔نمبر3پر 2کنال والے 3پلاٹ (6کنال)انڈسٹریل پیپسی انٹر نیشنل گودام بنانے کی اجازت دی جو کہ محمد اشرف مغل کو نوازا گیا ۔درج زیل تفصیلات کے علاوہ بھی کافی پلاٹوں میں بے ضابطگیاں اور بے قاعدگیاں جن کا ریکارڈ کی پرتال سے پتہ چلایا جا سکتا ہے۔محکمہ پنجاب سمال انڈسٹری اسٹیٹ کارپوریشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق صرف اور صرف مکمل چالو یونٹ ہی قابل ٹرانسفر (انتقال ہے صرف پلاٹ حامل انتقال نہ ہے۔ حاجی محمد ظہیر محسن انڈسٹری سمال انڈسٹری اسٹیٹ راٹھیاں جہلم درخواست پر 23,12,2010انکوائری انسپکٹر طاہر عباس انسپکٹر اینٹی کرپشن جہلم سابقہ کو مارک فرمائی جنہوں نے اپنی رپورٹ میں 7کس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی۔ چوہدری اعجاز احمد سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر حال ریٹائرڈسکنہ مکان نمبر B 36ماڈل ٹاﺅن تحصیل و ضلع گجرات،ضیاءاللہ باجوہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر سمال انڈسٹری اسٹیٹ کارپوریشن ضلع بھکر، مرزاہدایت اللہ ولد غلام قادر سکنہ کشمیر کالونی جی ٹی روڈ جہلم مغل ٹریڈرز جہلم،ملک خاور شہزاد ولد ملک خان محمد میسرزمون گارمنٹس (نیسلے)سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم،شیخ محمد اسحاق ولد محمد شفیع سکنہ مدنی محلہ جہلم معرفت یونائٹیڈ انجیئرنگ ورکس سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم،نعیم اقبال چشتی ولد بشیر احمد چشتی میسرز لقمان انڈسٹری اسٹیٹ جہلم، خالد محمود سیال میسرزکراﺅن انجیئرنگ ورکس سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔
19-06-2011