سرگودھا میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ‘ایشیاءکی سب سے بڑی پتھر مارکیٹ کے دو سو سے زائد یونٹس بند •
سرگودھا۔۔۔۔۔۔بجلی کا شدید بحران ¾ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ایشیاءکی سب سے بڑی پتھر مارکیٹ کے دو سو سے زائد یونٹس بند ہوگئے ¾ شہر کے 50صنعتی یونٹس بند ہونے سے ہزاروں افراد بے روزگاری کا شکار ہوگئے ۔ فیصل آباد روڈ اور سلانوالی کی پہاڑیوں پر مشتمل پل گیارہ کریشر مارکیٹ جسے ایشیاءکی سب سے بڑی پتھر مارکیٹ کا اعزاز حاصل ہے جہاں پر دو ہزار کے قریب کریشر یونٹ قائم ہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے بحران کا شکار ہوگئی ہے ۔ سٹون کریشر سپلائرز یونین کے چیئرمین چوہدری ظفر احمد طور ¾ صدر چوہدری پرویز مسعود باجوہ ¾ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری بابر نے بتایا کہ کریشر مارکیٹ بجلی کی طویل بندش کے باعث سخت بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے دو سو سے زائد یونٹ کو مجبوراً بند کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے پتھر اور خاکے و بجری کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ساڑھے تین ہزار کے قریب افراد مکمل طور پر بے روزگار اور اڑھائی ہزار سے زائد مزدور متاثر ہوئے ہیں ۔